راولپنڈی:

ریلویز پولیس اسپیشل برانچ راولپنڈی نے کراچی بذریعہ ٹرین جنگلی چیتے کی کھال اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی ریلوے اسٹیشن پر ایک قلی نے ایک کارٹن سرسید ایکسپریس کے پلانٹ آپریٹر کے حوالے کیا، جس پر اسپیشل برانچ کے اہلکاروں کی گہری نظر تھی۔ مشکوک جان کر کارٹن کی تلاشی لی گئی تو اس میں سے جنگلی چیتے کی کھال برآمد ہوئی جس کو کراچی اسمگل کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی۔ یہ کارروائی وائلڈ لائف ایکٹ پنجاب کی کھلی خلاف ورزی تھی۔

ریلوے پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو حراست میں لے لیا اور معاملہ وائلڈ لائف رینجرز راولپنڈی کے حوالے کر دیا۔ حکام کے مطابق،  وائلڈ لائف قوانین کی خلاف ورزی پر دونوں ملزمان کو 50، 50 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔

ترجمان ریلویز پولیس، سی پی او لاہور کے مطابق، غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف سخت کارروائی جاری رکھی جائے گی اور کسی کو بھی جنگلی حیات کی غیرقانونی تجارت کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

جلو پارک لاہور میں ملازم نے شیر کا پنجرہ کھول دیا

— فائل فوٹو

لاہور کے جلو پارک میں تعینات ملازم نے جان بوجھ کر شیر کا پنجرہ کھول دیا۔

محکمہ وائلڈ لائف پنجاب نے سخت ایکشن لے کر ملازم کو حراست میں لے لیا۔

بعدازاں عملے نے بروقت کارروائی کر کے شیر کو بے ہوش کیا اور واپس پنجرے میں منتقل کیا۔

بے ہوشی سے واپس لانے کے لیے بھی شیر کو انجکشن لگا دیا گیا ہے۔

محکمہ وائلڈ لائف نے واقعے کی انکوائری کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • گھروں میں شیر، ٹائیگر، پوما، چیتا اور جیگوار رکھنے پر مکمل پابندی عائد
  • راولپنڈی میں چیتے کی کھال اسمگل کرنے کی کوشش ناکام، دو افراد گرفتار
  • لاہور: شیر کا پنجرہ کھولنے والے ملازم کیلئے جیل کا دروازہ کھل گیا
  • جلو پارک لاہور میں ملازم نے شیر کا پنجرہ کھول دیا
  • پنجاب، گھروں میں شیر اور چیتے رکھنے پر پابندی عائد
  • پنجاب وائلڈ لائف کی بڑی کارروائی،حنوط شدہ جانوروں کی بڑی تعداد برآمد
  • فیس لیس کسٹمز اسیسمنٹ سسٹم میں ہیر پھیر کی کوشش ناکام بنا دی
  • راولپنڈی: 22 سالہ لڑکی کی قبر کشائی، زیادتی اور قتل کا معاملہ کھل گیا
  • ایف بی آر نے فیس لیس سسٹم میں ہیر پھیر کی کوشش ناکام بنادی، درجنوں ایجنٹس کے لائسنس معطل