ماہ رمضان مبارک کی آمد، کھجور کی قیمت کو بھی پر لگ گئے۔
اشاعت کی تاریخ: 28th, February 2025 GMT
ماہ رمضان مبارک کی آمد سے پہلے مہنگائی کا طوفان اشیائے خورونوش کے ساتھ کجھور کی قیمت کو بھی پر لگ گئے۔ ہول سیل مارکیٹ میں کھجور کی قیمت پچاس سے سوروپے فی کلو اضافہ ہوگیا۔مارکیٹ میں ایرانی کھجور 600 روپے جبکہ پاکستانی کھجور 450 روپے فی کلو فروخت کی جارہی ہے۔ آڑھتیوں نے قیمتوں میں اضافے کی وجہ بے جا ٹیکسز کو قرار دے دیا۔گورنمنٹ نے کسٹم وغیرہ بڑھائے ہیں اس وجہ سے بھی اسکے ریٹ میں فرق پڑا ہے،مہنگا ہوجاتا ہے، کرائے ٹرانسپورٹ اسکے اخراجات بھی زیادہ ہیں تو پھر کچھ لوگ بھی مہنگائی کرلیتے ہیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ 50 کلو سے 80 روپے بڑھ گیا ہے اوپر، جو 100 روپے پاو تھی وہ اب 120،130 روپے پاو مارکیٹ میں ہوگئی ہے اور جو لے کر جائے گا وہ 150 روپے پاو بیچے گا۔شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ منافع خوروں کے خلاف کارروائی کرکے کھجور کی بڑھتی قیمتوں کو کنڑول کیا جائے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
رمضان المبارک: لوگ بلوچستان کی کھجور زیادہ کیوں کھاتے ہیں؟
ماہ رمضان کی آمد کے ساتھ ہی کوئٹہ کے بازار مختلف اقسام کی کھجور سے سج گئے ہیں۔ ان دکانوں پر یوں اندورن ملک اور بیرون ملک سے مختلف اقسام کی کھجوریں لائی جاتی ہیں لیکن بلوچستان کے مکران ڈویژن کی کجھور رمضان المبارک میں شہریوں کی اولین ترجیح ہے۔
کجھور فروخت کرنے والے تاجروں کے مطابق اس وقت مارکیٹوں میں ایران اور سعودی عرب کی کجھوریں موجود ہیں لیکن پنجگور کی کھجور کا ذائقہ اعلی اور منفرد ہوتا ہے۔
اس وقت مارکیٹ میں مضافاتی، قلمی اور پنجگوری سمیت 165 اقسام کی بلوچستان کی مقامی کجھوریں موجود ہیں لیکن یہاں بسنے والے لوگ مضافاتی کجھور کو سب سے زیادہ پسند کرتے ہیں۔
دکانداروں کا بتانا ہے کہ ایران اور سعودیہ کی کجھور 800 سے ہزار روپے فی کلو میں مل رہی ہے جبکہ بلوچستان کی مقامی کجھور 300 سے 600 روپے فی کلو میں بآسانی دستیاب ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے رمضان المبارک میں جہاں کجھور کھانا سنت نبوی ہے وہی یہ غذائیت میں بھرپور ہوتی ہے جو دن بھر کی انرجی بحال کردیتی ہے۔
جہاں تک بات ہے بلوچستان کی مقامی کجھور کی تو یہ کجھور دیکھنے میں چھوٹی ہے لیکن بہت لذیز ہے تب ہی تمام لوگ یہاں کی کجھور کو پسند کرتے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news بلوچستان پنجگور رمضان المبارک کھجور