2025-02-06@17:19:51 GMT
تلاش کی گنتی: 108
«مارکیٹ کی»:
(نئی خبر)
کراچی:پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے آخری روز مندی کے بعد تیزی کا رجحان دیکھنے میں آیا، جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس 113,247 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ کاروبار کا آغاز 271 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ ہوا اور انڈیکس 112,366 پوائنٹس کی سطح کو چھو گیا۔ بعد میں مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ جاری رہا اور پہلے سیشن کے اختتام پر 434 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ انڈیکس 113,072 پوائنٹس تک پہنچا۔ دن کے اختتام پر 609 پوائنٹس کی مثبت پیش رفت ریکارڈ کی گئی، جس سے 100 انڈیکس 113,247 پوائنٹس پر بند ہوا۔ گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کا رجحان تھا، جس کا اثر آج کاروبار کے آغاز...
کراچی: جمعے کو روز انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپیہ تگڑا رہا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مستحکم رہی۔ ادائیگیوں کا توازن قابو میں رہنے سے دسمبر کا کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ہونے کی پیشگوئی، دسمبر میں اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے 3ارب 10کروڑ ڈالر کی ترسیلات زر موصول ہونے اور سالانہ بنیادوں پر ترسیلات زر کا حجم 35ارب ڈالر سے متجاوز ہونے کی امید کے باعث جمعہ کو بھی انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا، اس کے برعکس اوپن مارکیٹ میں ڈالر بغیر کسی تبدیلی کے مستحکم رہا۔ زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں نے مسلسل دو ہفتوں سے سرکاری زرمبادلہ کے ذخائر میں ہونے والی کمی اور غیرملکیوں کی جانب سے 1ارب...
کراچی:پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں ایک اور اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 11 ڈالر کے اضافے سے 2676 ڈالر تک پہنچ گئی، جس کے بعد مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔ پاکستانی مارکیٹ میں 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 1100 روپے کے اضافے سے 279400 روپے ہوگئی۔ اسی طرح، فی دس گرام سونے کی قیمت میں 943 روپے کا اضافہ ہوا اور یہ 239540 روپے تک پہنچ گئی۔ فی تولہ چاندی کی قیمت 3350 روپے پر برقرار رہی، جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 2872.08 روپے پر مستحکم رہی۔
اسلام آ باد: درآمدی معاہدوں کے تحت روئی کی آمد میں غیر متوقع تاخیر، کپاس کی ملکی پیداوار میں غیر معمولی کمی اور موصول ہونے بڑے برآمدی آرڈرز کے دباؤ سے مقامی مارکیٹ میں روئی کی قیمتوں میں تیزی کا رجحان پیدا ہوگیا ہے جس سے روئی کی فی من قیمت 20ہزار روپے کے ساتھ کاٹن ایئر 25۔2024 کی بلند ترین سطح تک پہنچ گئی ہے۔ جبکہ درآمدی روئی اور دھاگے پر سیلز ٹیکس کی چھوٹ بحال رکھنے یا نہ رکھنے سے متعلق ایف بی آر نے 13جنوری کو اجلاس طلب کرلیا ہے۔ چیئرمین کاٹن جنرز فورم احسان الحق نے بتایا کہ روئی درآمدی کنندگان کی جانب سے پیشگی کیے گئے معاہدوں کی حامل روئی اگرچہ پاکستان...
کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیر زراعت سردار محمد بخش مہر کی ہدایت پر سیکریٹری زراعت سہیل احمد قریشی نے کافی عرصے سے ترقی کے انتظار میں بیٹھے محکمہ زراعت کی ریسرچ ونگ کے 5، ایکسٹینشن ونگ کے 33 اور مارکیٹ کمیٹی کے7 افسران کو گریڈ 16 سے گریڈ 17 میں ترقی دینے کی منظوری دے دی ہے. سیکریٹری زراعت سہیل احمد قریشی نے ایکسٹینشن ونگ کے 33 آفس اسسٹنٹ کو اسٹینو گرافر کے عہدے پر ترقی دی، مارکیٹ کمیٹی ونگ کے 5 افسران کو سیکریٹری مارکیٹ کمیٹی اور 2 کو آفس سپرنٹنڈنٹ کے عہدے پر ترقی دی، جبکہ ریسرچ ونگ کے 5 افسران کو سپریٹینڈنٹ کے عہدے پر ترقی دے دیں. سیکریٹری زراعت کا کہنا تھا کہ محکمہ زراعت کے افسران کو...
فوٹو: اسکرین گریپ کراچی میں آرام باغ فرنیچر مارکیٹ میں آگ لگ گئی، جس پر قابو پا لیا گیا۔ فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ آرام باغ کے علاقے میں عمارت میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا، کولنگ کا عمل جاری ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ آگ بجھانے کے عمل میں 3 فائر ٹینڈرز اور اسنارکل نے حصہ لیا۔
ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ملک معاشی استحکام کی طرف گامزن ہے، سٹاک مارکیٹ کے ریکارڈ توڑنے کی خبریں آرہی ہیں۔ پاکپتن میں لائیو سٹاک کارڈ کے اجراء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف دور کے بعد ایک بار پھر معیشت کے لیے اچھی خبریں آنے لگی ہیں، ملک معاشی استحکام کی طرف گامزن ہے، لائیو سٹاک سکیم حاصل کرنے والوں میں 2 خواتین بھی شامل ہیں۔ مسائل کے حل کیلئے کاروباری برادری کے ساتھ رابطہ رکھنا ضروری ہے:گورنر سٹیٹ بینک مریم نواز نے کہا کہ شہباز شریف کے وزیراعظم بنتے وقت پاکستان کے ڈیفالٹ اور ملک کے دیوالیہ ہونے کی خبریں آتی...
کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 12 پیسے کی کمی سے 278 روپے 60 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ عرب امارات کی 2 ارب ڈالر مالیت کے قرضوں کی مؤخر ادائیگیوں کی سہولت دیئے جانے، طلب و رسد متوازن ہونے اور مثبت معاشی اشاریوں کے سبب تین روزہ وقفے کے بعد جمعرات کو زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا۔ تفصیلات کے مطابق ریگولیٹر اور درآمدی نوعیت کی ڈیمانڈ میں کمی اور برآمدی شعبوں کی جانب سے اپنی زرمبادلہ ترسیلات بھجوائے جانے سے انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے تمام دورانیے کے دوران ڈالر کی قدر تنزلی سے دوچار رہی۔ ڈالر کی قدر ایک موقع پر 27 پیسے کی کمی سے 278 روپے...