2025-02-22@22:49:00 GMT
تلاش کی گنتی: 70
«نشاط ہوٹلز»:
کراچی کے علاقے خواجہ اجمیر نگری پولیس نے انسداد تجازوات کی ٹیم پر حملے، تشدد اور کار سرکار میں مداخلت کے الزام میں ہوٹل کے مالک سمیت 4 افراد کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا۔ خواجہ اجمیر نگری پولیس نے نارتھ کراچی سیکٹر فائیو سی فور میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران ہوٹل کے عملے کی جانب سے انسداد تجاوزات کی ٹیم پر حملہ کرنے، تشدد کا نشانہ بنانے اور کار سرکار میں مداخلت کرنے کے الزام میں ہوٹل کے مالک سمیت 4 افراد کو گرفتار کر کے مقدمہ نمبر 83 سال 2025 بجرم دفعات 147 ، 149 ، 186، 382 اور 504 کے تحت دیگر نامزد و نامعلوم صورت شناس کے خلاف انسداد تجاوزات کے افسر کی...
کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان نے میسرز نشاط ہوٹلز اینڈ پراپرٹیز لمیٹڈ کو اسلام آباد کی سری نگر ہائی وے پر واقع ، ہوٹل مارگلہ پرائیویٹ لمیٹڈ کو ایکوائر کرنے کی منظوری دے دی ہے۔دونوں کمپنیوں کے مابین سیل اینڈ پرچیز ایگریمنٹ کے مطابق ، نشاط ہوٹلز اینڈ پراپرٹیز لمیٹڈ میسرز ہوٹل مارگلہ لمیٹڈ کے اثاثے ایکوائر کرے گا، جن میں سری نگر ہائی وے پر واقع ہوٹل کے پلاٹ کی لیز ہولڈنگ کے حقوق، مکمل تعمیر شدہ عمارت، فرنیچر اور فکسچرز، یوٹیلیٹی کنکشنز، متعلقہ ڈپازٹس اور تمام منقولہ جائیداد شامل ہیں۔ کمیشن نے اس ٹرانزیکشن کے نتیجے میں اسلام آباد میں ہاسپٹیلٹی سروسز کی مارکیٹ میں مقابلے پر پڑنے والے ممکنہ اثرات کا جائزہ لیا۔ ہوٹل مارگلہ، جو 92 کمروں...
کمپٹیشن کمیشن پاکستان نے نشاط ہوٹلز کو ہوٹل مارگلہ اسلام آباد ایکوائر کرنے کی منظوری دے دی۔ رپورٹ کے مطابق سی سی پی نے کہا کہ ٹرانزیکشن سے مارکیٹ میں مقابلے پر کوئی منفی اثر نہیں پڑے گا، ہوٹل مارگلہ کے 92 کمروں پر مشتمل موٹل کا مارکیٹ شیئر 5.46 فیصد ہے۔ رپورٹ کے مطابق نشاط ہوٹلز کی سرگرمیاں لاہور تک محدود ہے جب کہ ہوٹل مارگلہ صرف اسلام آباد میں آپریٹ کر رہا ہے۔ سی سی پی نے کہا کہ جغرافیائی مارکیٹ میں اوورلیپ نہ ہونے کے باعث مارکیٹ میں ارتکاز کا خدشہ نہیں ہے، ہاسپٹیلٹی سیکٹر میں مقابلے کا ماحول برقرار رہے گا۔ بیان کے مطابق ہاسپٹیلٹی سیکٹر میں نئے سرمایہ کاروں کے داخلے میں کوئی بڑی...
دبئی(نیوز ڈیسک )دنیا کے دوسرے بلند ترین ٹاور برج عزیزی کی دبئی سمیت دنیا کے 8شہروں میں شاندار اور پروقار تقریب رونمائی منعقد کی گئی ۔ 725 میٹر بلند ٹاور دنیا کا دوسرا بلند ترین ٹاور ہوگا جو دبئی کی جدید اسکائی لائن میں ایک شاندار اضافہ ثابت ہوگا۔ ٹاور کا باضابطہ افتتاح گزشتہ دنوں دبئی کے کوکا کولا ایرینا میں ایک شاندار تقریب کے دوران کیا گیا جس میں 15 ہزار سے زائد معزز مہمانوں، سرکاری حکام، سرمایہ کاروں، کاروباری شخصیات، سفارت کاروں اور میڈیا نمائندگان نے شرکت کی۔ اس شاندار موقع کو مزید یادگار بنانے کے لیے عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ جینیفر لوپیز نے خصوصی پرفارمنس دی۔یو اے ای ذرائع ابلاغ کے مطابق ٹاور شیخ زید روڈ پر...
