خوارج کی پاکستان میں دراندازی کی کوشش ناکام بنادی گئی، 8 ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 6th, April 2025 GMT
فوٹو: فائل
پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد پر خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام بنادی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سرحدی علاقے میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران 8 خوارج مارے گئے۔
خوارج کے گروپ نے گزشتہ رات شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں دراندازی کی کوشش کی تھی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک افغان سرحد پر دراندازی کی کوشش میں 4 خوارج زخمی بھی ہوئے، پاکستان مسلسل افغان عبوری حکومت سے مؤثر بارڈر مینجمنٹ کا مطالبہ کرتا آیا ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ توقع ہے افغان عبوری حکومت اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرے گی، توقع ہے افغان حکومت پاکستان کیخلاف افغان سرزمین کے استعمال کی اجازت نہیں دے گی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز اپنی سرحدوں کو محفوظ بنانے اور دہشت گردی کے خاتمے کےلیے پُرعزم ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: دراندازی کی کوشش ا ئی ایس پی ا ر
پڑھیں:
پاک افغان بارڈر سے دراندازی کی کوشش ناکام، 8 خارجی دہشتگرد مارے گئے
راولپنڈی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 اپریل 2025ء ) سکیورٹی فورسز نے پاک افغان بارڈر سے خوارج کی دراندازی کی کوشش کو ناکام بنا دیا جس کے نتیجے میں 8 خارجی دہشت گرد ہلاک ہوئے اور 4 زخمی ہوگئے۔(جاری ہے)
مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے پاک افغان بارڈر سے خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام بنائی جہاں شمالی وزیرستان حسن خیل افغان سرحد سے خارجیوں کی جانب سے دراندازی کی کوشش کی گئی، اس دوران فائرنگ کے شدید تبادلے میں 8 خارجی دہشت گرد جہنم واصل کر دیئے گئے جب کہ 4 زخمی ہوئے۔
آئی ایس پی آر سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے علاقے میں ممکنہ خارجیوں کے خاتمے کیلئے سینیٹائزیشن آپریشن بھی کیا، فورسز سرحدوں کو محفوظ بنانے اور دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کیلیے پُر عزم ہیں، پاکستان افغان عبوری حکومت سے بارہا موثر بارڈر منیجمنٹ کا مطالبہ کرتا رہا ہے، افغان عبوری حکومت خارجیوں کو اپنی سر زمین استعمال نہ کرنے دینے کی اپنی ذمہ داری پوری کرے اور اس بات کو یقینی بنائے کہ خارجی افغانستان کی سر زمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ کریں۔