عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT
عالمی اور مقامی سطح پر سونے کی قیمت میں بڑی کمی دیکھنے میں آئی ہے جس کے باعث خریداروں کو قدرے ریلیف ملا ہے ہفتے کے روز بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت اچانک 50 ڈالر کی کمی کے بعد 2883 ڈالر فی اونس کی سطح پر آ گئی عالمی مارکیٹ میں ہونے والی اس کمی کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی دیکھنے کو ملے ملکی صرافہ بازار میں آج 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں 4700 روپے کی نمایاں کمی ہوئی جس کے بعد اس کی نئی قیمت 3 لاکھ 1 ہزار 500 روپے ہو گئی اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 4030 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 58 ہزار 487 روپے تک پہنچ گئی چاندی کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی جہاں فی تولہ چاندی 87 روپے کم ہو کر 3 ہزار 363 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 74 روپے کمی کے بعد 2 ہزار 883 روپے کی سطح پر آ گئی
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: سونے کی قیمت کی قیمت میں
پڑھیں:
پاکستان میں سونے کی قیمت میں اچانک بڑی کمی ہوگئی
کراچی(نیوز ڈیسک) ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اچانک بڑی کمی ہوگئی۔آل پاکستان جیمز اینڈ ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 4700 کی بڑی کمی ہوئی ہے جس کے بعد فی تولہ سونا 3 لاکھ ایک ہزار 500 روپے کا ہوگیا ہے۔اسی طرح 10گرام سونا 4030 روپے کم ہوکر 2 لاکھ58 ہزار487 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔
دوسری جانب عالمی بازار میں سونےکا بھاؤ 50 ڈالر کم ہوکر 2883 ڈالر فی اونس ہے۔
نیوزی لینڈ سے شکست کے بعد قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا اہم بیان آگیا۔