پی آئی اے 20 برس بعد منافع حاصل کرنے میں کامیاب، وزیراعظم شہباز شریف نے خوشخبری سنا دی
اشاعت کی تاریخ: 9th, April 2025 GMT
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پی آئی اے 20 سالوں میں اپنا پہلا منافع حاصل کرنے کے لیے تیار ہوچکا ہے۔ یہ کئی دہائیوں کے خسارے کے بعد ایک اہم تبدیلی ہے۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سماجی رابطہ کے پلیٹ فارم’ ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں لکھا ہے:
ایک اور اچھی خبر! الحمدللہ۔ پی آئی اے 20 سالوں میں اپنا پہلا منافع حاصل کرنے کے لیے تیار ہے۔ یہ کئی دہائیوں کے خسارے کے بعد ایک اہم تبدیلی ہے۔ انہوں نے لکھا ہے کہ آگے کا آسمان روشن نظر آرہا ہے، انشاء اللہ!
وزیراعظم نے اپنی پوسٹ میں وزیر ہوا بازی خواجہ آصف کی قیادت میں ٹیم کی کوششوں کی زبردست تعریف بھی کی۔
Another good news! Alhamdolilah
PIA set to post its first profit in 20 years ,a major turnaround after decades of losses.
The skies ahead look brighter, INSHALLAH!
Great team effort led by Khawaja Asif, Minister Aviation @KhawajaMAsif
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) April 9, 2025
واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیر دفاع خواجہ آصف نے اس حوالے سے تفصیلات شیئر کی تھیں۔ انہوں نے کہا تھا کہ ایک لمبے عرصے تک نقصان میں چلنے والی قومی ایئرلائن (پی آئی اے) منافع کمانے لگی ہے۔
خواجہ آصف نے سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے بیان میں لکھا کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کارپوریشن لمیٹڈ نے مالی سال 2024 کے اپنے اکاؤنٹس کی منظوری دے دی ہے، اور 21 سال کے بعد اس نے 9.3 بلین کا آپریٹنگ منافع اور 26.2 بلین کا خالص منافع حاصل کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ راستوں کی اصلاح اور مالیاتی نظم و ضبط کے تحت جامع اصلاحات نافذ کی گئیں، قومی ایئرلائن اب نجکاری کے ذریعے مالیاتی کارکردگی سے فائدہ اٹھانے کے لیے تیار ہے۔
یہ بھی پڑھیے نقصان میں چلنے والی قومی ایئرلائن منافع کمانے لگی، خواجہ آصف نے تفصیلات شیئر کردیں
خواجہ آصف نے کہاکہ قوم کا فخر سمجھی جانے والی ایئرلائن پر عوام نے امید کھو دی تھی، حکومت کے سخت اقدامات کے باعث قومی ایئرلائن میں مثبت تبدیلی ممکن ہوئی۔ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں چاروں اطراف سے اچھی خبریں آرہی ہیں۔
یاد رہے کہ کچھ روز قبل کابینہ کمیٹی برائے نجکاری (سی سی او پی) نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے سی ایل) کے 51 سے 100 فیصد شیئر کیپٹل کی نجکاری اور انتظامی کنٹرول کی منتقلی کی منظوری دی تھی۔
یہ بھی واضح رہے کہ اس سے قبل پی آئی کی نجکاری کی کئی کوششیں ناکام ہوچکی ہیں، ایک بار بولی کا عمل بھی ہوا، لیکن انتہائی کم بولی کی وجہ سے معاملہ مؤخر کردیا گیا تھا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پی آئی اے خواجہ محمد آصف شہباز شریفذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پی ا ئی اے خواجہ محمد ا صف شہباز شریف قومی ایئرلائن شہباز شریف منافع حاصل پی ا ئی کے لیے
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف کا بیلا روس کے ایوان آزادی آمد پرشاندار خیر مقدم
منسک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اپریل2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف کا بیلا روس کے ایوان آزادی آمد پرشاندار خیر مقدم کیا گیا۔جمعہ کو وزیراعظم شہباز شریف کی ایوان آزادی آمد پر باضابطہ استقبالیہ تقریب منعقد ہوئی ۔ بیلا روس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو نے وزیراعظم کا پرتپاک استقبال کیا۔ دونوں رہنمائوں نے گرمجوشی سے مصافحہ کیا ۔(جاری ہے)
استقبالیہ تقریب میں دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے ۔ بیلا روس کی مسلح افواج کے چاق وچوبند دستے نےوزیراعظم محمد شہباز شریف کو گارڈ آف آنر پیش کیا اور سلامی دی۔ وزیراعظم نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔ اس موقع پروزیراعظم محمد شہباز شریف نے اپنے وفد کے ارکان کا بیلا روس کے صدر سے تعارف کرایا جبکہ بیلا روس کے صدر نے بھی اپنے حکومتی ارکان کو وزیراعظم شہباز شریف سے متعارف کرایا۔\932