راولپنڈی پولیس لائن میں بلڈ بینک کیمپ کا انعقاد ، پولیس اہلکاروں نے بڑھ چڑھ کر خون کے عطیات دئیے
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT
راولپنڈی پولیس لائن میں بلڈ بینک کیمپ کا انعقاد ، پولیس اہلکاروں نے بڑھ چڑھ کر خون کے عطیات دئیے WhatsAppFacebookTwitter 0 23 January, 2025 سب نیوز
راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی پولیس لائن میں بلڈ بینک کیمپ کا انعقاد،راولپنڈی پولیس لائن میں بلڈ بینک کیمپ کا شاندار انعقاد کیا گیا جس میں پولیس افسران و اہلکاروں نے خون کے عطیات دے کر انسانیت دوستی کی مثال قائم کر دی،کیمپ کی خاص بات یہ تھی کہ اس میں ریجنل پولیس آفیسر (آر پی او)راولپنڈی بابر سرفراز الپہ، ایس ایس پی آپریشن راولپنڈی کاشف اور پاکستان سویٹ ہوم کے چیئرمین زمرد خان (ہلالِ امتیاز)نے خصوصی شرکت کی۔
بلڈ بینک کیمپ میں پولیس اہلکاروں نے بڑھ چڑھ کر خون کے عطیات دیے۔ اہلکار ایک دوسرے سے آگے بڑھنے کی دوڑ میں شریک نظر آئے تاکہ زیادہ سے زیادہ خون عطیہ کر سکیں۔ اس جذبے نے نہ صرف موجود لوگوں کو متاثر کیا بلکہ پورے کیمپ کا ماحول انسانیت سے محبت کے جذبے سے بھر دیا۔ریجنل پولیس آفیسر بابر سرفراز الپہ نے پاکستان سویٹ ہوم کے مشن کو سراہتے ہوئے کہا، “آپ کا مشن انسانیت کی خدمت کا ایک عظیم کام ہے، اور ہم ہمیشہ آپ کے ساتھ ہیں۔” انہوں نے اس موقع پر خون کے عطیات دینے والے پولیس اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ اس اقدام سے معاشرے میں خدمتِ خلق کے جذبے کو فروغ ملے گا۔کیمپ کے اختتام پر زمرد خان صاحب ہلال امتیاز اور آر پی او بابر سرفراز الپہ نے خون کے عطیات دینے والے پولیس اہلکاروں میں تعریفی اسناد تقسیم کیں۔
اس موقع پر زمرد خان نے کہا، “یہ اسناد نہ صرف آپ کی خدمات کا اعتراف ہیں بلکہ آنے والے وقتوں میں دوسروں کے لیے مشعل راہ بھی ہوں گی۔” آر پی او نے مزید کہا کہ پولیس اہلکاروں کا یہ جذبہ ہمارے معاشرے کو مضبوط اور انسانیت دوست بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔پاکستان سویٹ ہوم کے چیئرمین زمرد خان(ہلالِ امتیاز)نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا، “یہ کیمپ انسانیت کی خدمت کا عملی مظاہرہ ہے، اور ہم ان تمام پولیس اہلکاروں کے شکر گزار ہیں جنہوں نے خون کے عطیات دے کر ہمارا ساتھ دیا۔”انہوں نے اس موقع پر تھلیسیمیا کے بچوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا، “ہمارے عطیہ کردہ خون سے وہ معصوم بچے نئی زندگی پاتے ہیں جو تھلیسیمیا جیسے مرض سے لڑ رہے ہیں۔ یہ خون ان کی زندگی کا سہارا ہے اور ہم سب کا فرض ہے کہ ان کے لیے اس خدمت میں اپنا حصہ ڈالیں۔”آر پی او بابر سرفراز الپہ اور ایس ایس پی آپریشن راولپنڈی جناب کاشف صاحب نے اس موقع پر اعلان کیا کہ خون کے عطیات کو مزید فروغ دینے کے لیے راولپنڈی کے تمام اضلاح میں بلڈ کیمپ منعقد کیے جائیں گے۔ انہوں نے آنے والے کیمپوں کا شیڈول بھی جاری کیا اور کہا کہ ان کیمپوں کا مقصد زیادہ سے زیادہ لوگوں کو خون کے عطیات دینے کی طرف راغب کرنا ہے تاکہ زندگیوں کو بچایا جا سکے۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: پولیس اہلکاروں خون کے عطیات اہلکاروں نے آر پی او
پڑھیں:
زہریلی شے کھلا کر قتل، قیمتی اشیا چرانے والی خاتون گرفتار
راولپنڈی میں زہریلی شے کھلا کر قتل کرنے اور اشیا چرانے والی خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔
گوجرخان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے زہریلی شے کھلا کر قتل کرنے اور قیمتی اشیاء چرانے والی ملزمہ کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمہ کی شناخت شازیہ یونس عرف کوکو جان کے نام سے ہوئی۔
ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق ملزمہ زہریلی اشیا کھلا کر لوٹنے کے مقدمات میں پشاور، راولپنڈی اور وزیرآباد میں ریکارڈ یافتہ ہے۔ ملزمہ نے اگست 2024 میں گوجر خان کے رہائشی ساجد کو زہریلی شے کھلا کر قتل کیا تھا۔ ملزمہ مقتول کی رقم اور قیمتی اشیا چوری کرکے فرار ہوگئی تھی۔
مزید پڑھیں: لاہور میں ریکارڈ یافتہ منشیات فروش خاتون گرفتار
گوجرخان پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے ہیومن انٹیلیجنس سمیت تمام ذرائع بروئے کار لاتے ہوۓ ملزمہ کو گرفتار کیا۔