Express News:
2025-04-19@03:26:51 GMT

زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر مہنگا ہوگیا

اشاعت کی تاریخ: 4th, March 2025 GMT

کراچی:

برآمدات میں کمی، بیرونی ادائیگیوں کے دباؤ اور گذشتہ 8 ماہ میں تجارتی خسارہ 6.33 فیصد بڑھنے جیسے عوامل کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں منگل کو بھی ڈالر کی پیش قدمی جاری رہی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  کے اقدامات کے نتیجے میں خام تیل کی گرتی ہوئی عالمی قیمتوں کے باعث انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری دورانیے کے دوران ڈالر کی قدر ایک موقع پر 10پیسے کی کمی سے 279روپے 56پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی۔ 

بعدازاں سپلائی میں بہتری آتے ہی مارکیٹ فورسز کی ڈیمانڈ آنے سے کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 10پیسے کے اضافے سے 279 روپے 76 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔ 

اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 08 پیسے کے اضافے سے 281 روپے 30 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ڈالر کی

پڑھیں:

ترسیلات زر میں نمایاں اضافہ : کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ایک ارب ڈالر سے زائد ہوگیا

کراچی:

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات میں نمایاں اضافہ کے باعث مارچ 2025ء میں  کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ایک ارب ڈالر سے زائد ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مارچ 2025ء میں جاری کھاتہ ایک ارب 19 کروڑ 50 لاکھ ڈالر سرپلس رہا، فروری 2025ء میں جاری کھاتے کو 9 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کا خسارہ درپیش تھا، تیسری سہ ماہی میں جاری کھاتا 70 کروڑ ڈالر سرپلس رہا، رواں مالی سال کے پہلے نو ماہ کا جاری کھاتے ایک ارب 85 کروڑ 90 لاکھ ڈالر سرپلس رہا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں جاری کھاتے کو ایک ارب 65 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کا خسارہ درپیش رہا تھا، گزشتہ مالی سال کے پہلے نو ماہ کے مقابلے میں رواں مالی سال اسی عرصے میں اوورسیز پاکستانیوں  کی ترسیلات 7 ارب ڈالر زائد رہیں۔

 اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق گزشتہ مالی سال جولائی تا مارچ ترسیلات کی مالیت 21 ارب 3 کروڑ  ڈالر رہیں، رواں مالی سال اسی عرصے کے دوران ترسیلات کی مالیت 28 ارب 3 کروڑ ڈالر رہیں۔

متعلقہ مضامین

  • روپے کے مقابل ڈالر کی قدر میں اضافہ
  • پاکستانی روپے کے مقابل امریکی ڈالر کی پرواز
  • وزیراعظم محمد شہباز شریف کا مالی سال 2025 کے پہلے 9 ماہ میں آئی ٹی برآمدات میں 2.828 بلین ڈالر (گزشتہ سال کے مقابلے 23 فیصد) اضافے کا خیر مقدم
  • زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران کمی ریکارڈ
  • ترسیلات زر میں نمایاں اضافہ : کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ایک ارب ڈالر سے زائد ہوگیا
  • ترسیلات زر میں نمایاں اضافہ : کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ایک ارب ڈالر سے زائد ہوگیا
  • سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین شرح پر پہنچ گئی
  • انٹر بینک: ڈالر 280 روپے 55 پیسے کا ہو گیا
  • کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابل امریکی ڈالر گراوٹ کا شکار
  • انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپیہ تگڑا