خام اسٹیل کی مارکیٹ میں مبینہ گٹھ جوڑ کا انکشاف ہوا ہے۔ کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان (سی سی پی) نے انکوائری مکمل کرکے کارٹل بنانے والے سپلائرز کو شوکاز نوٹسز جاری کر دیے۔

انکوائری رپورٹ کے مطابق، خام اسٹیل کی قیمتوں میں 111 گنا اضافہ کیا گیا۔ رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ انٹرنیشنل اسٹیل اور عائشہ اسٹیل ملز نے مبینہ طور پر گٹھ جوڑ کے ذریعے قیمتوں میں مسلسل اضافہ کیا اور مل کر نرخ طے کرتے رہے۔کمپٹیشن کمیشن کے مطابق، گزشتہ تین سال کے دوران خام اسٹیل کی قیمت میں 146,000 روپے فی ٹن کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ مزید یہ کہ دونوں بڑے سپلائرز کے درمیان سکینڈری میٹریل کی فروخت پر بھی باہمی گٹھ جوڑ پایا گیا۔

انکوائری رپورٹ میں بتایا گیا کہ اسٹیل ملز پر چھاپے کے دوران کارٹل بنانے کے واضح شواہد حاصل ہوئے، جو مارکیٹ میں غیر منصفانہ کاروباری رویے کی عکاسی کرتے ہیں۔کمپٹیشن کمیشن نے کہا ہے کہ قیمتوں کو گٹھ جوڑ کے ذریعے فکس کرنا صارفین کے حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ ادارے کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں ہر قسم کے گٹھ جوڑ کو ناکام بنایا جائے گا اور آزادانہ مقابلے کو یقینی بنایا جائے گا۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: خام اسٹیل کی مارکیٹ میں گٹھ جوڑ

پڑھیں:

مصطفی عامر قتل کیس: قتل کے بعد والد نے ملزم کو روپوش ہونے کا مشورہ دیا، ریمانڈ رپورٹ میں انکشاف

مصطفی عامر قتل کیس میں پولیس نے خصوصی عدالت میں ریمانڈ رپورٹ جمع کرادی، رپورٹ میں انکشاف کیا کہ ملزم ارمغان نے قتل کے بعد والد کو آگاہ کیا تھا اور  والد نے ملزم کو روپوش ہونے کا مشورہ دیا تھا۔

ریمانڈ رپورٹ میں ملزم نے انکشاف کیا کے والد نے روپوش ہونے کا مشورہ دیا, ملزم کے والد نے مشورہ دیا کہ بعد میں سافٹ ویئر ہاؤس کا کاروبار شہر سے باہر منتقل کرلیں گے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ ملزم اپنے باپ کے مشورے پر ساتھی شیراز کے ساتھ لاہور، اسلام آباد اور اسکردو میں روپوش رہا۔

یہ بھی پڑھییں: مصطفی عامر اغوا و قتل کیس: مرکزی ملزم ارمغان کے جسمانی ریمانڈ میں 7 دن کی توسیع

ملزم ارمغان سے برآمد اسلحہ کی تحقیقات سی ٹی ڈی کررہا ہے، سائبر کرائم سے متعلق ایف آئی اے تحقیقات کررہا ہے۔

اینٹی نارکوٹکس فورس نے بھی ملزم سے تفتیش کی ہے، ملزم ارمغان دیگر مقدمات میں بھی نامزد اور مطلوب ہے۔

پولیس کو ہدایت ملی ہے کہ جن تھانوں کے مقدمات میں ملزم مطلوب یا مفرور ہے وہ ملزم کیخلاف کارروائی کریں۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں سگ گزیدگی کے کیسز میں اضافہ، ایک شخص ویکسین نہ لگنے سے انتقال کرگیا
  • مصطفی عامر قتل کیس: قتل کے بعد والد نے ملزم کو روپوش ہونے کا مشورہ دیا، ریمانڈ رپورٹ میں انکشاف
  • مصطفیٰ قتل کیس: ریمانڈ رپورٹ میں اہم انکشاف
  • خام اسٹیل مارکیٹ میں کارٹل بے نقاب
  • خام اسٹیل مارکیٹ میں مبینہ کارٹل بے نقاب، سپلائرز کو شوکاز نوٹسز
  • مصطفی قتل کیس میں مبینہ طور پر ایک سیاسی جماعت کی اعلیٰ قیادت اور سینئر رہنما کے بیٹے کے اثرا نداز ہونے کا انکشاف
  • لاہور اور پشاور میں چینی کی قیمتوں میں اضافہ،10روپے کلو مہنگی ہوگئی
  • کراچی سمیت سندھ بھر میں ملیریا اور ڈینگی کیسز میں اضافہ
  • پاکستان سٹاک ایکسچینج،کاروبار کے آغاز پر 330 پوائنٹس کا اضافہ