اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاءاللہ تارڑ نے سابق سیکریٹری اطلاعات خواجہ اعجاز سرور کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اطلاعات نے مرحوم کی وفات پر ان کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خواجہ اعجاز سرور ایک باوقار، مخلص اور تجربہ کار شخصیت تھے جنہوں نے اطلاعات کے شعبہ کی ترقی اور قومی بیانیہ کی مؤثر ترجمانی میں اہم کردار ادا کیا۔

عطاءاللہ تارڑ نے کہا کہ “خواجہ اعجاز سرور کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، اور ان کا قومی خدمات میں حصہ کبھی نہیں بھولا جائے گا۔”

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ “اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں اعلیٰ مقام دے اور ان کے اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے، آمین۔”

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: خواجہ اعجاز سرور

پڑھیں:

سرینگر، معروف آزادی پسند ہنما غلام محمد نائیکو انتقال کر گئے

مرحوم آزادی پسند تنظیموں الفتح ، پیپلز لیگ اور مسلم کانفرنس کے ساتھ منسلک رہے، وہ انتہائی زیرک، اعلیٰ صلاحیتوں کے حامل اور ایک دور اندیش رہنما تھے۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک آزادی کشمیر کے معروف رہنما غلام محمد نائیکو مختصر علالت کے بعد سرینگر میں انتقال کر گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق غلام محمد نائیکو سوپور کے علاقے سیلو کے رہائشی تھے ۔ وہ آج کل سرینگر کے علاقے بمنہ میں رہائش پذیر تھے۔ مرحوم آزادی پسند تنظیموں الفتح ، پیپلز لیگ اور مسلم کانفرنس کے ساتھ منسلک رہے، وہ انتہائی زیرک، اعلیٰ صلاحیتوں کے حامل اور ایک دور اندیش رہنما تھے۔ انہوں نے غیر قانونی بھارتی تسلط کے خلاف جاری تحریک مزاحمت میں گرنقدر خدمات انجام دیں جس کی پاداش میں انہیں بڑے پیمانے پر بھارتی عتاب کا سامنا رہا لیکن وہ ایک عظیم کاز کیساتھ آخری سانس تک وابستہ رہے۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں ان کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے غمزہ لواحقین کیساتھ دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر کے رہنماﺅں محمد فاروق رحمانی، محمود احمد ساغر، الطاف حسین وانی اور شمیم شال نے بھی غلام محمد نائیکو کی وفات پر رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم کی تحریک آزادی کیلئے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیںگی۔ انہوں نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور غمزدہ لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بلاول بھٹو زرداری وفاقی حکومت میں برابر حصے دار ہیں: بیرسٹر سیف
  • عظمیٰ بخاری کے بیان پر شرجیل میمن کو افسوس، سعدیہ جاوید کو ہنسی آگئی
  • سرینگر، معروف آزادی پسند رہنما غلام محمد نائیکو انتقال کر گئے
  • سرینگر، معروف آزادی پسند ہنما غلام محمد نائیکو انتقال کر گئے
  • وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ کا سابق سیکرٹری اطلاعات خواجہ اعجاز سرور کے انتقال پر اظہار تعزیت
  • علامہ امین شہیدی کا دورہ ملتان، علامہ قاضی شبیر علوی کی وفات پر اظہار افسوس 
  • وزیراعظم کا میانمار کے سفارتخانے کا دورہ، انسانی جانوں کے نقصان پر اظہار افسوس
  • چینی وزیر خارجہ کا کھم تھائی سیفندون کے انتقال پرچین میں لاؤ س کےسفارت خانے میں اظہار افسوس
  • کاٹلنگ آپریشن میں 17 خارجی ہلاک، کسی  شہری کو نقصان نہیں پہنچا، عطا تارڑ