کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان نے میسرز نشاط ہوٹلز اینڈ پراپرٹیز لمیٹڈ کو اسلام آباد کی سری نگر ہائی وے پر واقع ، ہوٹل مارگلہ پرائیویٹ لمیٹڈ کو ایکوائر کرنے کی منظوری دے دی ہے۔دونوں کمپنیوں کے مابین سیل اینڈ پرچیز ایگریمنٹ کے مطابق ، نشاط ہوٹلز اینڈ پراپرٹیز لمیٹڈ میسرز ہوٹل مارگلہ لمیٹڈ کے اثاثے ایکوائر کرے گا، جن میں سری نگر ہائی وے پر واقع ہوٹل کے پلاٹ کی لیز ہولڈنگ کے حقوق، مکمل تعمیر شدہ عمارت، فرنیچر اور فکسچرز، یوٹیلیٹی کنکشنز، متعلقہ ڈپازٹس اور تمام منقولہ جائیداد شامل ہیں۔

کمیشن نے اس ٹرانزیکشن کے نتیجے میں اسلام آباد میں ہاسپٹیلٹی سروسز کی مارکیٹ میں مقابلے پر پڑنے والے ممکنہ اثرات کا جائزہ لیا۔

ہوٹل مارگلہ، جو 92 کمروں پر مشتمل موٹل ہے، اسلام آباد کے ہاسپٹیلٹی سیکٹر میں تقریباً 5.

46 فیصد مارکیٹ شیئر رکھتا ہے۔دونوں کمپنیاں ہاسپٹیلٹی سیکٹر میں کام کرتی ہیں، تاہم نشاط ہوٹلز اینڈ پراپرٹیز لمیٹڈ کی کاروباری سرگرمیاں زیادہ تر لاہور میں مرکوز ہیں، جبکہ ہوٹل مارگلہ پرائیویٹ لمیٹڈ صرف اسلام آباد میں ہی آپریٹ کر رہا ہے۔ چونکہ اس معاہدے کے نتیجے میں جغرافیائی مارکیٹ میں براہ راست کوئی اوورلیپ نہیں ہو گا، اس لیے مارکیٹ میں مقابلے یا ارتکاز سے متعلق خدشات پیدا ہونے کا امکان کم ہے۔ مزید برآں، ہاسپٹیلٹی سیکٹر میں نئے سرمایہ کاروں کے داخلے میں رکاوٹیں نہیں، جو کسی بھی ممکنہ غیر مسابقتی اثرات کے امکانات مزید کم ہو جاتے ہیں۔

اشتہار

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: نشاط ہوٹلز اسلام آباد

پڑھیں:

وافی انرجی نے 2024 کے مالی نتائج کا اعلان کر دیا

کراچی(بزنس رپورٹر) وافی انرجی پاکستان لمیٹڈ (ڈبلیو ای پی ایل) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے مؤرخہ31 دسمبر، 2024ء کو ختم ہونے والے سال کے لیے کمپنی کے مالی نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ کمپنی نے سنہ2024ء میں 3.3 ارب روپے کا بعد از ٹیکس منافع حاصل کیا جبکہ 2023ء میں اسے 5.8 ارب روپے کا منافع ہوا تھا۔ واضح رہے کہ سنہ 2023ء کے نتائج میں شیل گروپ کی جانب سے اپنے واجبات سے دستبرداری کے باعث ہونے والی ایک مرتبہ کی آمدنی مبلغ 10.7 ارب روپے بھی شامل تھی۔شیل پاکستان لمیٹڈ نے، حال ہی میں، باضابطہ طور پر اپنا نام وافی انرجی پاکستان لمیٹڈ میں تبدیل کر لیا، جس سے سعودی عرب میں قائم شدہ اور اسیاد گروپ سے وابستہ وافی انرجی ہولڈنگ لمیٹڈ اکثریتی حصص دار بن گئی ہے اور اب کمپنی کے پاس کل جاری کردہ شیئر کیپیٹل کا تقریبا 87.78 فیصد حصہ ہے۔ شیل برانڈ، ریٹیل اور برانڈ لائسنسنگ معاہدوں کے تحت، پاکستان میں برقرار رہے گاجبکہ وافی انرجی خصوصی برانڈ لائسنس یافتہ ہوگی۔لیوبریکنٹس کے کاروبار نے شیل ہیلکس اور شیل ایڈوانس کے ساتھ اپنے مارکیٹ شیئر کو بڑھایا جبکہ کان کنی کے شعبے میں کمپنی نے سینڈک گولڈ اینڈ کاپر کان کنی کے منصوبے میں پریمیم جیت حاصل کی اور تھر کول پراجیکٹ میں بھی خصوصی شراکت داری قائم کی۔ نقل و حرکت کے کاروبار نے بھی اہم پیش رفت کی ۔

متعلقہ مضامین

  • سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان میں جنوری 2025ء میں 4 سو سے زائد کمپنیوں کا اندراج
  • نشاط ہوٹلز کو ہوٹل مارگلہ اسلام آباد ایکوائر کرنے کی منظوری
  • کراچی؛ قیوم آباد فرنیچر مارکیٹ کے قریب فائرنگ سے موٹرسائیکل رائیڈر قتل
  • پنجاب ٹورازم اینڈ ہیریٹیج اتھارٹی بنانے کا فیصلہ، 170 تاریخی مقامات سیاحتی مراکز بنیں گے
  • صرافہ مارکیٹ میں سونا بلند ترین سطح پر
  • وافی انرجی نے 2024 کے مالی نتائج کا اعلان کر دیا
  • ایگریکلچر کے موقع پر سیڈا کے تحت مقامی ہوٹل میں ورکشاپ کا انعقاد
  • اسلام آباد ہائی کورٹ ججز سنیارٹی  کے معاملے میں اہم پیش رفت
  • اسلام آباد ہائی کورٹ ججز سنیارٹی کے معاملے میں اہم پیش رفت