رمضان کی آمد سے قبل ہی منافع خور متحرک، پھلوں کی قیمتیں بڑھ گئیں
اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2025 GMT
لاہور(نیوز ڈیسک) رمضان المبارک کی آمد سے قبل ہی منافع خوروں نے کھانے پینے کی اشیا کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق چند روز میں انڈے فی درجن 230 سے بڑھ کر 272روپے ہوگئے ہیں، مٹن کی قیمت 200 روپے اضافے سے 2500 روپے کلو تک پہنچ گئی ہے جبکہ بیف 1100 سے بڑھ کر 1400 روپے مل رہا ہے۔
مارکیٹ ذرائع کا بتانا ہے کہ چینی 124 روپے سے بڑھ کر 155 اور 160 روپے فی کلو تک جا پہنچی ہے، اسی طرح سیب، کیلا، خربوزہ، کینو اور اسٹرابیری کی قیمت 100سے 300روپے تک بڑھ چکی ہے۔اس حوالے سے رہنما کنزیومر ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے، سرکاری ریٹ لسٹ پر عمل نہیں ہو رہا اور منافع خور اپنی مرضی سے قیمتیں وصول کر رہے ہیں۔
پاکستان کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ،فخرزمان کی جگہ امام الحق شامل
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
پاکستانی روپے کے مقابل امریکی ڈالر سستا ہوگیا
اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 4 پیسے کی کمی سے 281 روپے 8 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ آئی ایم ایف سے اگلے ہفتے 1 ارب ڈالر اور ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے 50 کروڑ ڈالر ملنے کی توقعات کے علاوہ آئی ایم ایف سے چھ ماہ کے کلائمیٹ چینج فنانسنگ سے متعلق پروگرام حاصل ہونے کی امید کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں جمعرات کو ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا۔ معیشت میں زرمبادلہ کی طلب برقرار رہنے، درآمدی اور بیرونی ادائیگیوں کا دباؤ برقرار رہنے کے باوجود انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے بیشتر دورانیے کے دوران ڈالر تنزلی سے دوچار رہا، جس سے ایک موقع پر 21 پیسے کی کمی سے 279 روپے 26 پیسے کی سطح پر بھی آگئی۔
بعد ازاں سپلائی بہتر ہوتے ہی غیر ملکی کمپنیوں اور درآمدی نوعیت کی طلب بڑھنے سے کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 3 پیسے کے اضافے سے 279 روپے 50 پیسے کی سطح پر بھی آگئی۔ کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر ایک پیسے کی کمی سے 279 روپے 46 پیسے کی سطح پر بند ہوئی، جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 4 پیسے کی کمی سے 281 روپے 8 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