انٹربینک میں روپیہ مضبوط، اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی برتری
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT
کراچی:
زرمبادلہ کے انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپیہ تگڑا رہا جبکہ اوپن مارکیٹ میں روپے کی نسبت ڈالر تگڑا رہا۔
معیشت میں اصلاحات اور مطلوبہ شرائط پر پیشرفت کے نتیجے میں آئی ایم ایف جائزہ ممکنہ طور پر بہتر ہونے اور نجکاری حکمت عملی جیسے عوامل کے باعث انٹربینک مارکیٹ میں منگل کو ایک بار پھر انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپیہ تگڑا رہا۔
تاہم اس کے برعکس اوپن مارکیٹ میں روپے کی نسبت ڈالر تگڑا رہا جس سے ڈالر کے اوپن ریٹ 281روپے سے تجاوز کر گیا۔ اس طرح سے انٹربینک اور اوپن مارکیٹ ایک دوسرے کی مخالف سمت پر گامزن رہی۔
عالمی سطح پر ڈالر مضبوط ہونے اور بیرونی ادائیگیوں کے مسائل کو انٹربینک مارکیٹ نے نظرانداز رکھا، کاروبار کے تمام دورانیے میں انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر تنزلی سے دوچار رہا جس سے ایک موقع پر ڈالر کی قدر 24پیسے کی کمی سے 278روپے 97پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی۔
تاہم کاروبار کے دوران معیشت میں زرمبادلہ کی طلب بڑھنے سے کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 05پیسے کی کمی سے 279روپے 16پیسے کی سطح پر بند ہوئی جبکہ اس کے برعکس اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 05پیسے کے اضافے سے 281روپے 04پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: انٹربینک مارکیٹ مارکیٹ میں ڈالر اوپن مارکیٹ ڈالر کی
پڑھیں:
پاکستان کی آئی ٹی برآمدات 1 ارب 86 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئی
پاکستان کی آئی ٹی برآمدات 28 فیصد اضافے کے ساتھ 1 ارب 86 کروڑ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔
یہ دلچسپ انکشاف وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزا فاطمہ خواجہ نے کیا اور بتایا کہ مستقبل میں آئی ٹی برآمدات مزید بڑھنے کی توقع بھی ہے۔
وزیر مملکت آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ کاکہنا ہے کہ ڈیجیٹل نیشن ایکٹ 2025پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت میں تبدیلی کا عہد ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لیپ 2025 میں پاک سعودی بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ڈیجیٹل،اقتصادی شراکت داری کو مضبوط کررہے ہیں ڈیجیٹل نیشن ایکٹ 2025پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت میں تبدیلی کا عہد ہے۔
انہوں نےکہا کہ ڈیجیٹل فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ فورم جلد اسلام آباد میں منتقد کیا جائے گا، جس میں عالمی سرمایہ کار شرکت کریں گے۔
شزا فاطمہ نے بتایا کہ پاک سعودی ویژن 2030کے تحت جدیدٹیکنالوجی کے شعبے میں مضبوط شراکت داری چاہتے ہیں، وزیراعظم کی سرپرستی میں ڈیجیٹل معیشت کے فروغ کیلئے جامع حکمت عملی اپنائی گئی ہے۔