City 42:
2025-04-07@18:40:01 GMT

افغانستان سے دراندازی کی کوشش ناکام، 8 خوارجی جہنم واصل

اشاعت کی تاریخ: 6th, April 2025 GMT

سٹی 42 : سکیورٹی فورسز نے افغانستان سے دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 8 خوارجی جہنم واصل کردیے۔ 

خارجیوں کے ایک گروپ نے 5 اور 6 اپریل کی رات  پاک افغان سرحد کے ذریعے  در اندوزی کی کوشش کی، در اندازی کی کوشش شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں کی گئی۔ سیکیورٹی فورسز نے انتہائی کامیابی اور موثر انداز سے خوارجیوں کی یہ کوشش ناکام بنادی، اسی دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں 8 خوارجی جہنم واصل کردیے گئے، جبکہ 4 زخمی ہوگئے ۔

بہت بڑے ہاسپٹل کے سربراہ کو کورونا ہو گیا

پاکستان مسلسل افغان عبوری حکومت سے اپنی طرف موثر بارڈر مینجمنٹ پر زور دیتا رہا ہے، امید ہے کہ عبوری افغان حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی اور پاکستان کے خلاف اپنی سرزمین کا استعمال روکے گی۔

علاقے میں کسی بھی دوسرے خوارجی کے خاتمے کےلیے سرچ آپریشن بھی کیا گیا ۔ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز سرحدوں کے تحفظ اور دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کےلیے پر عزم ہیں۔ 

سورس : آئی ایس پی آر 

عید الاضحیٰ کس روز، کس کس کی چھٹی ماری جائے گی

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: کی کوشش

پڑھیں:

ڈی آئی خان: سیکیورٹی فورسز نے 9 خوارج جہنم واصل کردیے

— فائل فوٹو

سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے ٹکوارہ میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا جس میں فائرنگ کے تبادلے کے بعد 9 خوارج ہلاک کردیے گئے۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن 6 اور 7 اپریل کی درمیانی شب کیا گیا، ہلاک خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔

ہلاک دہشت گردوں میں خارجی گروہ کا سرغنہ شیرین بھی شامل ہے جو کہ کئی بے گناہ شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث رہا اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھا۔

ڈی آئی خان میں کارروائی، 10 خارجی دہشت گرد ہلاک، کیپٹن حسنین اختر شہید

کراچی سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ...

آئی ایس پی آر کے مطابق کیپٹن حسنین اختر کی شہادت کا ذمے دار بھی دہشت گرد شیرین تھا۔ علاقے میں سیکیورٹی فورسز کا کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستانی فورسز دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان: افغانستان سے عسکریت پسندوں کی مبینہ دراندازی کی کوشش ناکام
  • ڈی آئی خان: سیکیورٹی فورسز نے 9 خوارج جہنم واصل کردیے
  • افغانستان سے دراندازی پھر ناکام، 8 خوارج ہلاک، 4 گرفتار
  • پاک افغان بارڈر پر سکیورٹی فورسز نے خوارج کی دراندازی ناکام بنا دی، 8 جہنم واصل
  • خوارج کی پاکستان میں دراندازی کی کوشش ناکام بنادی گئی، 8 ہلاک
  • پاک افغان بارڈر پر خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام، 8 ہلاک
  • پاک افغان سرحد پر خوراج کی دراندازی کی کوشش ناکام، 8 دہشتگرد ہلاک
  • پاک-افغان سرحد پر کامیاب آپریشن، صدر مملکت کا سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
  • پاکستان میں دراندازی کی کوشش ناکام، فتنۃ الخوارج کے 8 دہشتگرد ہلاک، 4 زخمی