جڑانوالہ، بس اور رکشہ میں تصادم، ایک ہی خاندان کے 8 افراد سمیت 11 جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 7th, April 2025 GMT
فسوسناک حادثہ جڑانوالہ فیصل آباد روڈ پر اڈہ لنڈیانوالہ کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار بس نے لوڈر رکشے کو بری طرح کچل ڈالا، حادثے میں رکشہ سوار ایک ہی فیملی کے 8 افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ 4 افراد ہسپتال پہنچ کر دم توڑ گئے جبکہ 10 افراد شدید زخمی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ تیز رفتار بس کی ٹکر سے رکشہ میں سوار ایک ہی خاندان کے 8 افراد سمیت 11 افراد جاں بحق جبکہ 10 زخمی ہوگئے۔ افسوسناک حادثہ جڑانوالہ فیصل آباد روڈ پر اڈہ لنڈیانوالہ کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار بس نے لوڈر رکشے کو بری طرح کچل ڈالا، حادثے میں رکشہ سوار ایک ہی فیملی کے 8 افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ 4 افراد ہسپتال پہنچ کر دم توڑ گئے جبکہ 10 افراد شدید زخمی ہیں۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پرپہنچ گئیں، جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا، زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق مسافر بس جڑانوالہ سے قصور جارہی تھی واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئیں ہیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: دم توڑ گئے جبکہ کے 8 افراد ایک ہی
پڑھیں:
بٹگرام: زمین کے تنازع پر تصادم میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد کو ابدی نیند سلا دیا گیا
خیبر پختونخوا کے ضلع بٹگرام کے علاقہ ٹکری چھم سیداں میں زمین کے تنازع پر جھگڑے کے دوران تصادم میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد کو ابدی نیند سلا دیا گیا جب کہ 6 افراد شدید زخمی ہو گئے۔
پولیس حکام کےمطابق جاں بحق و زخمی ہونے والے افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے بتایا جاتا ہے، جاں بحق افراد میں ضیاء اللہ شاہ، شہزاد شاہ، مظفر شاہ اور انور علی شاہ شامل ہیں، مقتولین ضیاء اللہ شاہ، شہزاد اور مظفر شاہ آپس میں باپ، بیٹا اور بھائی ہیں جب کہ دوسرے گروپ کی طرف سے جھگڑے کے دوران انور علی شاہ موقع پر زندگی کی بازی ہار گئے ہیں۔
زخمیوں میں سے دو کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ہے، مقامی پولیس کےمطابق نعشوں کو پوسٹمارٹم کے لیے پولیس نے اسپتال منتقل کردیا ہے اور بٹگرام پولیس نے علاقہ ٹکری چھم سیداں کا کنٹرول بھی سنبھال کر ملزمان کی گرفتاری کے لئے بڑے آپریشن کا آغاز کر دیاگیاہے۔
رپورٹ کے مطابق علاقے میں سوگ کا سماں ہے، لواحقین ملزمان کی جلد گرفتاری کا مطالبہ بھی کررہےہیں، حالات کوکنٹرول کرنے کے لیے پولیس نے مختلف علاقوں میں بھاری نفری بھی تعینات کررکھی ہے۔