ریاض: پاکستان اور سعودی عرب نے ڈیجیٹل سرمایہ کاری اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں شراکت داری کو مضبوط بنانے پر اتفاق کرتے ہوئے معاہدہ طے کرلیا، جس کا مقصد پاکستانی اسٹارٹ اپس اور چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروباری اداروں (SMEs) کو سعودی مارکیٹ تک رسائی فراہم کرنا ہے۔

یہ معاہدہ LEAP 2025 کانفرنس کے موقع پر پاکستان کی وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی، شزہ فاطمہ خواجہ، اور سعودی ڈپٹی انویسٹمنٹ منسٹر، ابراہیم المبارک کے درمیان ہونے والی ملاقات کے دوران ہوا۔

میڈیا ذرائع کے مطابق، دونوں رہنماؤں نے مصنوعی ذہانت (AI)، کلاؤڈ کمپیوٹنگ، اور فِن ٹیک جیسے شعبوں میں کاروباری تعاون (B2B) کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا۔

شزہ فاطمہ نے پاکستان کی جانب سے سرمایہ کار دوست ڈیجیٹل ماحول کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا، تاکہ عالمی اسٹیک ہولڈرز کو پاکستان کی طرف راغب کیا جا سکے۔

دوسری طرف سعودی عرب نے پاکستان کی ہنر مند افرادی قوت اور ٹیکنالوجی میں ترقی پر اعتماد کا اظہار کیا اور پاکستانی اسٹارٹ اپس کے لیے عالمی مواقع پیدا کرنے کے لیے سرحد پار وینچر کیپیٹل سرمایہ کاری کی صلاحیت کو اجاگر کیا ہے۔

دونوں فریقوں نے سعودی مارکیٹ میں داخل ہونے والی پاکستانی کمپنیوں کے لیے لائسنسنگ اور رجسٹریشن کے عمل کو آسان بنانے کے طریقوں پر بھی غور کیا۔ دونوں رہنماؤں نے مشترکہ تحقیق و ترقی (R&D) کے منصوبوں کو بڑھانے اور سعودی عرب میں مواقع کی تلاش کرنے والے پاکستانی پروفیشنلز کے ڈگری کی تصدیق کے عمل کو ڈیجیٹل بنانے پر بھی اتفاق کیا۔

شزہ فاطمہ نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مضبوط ڈیجیٹل معاشی تعاون خطے میں ترقی اور جدت کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: پاکستان کی اور سعودی

پڑھیں:

میڈ اِن پاکستان’’ نمائش جدہ میں کامیابی سے اختتام پذیر 

 اسلام ا ٓباد (نمائندہ  خصوصی)جدہ انٹرنیشنل ایگزیبیشن اینڈ کنونشن سینٹر میں منعقد ہونے والی ‘‘میڈ اِن پاکستان’’ نمائش گزشتہ شب کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوگئی۔ 5 سے 7 فروری تک جاری رہنے والی اس نمائش میں پاکستان کی بہترین مصنوعات اور خدمات پیش کی گئیں، جس کا مقصد پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تجارتی اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو مزید مستحکم کرنا تھا۔یہ نمائش مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی توجہ کا مرکز بنی، جس میں سرکاری حکام، سفارتکار، ممتاز کاروباری شخصیات، میڈیا نمائندگان اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس پلیٹ فارم نے پاکستانی کاروباری اداروں کو سعودی عرب میں ممکنہ خریداروں اور شراکت داروں سے براہ راست روابط قائم کرنے کا موقع فراہم کیا۔تقریب کے اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے وفاقی وزیر برائے تجارت، مسٹر جام کمال خان نے کہا کہ یہ نمائش پاکستانی کاروباروں کے لیے سعودی مارکیٹ میں ترقی کے نئے مواقع پیدا کرے گی۔وزیر تجارت نے پاکستانی کمپنیوں پر زور دیا کہ وہ نمائش کے دوران بنائے گئے کاروباری تعلقات کو مزید فروغ دیں۔ 

متعلقہ مضامین

  • محنت سے عوامی خدامت جاری رکھنا ہے ، نوازشریف قائد ترقی کا نام ، مریم نواز: تجاوزات خاتمے سے متاثرہ چھوٹے کاروبار کی بحالی کا حکم
  • اسٹارٹ اپس اور چھوٹے تاجروں کی سعودی عرب تک رسائی، بڑی خوش خبری سامنے آگئی
  • پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں ریکارڈ اضافہ، 1.86 ارب ڈالر تک پہنچ گئی۔
  • وزیر مملکت شزا فاطمہ کا لیپ 2025 میں پاکستان پویلین کا دورہ
  • پاکستان کی آئی ٹی برآمدات 1 ارب 86 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئی
  • آئی ٹی برآمدات 1.86 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، وزیرانفارمیشن ٹیکنالوجی
  • پاکستان کی آئی ٹی برآمدات 28فیصد اضافے سے 1 اعشاریہ86ارب ڈالر تک پہنچ گئیں،وزیر مملکت شزا فاطمہ خواجہ
  • میڈ اِن پاکستان’’ نمائش جدہ میں کامیابی سے اختتام پذیر 
  • پاکستانی خواتین کی زندگیاں بدلتی ڈیجیٹل اور مالیاتی خواندگی