2025-04-08@11:55:28 GMT
تلاش کی گنتی: 9
«ورلڈ پولیس سمٹ»:
راولپنڈی: ورلڈ پولیس سمٹ کا چوتھا ایڈیشن 13 سے 15 مئی 2025 تک ورلڈ ٹریڈ سینٹر دبئی میں منعقد ہوگا جس میں دنیا بھر سے پولیس افسران شرکت کریں گے جو اپنی پیشہ ورانہ خدمات اور کارکردگی کے حوالے سے نمایاں مقام رکھتے ہیں۔ ورلڈ پولیس سمٹ ایوارڈز اور گالا ڈنر کا مقصد عالمی سطح پر پولیس فورسز کی انتھک محنت، جدید اختراعات اور غیر متزلزل عزم کو سراہنا اور تسلیم کرنا ہے۔ آئی جی پنجاب، ڈاکٹر عثمان انور نے اس عالمی تقریب میں شرکت کے لیے پنجاب پولیس کے 37 افسران کو 12 مختلف کیٹیگریز میں نامزد کیا ہے۔ ان کیٹیگریز میں مختلف شعبہ جات میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران شامل ہیں۔ اہم نامزدگیاں...
پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی میں وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر قائم ورچوئل بلڈ بینک نے انسانیت دوست اقدام کی مثال قائم کر دی۔ تفصیلات کے مطابق سروسز اسپتال میں زیر حراست ملزم کو خون کی فوری ضرورت کے پیش نظر، ایک پولیس اہلکار نے ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر کال کر کے ورچوئل بلڈ بینک کو اطلاع دی۔ ورچوئل بلڈ بینک آفیسر نے فوری کارروائی کرتے ہوئے سیف سٹی بلڈ بینک ڈیٹا بیس سے ڈونر کی تلاش کی اور ڈونر میچ ہونے پر ہسپتال میں زیر علاج ملزم کو بروقت خون عطیہ کروایا گیا پولیس اہلکار اور ملزم دونوں نے بر وقت امداد ملنے پر سیف سٹی ورچوئل بلڈ بینک کا شکریہ ادا کیا۔ خون عطیہ کرنے والے شہری نے...
غیر قانونی کاروبار سے ڈیفنس میں 3بنگلے ،ایک بڑی گاڑی اسلحہ بردار گارڈ استعمال کرتا رہا ڈی ایچ اے میں کرائے کے بنگلے کے باہر ہاؤس نمبر کے بجائے فرضی تختی لٹکاکر دھاک بٹھاتا مصطفی قتل کیس کا مرکزی ملزم ارمغان انڈرورلڈ طرز پر ابھر کر سامنے آنے لگا ارمغان نے کال سینٹر آپریٹر سے ذاتی کال سینٹر کا مالک بننے کا سفر 7سال میں طے کیا،انڈرورلڈ شعیب خان،گینگ وارکے عذیربلوچ اوررحمان ڈکیت کی طرح اپنی دھاک بٹھاتا رہا، غیر قانونی کاروبار سے ڈیفنس میں 3بنگلے ،ایک بڑی گاڑی اسلحہ بردار گارڈ استعمال کرتا رہا، ڈیفنس میں کالی ویڈ امپورٹ کرنے اور بٹ کوائن کا کاروبار گینگ کے ساتھ بدمعاشی سے چلاتا رہا، حساس اداروں کی ناک کے نیچے...
—فائل فوٹو لاہور شہر کے مختلف علاقوں میں سٹی ٹریفک پولیس اور چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کا بھکاریوں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ترجمان کے مطابق بھیک مانگنے والی مافیا کے سرغنہ کو گرفتار کر کے ان کے خلاف ہیومن ٹریفکنگ ایکٹ 2018ء کے تحت کارروائی کی جائے گی۔ چیف ٹریفک آفیسر ڈاکٹر اطہر وحید نے کہا کہ معصوم بچوں کو بھیک مانگنے پر مجبور کرنے والوں کو قطعی رعایت نہیں دی جائے گی۔ راولپنڈی میں بھکاریوں کے خلاف گرینڈ آپریشن، 87 گرفتارراولپنڈی شہر میں پولیس کی جانب سے بھکاریوں کے خلاف گرینڈ آپریشن شروع ہوگیا ہے جس میں 87 گرفتاریاں ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہری پیشہ ور بھکاریوں کے حوالے سے 15 پر شکایت درج کرا سکتے...
