ٹائٹینک اسٹار کیٹ ونسلیٹ اب ہدایت کاری کے میدان میں بھی جوہر دکھائیں گی۔

کیٹ ونسلیٹ نے اپنے مداحوں کو خوش خبری سنائی ہے کہ وہ اپنی ایک فیچر فلم ‘گڈبائے جون’ کی ہدایتکاری بھی کریں گی۔

کیٹ ونسلیٹ کے بیٹے جو اینڈرس نے اس فلم کا اسکرپٹ لکھا ہے جب کہ یہ فلم نیٹ فلکس اور ورکنگ ٹائٹل فلمز کے تحت برطانیہ میں شوٹ کی جائے گی۔

فلم میں ٹونی کولٹ، جانی فلن، اینڈریا رائزبرگ، ٹموتھی اسپال، کیت ونسلیٹ اور ہیلیں مرین جیسے مشہور اداکار شامل ہوں گے۔

یہ فلم خونی رشتوں کے درمیان گھومتی ہیں جو ایک بکھرے ہوئے خاندان کا حصہ تھے اور والدین کے درمیان علیحدگی کے باعث جدا ہوچکے تھے۔

تاہم حادثاتی طور پر ان بہن بھائیوں کا گروپ مشکل حالات میں ایک دوسرے ملتے ہیں اور اس مشکل وقت سے انھیں آپس میں مل جل کر ایک ساتھ نکلنا پڑتا ہے۔

کیٹ ونسلیٹ اس فلم کی کامیابی کے لیے کافی پُرامید نظر آتی ہیں تاہم ابھی فلم ابتدائی مراحل میں ہے اور ریلیز کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔ 

یاد رہے کہ کیٹ ونسلیٹ 16 فروری 2025 کو بی اے ایف ٹی اے فلم ایوارڈز میں شرکت کریں گی، جہاں انہیں ‘لی’ فلم کے لیے بہترین برطانوی فلم کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔

وہ اس فلم کی پروڈیوسر بھی ہیں اور انھوں نے اس فلم میں فوٹو جرنلسٹ لی ملر کا کردار بھی ادا کیا تھا۔

 

TagsShowbiz News Urdu.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: اس فلم

پڑھیں:

پاکستان کا نام لوگو سے کیوں ہٹا؟ آئی سی سی کا مؤقف سامنے آگیا

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے چیمپئنز ٹرافی میں بھارت بمقابلہ بنگلا دیش میچ کی نشریات کے دوران ایونٹ لوگو میں پاکستان کا نام نہ ہونے کی غلطی کا اعتراف ہوتے ہوئے معاملے کو تکنیکی خرابی قرار دے دیا۔

میچ کے دوران ناظرین نے براڈکاسٹ میں دیکھا کہ ایک روز قبل ایونٹ لوگو پر جو پاکستان کا نام تھا وہ بھارت اور بنگلا دیش کے درمیان کھیلے گئے میچ کے دوران موجود نہیں تھا۔ جس کے متعلق انٹرنیٹ پر مختلف قیاس آرئیاں ہونے لگیں۔

تاہم، آئی سی سی نے جواب میں غلطی کا اعراف کرتے ہوئے اس کو گرافکس کا مسئلہ قرار دیا۔

ترجمان آئی سی سی کا کہنا تھا کہ ایسا تکنیکی خرابی کی وجہ سے ہوا جو کہ کل سے ٹھیک ہو جائے گا۔ میچ کے دوران لوگو کا تبدیل کیا جانا ممکن نہیں تھا۔

ترجمان نے مزید واضح کیا کہ پاکستان کا نام آئی سی سی سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کی جانے والی کلپس پر واضح ہوگا۔

 

          View this post on Instagram                      

A post shared by ICC (@icc)

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کا نام لوگو سے کیوں ہٹا؟ آئی سی سی کا مؤقف سامنے آگیا
  • ہانیہ عامر اور دلجیت دوسانجھ کی فلم کا نام سامنے آگیا
  • اداکارہ صبا قمر نے کراچی میں رہنے کو مشکل قرار دے دیا
  • پوپ فرانسس کی صحت مزید بگڑ گئی، نئے پوپ کا نام سامنے آگیا؟
  • پوپ فرانسس کی صحت مزید بگڑ گئی، نئے پوپ کا نام سامنے آگیا؟ 
  • ہانیہ عامر اور دلجیت دوسانجھ کی فلم کا نام سامنے آ گیا
  • فرانس بھیجی جانے والی ٹوپیوِں، کشن کورز سے ایک کلو سے زائد ہیروئن برآمد
  • فلم ’صنم تیری قسم 2‘ کی ہیروئن شردھا کپور ہوں گی؟
  • سندھ حکومت بھی سمجھے کہ شہریوں کا غصہ قابو میں رکھنا اب مشکل ہوگیا ہے، گورنر سندھ
  • سندھ حکومت بھی سمجھے شہریوں کا غصہ قابو میں رکھنا اب مشکل ہو گیا ہے: کامران ٹیسوری