لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 مارچ2025ء)رمضان میں مہنگائی کے بے قابو ہوتے طوفان نے مہنگائی کم ہونے کے حکومتی دعووں کی قلعی کھول دی، چکن کی قیمت 700 روپے، سبزیوں کی قیمتیں 700 روپے اور پھلوں کی قیمتیں 400 روپے سے بھی اوپر چلی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق ایک جانب حکومت کی جانب سے دعوٰی کیا جا رہا ہے کہ مہنگائی 9 سال کی کم ترین سطح پر آ گئی، تو دوسری جانب رمضان المبارک شروع ہوتے سبزیوں، پھلوں، چکن، چینی اور دیگر اشیاء کی بے قابو ہوتی قیمتوں نے عوام کی چیخیں نکلوا دیں۔

مہنگائی کم ہونے کے حکومتی دعووں کے برعکس مارکیٹوں میں سبزیاں اور پھل من چاہے نرخوں پر فروخت کیے جارہے ہیں۔ سبزیوں میں لہسن کی قیمت سب سے زیادہ ہے جو 750 روپے تک کی قیمت میں فروخت کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ مارکیٹ میں پیاز 100 روپے کلو فروخت ہو رہا ہے، ٹماٹر 50 روپے کے بجائے مارکیٹ میں 70 روپے، آلو 55 روپے کے برعکس 70 سے 80 روپے ، لہسن 620 روپے کے بجائے 750 ، ادرک 370 روپے کے بجائے 450 روپے کلو تک کی قیمت میں فروخت کیے جا رہے ہیں۔

سبزیوں کی طرح پھلوں کی قیمتیں بھی بے قابو نظر آتی ہیں۔ مارکیٹ میں سیب 300 سے 400 روپے فی کلو، کیلا 350 روپے سے 400 روپے فی درجن، امرود 250 روپے کلو، کنو اور مالٹا 400 روپے درجن اور خربوزہ 250 روپے سے 300 روپے فی کلو تک فروخت کیا جارہا ہے۔ سبزیوں اور پھلوں کے ساتھ مارکیٹ میں چکن کی قیمت بھی بے قابو ہو گئی۔ مارکیٹوں میں چکن 700 روپے تک کی قیمت میں فروخت کیا جا رہا ہے۔

جبکہ انڈوں کی قیمت بھی 300 روپے ہو گئی ہے۔ مارکیٹ میں چینی کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور کلد ہی چینی کی قیمت کی ڈبل سینچری ہو جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ یہاں واضح رہے کہ یہ اعداد و شمار ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جبکہ حکومت کی جانب سے مہنگائی 9 سال کی کم ترین سطح پر آنے کا دعوٰی کیا جا رہا ہے۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کیا جا رہا ہے کی قیمت میں مارکیٹ میں بے قابو ہو روپے کے

پڑھیں:

چیمپئز ٹرافی کا دوسرا سیمی فائنل،پی سی بی کو بڑا دھچکا

لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان ٹیم کے چیمپئز ٹرافی سے باہر ہونے کے بعد ٹکٹوں کی فروخت میں پی سی بی کو بڑا دھچکا، لاہور میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل کے ٹکٹس اب بھی فروخت کے لئے دستیاب ہیں۔

ٹکٹوں کی فروخت نہ ہونے سے پی سی بی کو مالی طور پر کروڑوں روپے نقصان کے خدشے کا امکان ہے، متعدد انکلوژرز کی سیکڑوں ٹکٹس تاحال آن لائن فروخت کے لئے دستیاب ہیں۔

عمران خان اور فضل محمود اکلوژرز کے887ٹکٹس فروخٹ کے لئے دستیاب ہیں، دونوں انکلوژرز کے فروخت نہ ہونے والے ٹکٹس کی مالیت ایک کروڑ 6 لاکھ 44 ہزار روپے بنتی ہے۔

راجہ اور سعید انور کے 1187 ٹکٹس فروخت کے لئے دستیاب ہیں، راجہ اور سعید انور کے83 لاکھ 9ہزار روپے کے ٹکٹس فروخت نہیں ہو سکے۔

اے ایچ کاردار،سرفراز نواز اور جاوید میانداد کے1032 ٹکٹس کی مالیت 46لاکھ 44 ہزار روپے بنتی ہے، فروخت نہ ہونے والے ٹکٹس کی کل مالیت 2 کروڑ 41 لاکھ97 ہزار روپے بنتی ہے۔
مزیدپڑھیں:زیادہ سے زیادہ اور جلد بچے پیدا کریں، وزیراعلیٰ کی اپیل

متعلقہ مضامین

  • چیمپئز ٹرافی کا دوسرا سیمی فائنل،پی سی بی کو بڑا دھچکا
  • رمضان، مہنگائی پر قابو پانا ضروری
  • عوام جائیں تو کہاں ؟ ماہ صیام میں پھلوں کی قیمتوں کو پر لگ گئے
  • ماہ صیام اور مہنگائی کا طوفان
  • پشاور میں مہنگائی کا جن بے قابو، حکومت کی ساری تدبیریں الٹی ہوگئیں
  • کراچی میں رمضان کے پہلے روز ہی منافع خور سرگرم، اشیا من مانی قیمتوں پر فروخت، انتظامیہ غائب
  • رمضان کے پہلے روزے میں ہی سبزیاں، پھل اور گوشت مہنگے داموں فروخت ہونے لگا
  • رمضان المبارک میں پھلوں اور سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ
  • رمضان المبارک شروع ہوتے ہی سبزیوں و پھلوں کے دام بے لگام