راولپنڈی: ریلویز پولیس اسپیشل برانچ راولپنڈی نے کراچی بذریعہ ٹرین جنگلی چیتے کی کھال اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی ریلوے اسٹیشن پر ایک قلی نے ایک کارٹن سرسید ایکسپریس کے پلانٹ آپریٹر کے حوالے کیا، جس پر اسپیشل برانچ کے اہلکاروں کی گہری نظر تھی۔ مشکوک جان کر کارٹن کی تلاشی لی گئی تو اس میں سے جنگلی چیتے کی کھال برآمد ہوئی جس کو کراچی اسمگل کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی۔ یہ کارروائی وائلڈ لائف ایکٹ پنجاب کی کھلی خلاف ورزی تھی۔ ریلوے پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو حراست میں لے لیا اور معاملہ وائلڈ لائف رینجرز راولپنڈی کے حوالے کر دیا۔ حکام کے مطابق،...
کراچی: میرے شوہر ندال کو بلوا دو، یہ وہ الفاظ تھے جو پاکستانی نوجوان کے عشق میں گرفتار اور شادی کی خوائش مند امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنس رات بھر ادا کرتی رہیں ۔ پولیس اور فلیٹ کی یونین کے عہدیداروں سے فریاد کرتی امریکن خاتون نے اپنے شوہر کی یاد میں کھانا بھی نہیں کھایا اور آرام بھی نہیں کیا۔بس تھوڑی تھوڑی دیر میں ان کے منہ سے یہ ہی الفاظ نکلتے Call my husband, Nadal۔۔۔۔۔۔لیکن وہاں سیکورٹی پر تعینات مرد وخاتوں پولیس اہلکاروں کے پاس ایک ہی جواب دیا تھا۔ We're trying to find Nadal and introduce him to you. Please wait. ہم ندال کو تلاش کرکے آپ سے ملوانے کی کوشش کرتے ہیں۔ انتظار کریں....
راولپنڈی پولیس لائن میں بلڈ بینک کیمپ کا انعقاد ، پولیس اہلکاروں نے بڑھ چڑھ کر خون کے عطیات دئیے WhatsAppFacebookTwitter 0 23 January, 2025 سب نیوز راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی پولیس لائن میں بلڈ بینک کیمپ کا انعقاد،راولپنڈی پولیس لائن میں بلڈ بینک کیمپ کا شاندار انعقاد کیا گیا جس میں پولیس افسران و اہلکاروں نے خون کے عطیات دے کر انسانیت دوستی کی مثال قائم کر دی،کیمپ کی خاص بات یہ تھی کہ اس میں ریجنل پولیس آفیسر (آر پی او)راولپنڈی بابر سرفراز الپہ، ایس ایس پی آپریشن راولپنڈی کاشف اور پاکستان سویٹ ہوم کے چیئرمین زمرد خان (ہلالِ امتیاز)نے خصوصی شرکت کی۔بلڈ بینک کیمپ میں پولیس اہلکاروں نے بڑھ چڑھ کر خون کے عطیات دیے۔ اہلکار ایک...
سکھر (نمائندہ جسارت)پولیس کی جانب سے بلڈ بینک سکھر کہ تعاون سے تھیلیسمیا کے مرض میں مبتلا معصوم بچوں کے لیے پولیس ہیڈ کوارٹر میں بلڈ کیمپ لگایا گیا، ایس ایس پی سکھر نے پولیس ہیڈ کوارٹر میں لگایا گیا بلڈ کیمپ کا دورہ کیا، خون کا عطیہ دینے والے پولیس کے جوانوں کی حوصلہ افزائی کی۔ ایس ایس پی سکھر امجد احمد شیخ سمیت بڑی تعداد میں سکھر پولیس کے افسران و جوانوں کی جانب سے اپنا خون کا عطیہ دیا۔ اس موقع پر ایس ایس پی سکھر نے کہا کہ تھیلیسیمیا سے متاثرہ بچوں کو زندگی کے چراغ و سفر کو جاری رکھنے کیلیے خون کے عطیات کی اشد ضروت ہوتی ہے۔ تھیلیسیمیا کے مرض میں مبتلا بچوں...
---فائل فوٹو کراچی کے علاقے لیاری کلاکوٹ میں زیرِ تعمیر عمارت کے پلاٹ پر دستی بم حملے کا مقدمہ بلڈر حاجی عبدالوہاب کی مدعیت میں کلاکوٹ تھانے میں درج کر لیا گیا ہے، واقعے میں ایک شخص زخمی ہوا ہے۔پولیس کے مطابق مقدمے میں انسدادِ دہشت گردی اور قتل بالسبب کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ بلڈر حاجی عبدالوہاب نے اپنے بیان میں بتایا ہے کہ میرے پلاٹ کے گیٹ پر دستی بم کے حملے کی وجہ سے سوراخ ہو گئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے خاران: صوبائی وزیر خزانہ شعیب نوشیروانی کے گھر پر دستی بم حملہ ان کا کہنا ہے کہ نامعلوم شخص دستی بم پھینک کر فرار ہو گیا، اس حملے میں ایک شخص زخمی ہوا ہے۔پولیس کا...