کراچی: سائن بورڈ گرنے سے ایک موٹر سائیکل سوار جاں بحق، ایک زخمی
اشاعت کی تاریخ: 5th, April 2025 GMT
غریب آباد بلوچ ہوٹل کے قریب سائن بورڈ سڑک سے گزرنے والے موٹر سائیکل سواروں پر گرگیا جس کے نتیجے میں دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا جہاں ایک شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
اس حوالے سے ایس ایچ او شریف آباد مہر محمد یوسف نے بتایا کہ موٹر سائیکل سوار دو افراد غریب آباد سے حسن اسکوائر کی جانب جا رہے تھے کہ اس دوران جب وہ لیاری ایکسپریس وے انٹر چینج بلوچ ہوٹل کے قریب پہنچے تو وہاں پر لگا ہوا ایک سائن بورڈ ان پر گر گیا جس کے نتیجے میں دونوں افراد زخمی ہوگئے جس میں سے ایک زخمی 30 سالہ عبداللہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا جبکہ شدید زخمی 55 سالہ عامر آفریدی کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے ۔
انہوں نے بتایا کہ پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی جبکہ پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے ۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
نوشہرہ: فائرنگ سے خواجہ سرا قتل
—فائل فوٹونوشہرہ میں دو موٹرسائیکلوں پر سوار 4 نامعلوم افراد نے خواجہ سرا پر فائرنگ کردی۔
پولیس کے مطابق مقتول خواجہ سرا شگفتہ ایک تقریب سے صبح کے وقت واپس جارہی تھی، راستے میں کاہی نظامپور کے قریب موٹرسائیکل پر سوار 4 نامعلوم افراد نے اسے فائرنگ کر کے قتل کردیا۔
پولیس نے بتایا ہے کہ مقتول کی لاش قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔
کراچی میں ابوالحسن اصفہانی روڈ کے قریب کار پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا،مقتول کو موٹر سائیکل سوار 4 ملزمان نے فائرنگ کرکے قتل کیا۔
مقتول خواجہ سرا کے ساتھی کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے پولیس نے کارروائی شروع کردی ہے۔