کسٹمز انفورسمنٹ کی کارروائی: 10 کروڑ سے زائد مالیت کا سامان برآمد
اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2025 GMT
کراچی: پاکستان کسٹمز انفورسمنٹ نے انسدادِ اسمگلنگ مہم کے تحت صدر کراچی کی معروف اسٹار سٹی موبائل مارکیٹ میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے 10 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے اسمگل شدہ موبائل فونز، ٹیبلٹس، اسمارٹ واچز، ائیر پوڈز اور دیگر الیکٹرانک اشیا برآمد کر لیں۔
میڈیا رپورٹس کےمطابق کارروائی کلکٹریٹ آف کسٹمز انفورسمنٹ کراچی اور خفیہ ایجنسی کی مشترکہ کوششوں سے عمل میں آئی، مارکیٹ کے متعدد گوداموں پر چھاپے مارے گئے، جہاں سے2,500 سے زائد استعمال شدہ موبائل فونز، 350 سے زائد مختلف برانڈز کے ٹیبلٹس، اسمارٹ واچز، ائیر پوڈز، بھارتی گٹکا اور مائع ویپ فلیور برآمد کیے گئے،تمام اسمگل شدہ اشیا قانونی کارروائی کے لیے کسٹم ہاؤس کراچی منتقل کر دی گئیں۔
کسٹمز حکام کے مطابق مارکیٹ میں بھاری رش کے باوجود انتہائی پیشہ ورانہ اور منظم انداز میں آپریشن مکمل کیا گیا، انسدادِ اسمگلنگ مہم کے تحت مزید کارروائیاں جاری رہیں گی۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ایف آئی اے کی کراچی میں کارروائیاں، حوالہ ہنڈی کے 2 ملزمان گرفتار
تصاویر بشکریہ ایف آئی اےایف آئی اے نے کراچی کے علاقے گارڈن اور بولٹن مارکیٹ میں کارروائیاں کرتے ہوئے حوالہ ہنڈی میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کے قبضے سے 15 ہزار امریکی ڈالرز اور 19 ہزار درہم برآمد کیے گئے ہیں۔
گارڈن سے گرفتار ملزم عبدالمجید کے قبضے سے 15 ہزار امریکی ڈالرز اور 19 ہزار درہم برآمد کیے گئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اداکارہ نادیہ حسین نےایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل میں بیان ریکارڈ کروا دیا، ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل کی جانب سے دو گھنٹے بیان ریکارڈ کیا گیا۔
بولٹن مارکیٹ سے گرفتار ملزم محمد عمران کے قبضے سے 37 لاکھ 68 ہزار روپے برآمد ہوئے ہیں۔
حکام کے مطابق ملزمان کے موبائل فون سے حوالہ ہنڈی اور دیگر مجرمانہ شواہد بھی برآمد کر لیے گئے ہیں۔
ملزمان کو برآمد شدہ رقوم سمیت کارپوریٹ کرائم سرکل منتقل کر کے مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔
یہ کارروائیاں ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل کے عملے نے خفیہ اطلاع پر کیں۔