راولپنڈی:

ورلڈ پولیس سمٹ کا چوتھا ایڈیشن 13 سے 15 مئی 2025 تک ورلڈ ٹریڈ سینٹر دبئی میں منعقد ہوگا جس میں دنیا بھر سے پولیس افسران شرکت کریں گے جو اپنی پیشہ ورانہ خدمات اور کارکردگی کے حوالے سے نمایاں مقام رکھتے ہیں۔

ورلڈ پولیس سمٹ ایوارڈز اور گالا ڈنر کا مقصد عالمی سطح پر پولیس فورسز کی انتھک محنت، جدید اختراعات اور غیر متزلزل عزم کو سراہنا اور تسلیم کرنا ہے۔

آئی جی پنجاب، ڈاکٹر عثمان انور نے اس عالمی تقریب میں شرکت کے لیے پنجاب پولیس کے 37 افسران کو 12 مختلف کیٹیگریز میں نامزد کیا ہے۔ ان کیٹیگریز میں مختلف شعبہ جات میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران شامل ہیں۔

اہم نامزدگیاں درج ذیل ہیں:

سیکورٹی اور قانون کے نفاذ میں اختراعی آئیڈیاز: ڈی آئی جی احسن یونس (پنجاب سیف سٹی اتھارٹی) اور ان کی ٹیم، ڈی پی او منڈی بہاؤالدین وسیم ریاض، اے ایس پی کینٹ ملتان ہلار خان، چیف سیکیورٹی آفیسر وہاڑی سب انسپکٹر علی طاہر۔ کسٹمر سروسز میں ایکسی لینس: ایس ایس پی غضنفر علی شاہ، سینئر ٹریفک وارڈن حبیب احمد، ٹریفک وارڈن غلام علی، پنجاب سیف سٹی اتھارٹی۔ فرانزک سائنس میں مہارت: سب انسپکٹر جاوید اقبال (سی آر او برانچ ملتان)۔ روڈ سیفٹی: ٹریفک وارڈن علی حسن (سٹی ٹریفک پولیس ملتان)۔ گڈ سیمریٹنز ایوارڈ: ایس ایس پی کامران عامر، سینئر ٹریفک وارڈن محمد موسیٰ۔ آرٹیفیشل انٹیلیجنس ایمپلمنٹیشن: ڈی پی او قصور عیسیٰ خان، سی ٹی او ملتان سردار ماوران خان، پنجاب سیف سٹی اتھارٹی۔ اسٹارٹ اپ انوویشن: ایس ڈی پی او گلگشت ملتان ظہیرالدین بابر۔ بیسٹ پولیس ایپلیکیشن: ایس پی محمود الحسن (پولیس ٹریننگ کالج لاہور)، پنجاب سیف سٹی اتھارٹی۔ کرمنل انویسٹی گیشن میں ایکسی لینس: اے ایس پی انعم سحر، اے ایس پی آغا فصیح الرحمان، انسپکٹر محمد اکبر۔ خواتین آفیسرز میں اثر انگیز خدمات: ایس پی بشریٰ جمیل، اے ایس آئی فرحت النساء، سب انسپکٹر امتل منظور، لیڈی کانسٹیبل رابیہ حبیب، ایس پی بنش فاطمہ، لیڈی کانسٹیبل فرحانہ بی بی۔ اینٹی نارکوٹکس کارکردگی: ڈی پی او عیسی خان، سب انسپکٹر عمران خان، ایڈیشنل ایس پی کائنات اظہر۔ پیپلز ڈیٹرمنیشن ایوارڈ: ایس پی محمود الحسن، کانسٹیبل نوید اکرم، کانسٹیبل شاہد منظور، غازی احمد غفار، غازی فرہاد منیر۔

تمام نامزد افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی متعلقہ کیٹیگریز کے تحت ورلڈ پولیس سمٹ کے لیے آن لائن اپلائی کریں اور اس کی اطلاع آئی جی آفس پنجاب کو بھی فراہم کریں۔

یہ نامزدگیاں نہ صرف ان افسران کی محنت کا اعتراف ہیں بلکہ پوری پنجاب پولیس کے لیے ایک اعزاز کی حیثیت رکھتی ہیں جو عالمی سطح پر ان کے کردار کو اجاگر کرتی ہیں۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: پنجاب سیف سٹی اتھارٹی ورلڈ پولیس سمٹ ٹریفک وارڈن سب انسپکٹر ڈی پی او اے ایس ایس پی کے لیے

پڑھیں:

ایشیا اور جونیئر ہاکی ورلڈ کپ؛ پاکستان ٹیم کی بھارت روانگی حکومتی اجازت سے مشروط

لاہور:

ایشیا کپ اور جونیئر ہاکی ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے پاکستان ہاکی ٹیموں کی بھارت روانگی حکومت کی اجازت سے مشروط ہوگی۔

پی ایچ ایف کے سیکریٹری رانا مجاہد کے مطابق ایشیا کپ ورلڈ کپ کا کوالیفائنگ راونڈ ہے لیکن حکومت کی اجازت ضروری ہے، ایشیا ہاکی کپ کی اہمیت سے حکومت پاکستان کو آگاہ کریں گے۔

سیکریٹری رانا مجاہد کا کہنا تھا کہ جرمنی کے بعد عمان ہاکی ٹیم پاکستان پہنچ چکی ہے، ہمارے کھلاڑیوں کو تجربہ ملے گا۔  

واضح رہے کہ ہاکی ایشیا کپ ستمبر اور جونیئر ہاکی ورلڈ کپ دسمبر میں بھارت میں ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائرز، پاکستان کی مسلسل دوسرے وارم اپ میچ میں فتح
  • جرمنی میں فلسطین کی حمایت کرنیوالے مظاہرین کیخلاف کریک ڈاؤن
  • ایشیا اور جونیئر ہاکی ورلڈ کپ؛ پاکستان ٹیم کی بھارت روانگی حکومتی اجازت سے مشروط
  • پاکستان سپر لیگ 10 کے میچز کی سکیورٹی کے لیے فوج و رینجرز طلب
  • پی ایس ایل 10: لاہور، پنڈی، ملتان کے میچز کیلئے فوج و رینجرز طلب
  • راولپنڈی: مغوی کی بازیابی کے آپریشن میں زخمی سب انسپکٹر شہید
  • دو پاکستانی افسران کو بین الاقوامی اعزاز سے نواز دیا گیا
  • پاکستان کے 2 پولیس افسران کیلیے بین الاقوامی اعزاز
  • بہترین کارکردگی والےپنجاب پولیس کے 37 ملازمین وافسران گلوبل پولیس گالاکیلئےنامزد