پاکستان سٹاک مارکیٹ میں منفی رجحان، 1634 پوائنٹس کی کمی
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT
کراچی:پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج شدید مندی دیکھنے کو ملی، جس سے سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا نقصان ہوا۔
سٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں کاروبار کے آغاز پر ایک موقع پر 230 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا، جس سے انڈیکس 1 لاکھ 12 ہزار 165 پوائنٹس پر ٹریڈ کرنے لگا۔
تاہم بعد ازاں منفی رجحان کے سبب 100 انڈیکس میں 1634 پوائنٹس کی کمی آ گئی، اور انڈیکس 1 لاکھ 10 ہزار 301 پوائنٹس پر بند ہوا۔
یاد رہے کہ منگل کو بھی مارکیٹ میں منفی رجحان تھا اور 100 انڈیکس 1 لاکھ 12 ہزار کی سطح سے نیچے آ گیا تھا۔
ذریعہ: Nai Baat
پڑھیں:
دنیا بھر میں آج کینسر سے بچاؤ کا دن منایا جا رہا ہے
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج کینسر سے بچاؤ کا دن منایا جارہا ہے۔
ماہرین صحت کہتے ہیں پاکستان میں ہر سال کینسر کے ایک لاکھ 85 ہزار نئے کیس رپورٹ ہو رہے ہیں۔
ہر سال ایک لاکھ بیس ہزار افراد سرطان سے جاں بحق ہوجاتے ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کینسر کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہا کہ تمام پاکستانیوں سے بروقت طبی مشاورت اور اسکریننگ لینے کی درخواست کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اس خطرے سے نمٹنے کے لیے عالمی تعاون کی اہمیت کو تسلیم کرتا ہے۔