UrduPoint:
2025-04-17@14:56:07 GMT

تحریک انصاف کے غیرحاضر کارکنان کے وارنٹ گرفتاری جاری

اشاعت کی تاریخ: 9th, April 2025 GMT

تحریک انصاف کے غیرحاضر کارکنان کے وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔09 اپریل ۔2025 )وفاقی دارالحکومت کی انسداد دہشت گردی عدالت نے تحریک انصاف کے غیر حاضر کارکنان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیںوفاقی دارالحکومت کی انسداد دہشت گردی عدالت میں سابق وزیراعظم عمران خان، شاہ محمود قریشی و کارکنان کے خلاف 9 مئی احتجاج و دیگر مقدمات کی سماعت ہوئی.

تحریک انصاف کےبانی چیئرمین عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی عدم دستیابی کے باعث سماعت آگے نہ بڑھ سکی اور عدالت نے پیش ہونے والے ملزمان کی حاضری کے بعد سماعت ملتوی کر دی.

(جاری ہے)

عدالت نے پی ٹی آئی کے غیر حاضر کارکنان کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر دیئے وکیل صفائی نے موقف اختیار کیا کہ عمران خان دستیاب نہیں ہیں جس کی وجہ سے کیس آگے بڑھ نہیں سکتا کارکنان دور دراز کے علاقوں سے آتے ہیں دور سے آنے والے کارکنان کو حاضری سے استنی دیا جائے. عدالت نے ریمارکس دیئے کہ سپریم کورٹ نے کل 9 مئی مقدمات کے حوالے سے ہدایات دی ہیں اور سپریم کورٹ کی ہدایات اس کیس کے لیے بھی ہیں وکیل صفائی نے کہا کہ سپریم کورٹ کی ہدایات پنجاب کی حد تک ہیں عدالت نے تینوں مقدمات کی سماعت 9 مئی تک ملتوی کر دی.

ملزمان کی جانب سے سردار محمد مصروف خان ایڈووکیٹ، مرتضی طوری و دیگر وکلا پیش ہوئے واضح رہے کہ پی ٹی آئی کارکنان پر تھانہ شمس کالونی میں 9 مئی واقعات پر مقدمہ درج ہے اور تھانہ کھنہ میں مارچ 2023 میں احتجاج کے مقدمات درج ہیں.                                                                                      

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کارکنان کے عدالت نے

پڑھیں:

بھارتی پولیس کا کارنامہ: چور کی جگہ جج کے خلاف وارنٹ جاری کرادیئے

فیروز آباد، اترپردیش: بھارت میں پولیس کی ایک سنگین غلطی نے سب کو حیران کر دیا، جب چوری کے ایک مقدمے میں اصل ملزم کی جگہ عدالت کے جج کے خلاف ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق، ریاست اترپردیش کے شہر فیروزآباد میں ایک چوری کے کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے ملزم راج کمار کے خلاف ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری کرنے کا حکم دیا تھا۔ تاہم پولیس کی جانب سے تیار کردہ وارنٹ میں غلطی سے جج نغمہ خان کا نام شامل کر دیا گیا۔

جب جج نے اپنا نام وارنٹ میں دیکھا تو فوری طور پر متعلقہ پولیس اہلکار کو معطل کر دیا اور اس سنگین غفلت پر انکوائری کا حکم بھی جاری کیا۔ اعلیٰ پولیس حکام نے معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے سب انسپکٹر کو فوری طور پر پولیس لائنز بھیج دیا۔

یہ واقعہ بھارتی عدالتی نظام اور پولیس کارکردگی پر سوالیہ نشان بن گیا ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • بانی پی ٹی آئی کی9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت درخواستوں پر سماعت23 اپریل تک ملتوی
  • بانی پی ٹی آئی کی 9 مئی سے متعلق 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پرسماعت ملتوی
  • تحریکِ انصاف کے 86 کارکنان کی ضمانتیں مسترد ہونے کا تحریری فیصلہ جاری
  • جلاؤ گھیراؤ کا الزام، فواد چوہدری کی عبوری ضمانت میں توسیع
  • بھارتی پولیس کا کارنامہ: چور کی جگہ جج کے خلاف وارنٹ جاری کرادیئے
  • کراچی: 9 مئی کیس، تحریکِ انصاف کے ملزمان کارکنوں پر فردِ جرم عائد نہ ہو سکی
  • وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے خلاف کتنے مقدمات درج ہیں؟ تفصیلات سامنے آ گئیں
  • وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے خلاف کتنے مقدمات درج ہیں؟ تفصیلات سامنے آ گئیں
  • وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کیخلاف کتنے مقدمات درج ہیں؟ تفصیلات سامنے آ گئیں
  • سپریم کورٹ؛ 9 مئی مقدمات میں ملزمان کی ضمانت منسوخی کی اپیلوں پر سماعت