اداکارہ نرگس فخری اپنے دوست اور کاروباری شخصیت ٹونی بیگ کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق شادی کی یہ تقریب حال ہی میں لاس اینجلس کے ایک فائیو اسٹار ہوٹل میں منعقد ہوئی۔ جس میں صرف قریبی اور مخصوص لوگوں نے شرکت کی تھی۔ کسی کو بھی تصاویر بنانے کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔ شادی کے بعد جوڑا ہنی مون منانے سوئٹزرلینڈ چلا گیا تاہم اب تک نرگس فخری اور ان کے دوست ٹونی بیگ نے شادی کی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔ خیال رہے کہ اداکارہ نرگس اور ٹونی بیگ کی پہلی ملاقات 2022 میں ہوئی تھی اور پھر دونوں کے درمیان قربتیں بڑھتی گئیں۔ 45 سالہ نرگس فخری کے والد پاکستانی اور والدہ جمہوریہ...
—فائل فوٹو پشاور میں نجی ایئر لائن کی پرواز میں تاخیر کے باعث عمرہ زائرین کو ہوٹل منتقل کر دیا گیا۔اس حوالے سے ایئر پورٹ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ عمرہ زائرین کو کچھ دیر بعد نجی ایئر لائن سے جدہ لے جایا جائے گا۔انتظامیہ نے بتایا ہے کہ فنی خرابی کے باعث نجی ایئر لائن کی پرواز میں تاخیر ہوئی ہے۔ عمرہ زائرین کیلئے پولیو ویکسین لازمی قراروزارت مذہبی امور نے کہا ہے کہ عمرہ زائرین کےلیے پولیو سے بچاؤ کی ویکسین لازمی ہے۔ عمرہ زائرین کا کہنا ہے کہ فلائٹ کا وقت گزشتہ رات 11 بج کر 10 منٹ تھا۔عمرہ زائرین نے کہا ہے کہ نجی ایئر لائن کی انتظامیہ نے تاحال فلائٹ کا وقت نہیں بتایا ہے۔
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)سندھ حکومت اور ورلڈ بینک کے تعاون سے سندھ میں شروع ہونے والے سندھ واٹر اینڈ ایگریکلچر ٹرانسفارمیشن پروجیکٹ( سواٹ)کینال ماڈرنائزیشن منصوبے کے سلسلے میںسندھ ایریگیشن اینڈ ڈرینیج اتھارٹی (سیڈا) کی جانب سے مقامی ہوٹل میں ایک ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ ورکشاپ میں سیڈا کے مینیجنگ ڈائریکٹر پریتم داس، پروجیکٹ ڈائریکٹر جمال منگھن، جنرل مینیجر سجاد سومرو، کمیونیکیشن اسپشلسٹ حزب اللہ منگریوں، آبادگار تنظیموں کے رہنمائوں، کسانوں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔اس موقع پر سیڈا کے مینیجنگ ڈائریکٹر سیڈا پریتم داس نے ور شاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سندھ میں اکثر لوگ فصلوں کو پانی مہیا کرنے کے روایتی طریقہ کار پر انحصار کرتے آرہے ہیں لیکن موسمی تبدیلیوں کے باعث پانی کی قلت کا...
بیجنگ(نیوز ڈیسک)اکثر ایسی خبریں سامنے آتی ہیں کہ ہوٹلوں کے کمرے میں چھپے کیمروں سے فوٹیج بنا کر لوگوں کو بلیک میل کیا جاتا ہے۔ مگر کبھی ایسا سوچا بھی نہیں ہوگا کہ اس طرح کا خوف ایک خاتون کو ہوٹل کے کمرے کے اندر خیمہ بنا کر رہنے پر مجبور کر دے گا۔ جی ہاں واقعی ایسا حیرت انگیز واقعہ چین میں سامنے آیا ہے۔ ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق صوبہ ہینان کے شہر لوویانگ سے تعلق رکھنے والی خاتون نے ہوٹل کے کمرے کے اندر اپنی پرائیویسی کے تحفظ کے لیے منفرد طریقہ اختیار کیا۔ خاتون (ان کا نام ظاہر نہیں کیا گیا) نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ وہ...
کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے رہنما نجمی عالم نے حکومت سندھ اور کراچی جنوبی کی انتظامیہ کو ڈیفنس اور کلفٹن میں چائے کے ہوٹل رات 12 بجے بند کرنے کی سفارش کردی۔ پی پی رہنما نجمی عالم نے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور ڈی سی ساؤتھ کراچی کو خط میں کہا کہ چائے کے ہوٹل جرائم پیشہ عناصر کے لیے محفوظ پناہ گاہیں بن چکے ہیں۔ انہوں نے کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے خط میں کلفٹن بلاک 2 میں چائے کے ہوٹلوں پر منشیات فروشی کی بھی شکایات کی ہے اور کہا ہے کہ رات بھر کھلے چائے کے ہوٹلوں سے شہری شدید پریشان ہیں۔ خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ ڈیفنس...
(گزشتہ سے پیوستہ) 29 جولائی عشاء کی نماز مسجد الحرام میں ادا کرنے کے بعد ہم (میں اور اہلیہ محترمہ) اپنے ہوٹل پہنچے تو ہم تھکے ہوئے تو تھے ہی اس کے ساتھ ہمیں اگلے دن 30 جولائی جو مکہ مکرمہ میں ہمارے قیام کا آخری دن تھا کی کچھ فکر مندی بھی تھی کہ اس دن صبح فجر کی نماز کے بعد خانہ کعبہ کا طواف ضروری ہے تو اس کے ساتھ مکہ مکرمہ کے مقدس تاریخی مقامات کی زیارات بھی کرنا ہیں۔ پھر سامان کی پیکنگ وغیرہ بھی دیکھنا ہو گی کہ شام کو جد ہ ائیر پورٹ روانگی ہونا تھی۔ یقینا اس سے کچھ تشویش تھی لیکن ساتھ ہی دل کو تسلی تھی کہ اللہ رحمان و...
عوام مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد راولپنڈی میں پراٹھے پکاتے ہوئے نظر آئے ہیں، ان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ سابق وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے اپنے یوٹیوب چینل، انسٹاگرام اور ایکس اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ راولپنڈی کے ایک ہوٹل میں پکا لگارہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: ’میں اور آپ ایک ہیں‘، عمران خان اور شیخ رشید کے درمیان عدالت میں کیا گفتگو ہوئی؟ شیخ رشید کو پراٹھے پکاتے دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین بھی دلچسپ پیرائے میں اپنی رائے دے رہے ہیں، ایک ایکس صارف نے لکھا کہ ابھی تو اس نے موچی بازار کے کونے پر ریڑھی پر جو تے والے کے سامنے بیٹھ...
کراچی(نیوز ڈیسک)آزاد کشمیر کے سیاحتی مرکز آٹھ مقام کے گیسٹ ہاؤس میں دم گھٹنے سے کراچی کا نوبیاہتا جو ڑا جاں بحق ہوگیا۔اہلخانہ کے مطابق طحہٰ اور دعا زہرہ کی شادی 4 فروری کو ہوئی تھی، دونوں 11 فروری کو کراچی سے آزادکشمیر روانہ ہوئے، 14 فروری کی رات 9 بجے طحہٰ سے آخری بار بات ہوئی تھی۔ دونوں نے ہفتے کی صبح آٹھ مقام کے گیسٹ ہاؤس سے چیک آؤٹ کرکے نیلم ویلی جانا تھا، جاں بحق طحہٰ مکینیکل انجینئر تھا جبکہ دعا زہرہ بی بی اے کی طالبہ تھی۔ اہلخانہ کے مطابق ہمیں بتایا گیا ہے کہ گیسٹ ہاؤس کے کمرے میں دم گھٹنے سے دونوں جاں بحق ہوئے، جاں بحق میاں بیوی کی میتیں آج کراچی منتقل...
بھارتی ٹیم کا پہلا دستہ چیمپئینز ٹرافی میں شرکت کیلئے دبئی پہنچ گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر کے ایل راہول نے باقی ٹیم کیساتھ سفر نہیں اور الگ گاڑی میں ٹیم ہوٹل پہنچے، جس پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ چیمپئینز ٹرافی کیلئے ٹیم انڈیا کی دبئی آمد پر بھارتی فینز کی جانب سے پرجوش استقبال کیا گیا، اس موقع پر ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر نے ٹیم کی قیادت ایئرپورٹ پر قیادت کی جبکہ ویرات کوہلی، روہت شرما سمیت دیگر کھلاڑی ہوٹل سے ٹیم بس میں روانہ ہوئے۔ مزید پڑھیں: شکستوں کے باعث بھارتی کرکٹرز سے بیویوں، گرل فرینڈز کا ساتھ بھی چھن گیا تاہم کے ایل راہول کی غیر موجودگی نے شائقین کو...
آزاد کشمیر کے سیاحتی مرکز آٹھ مقام کے گیسٹ ہاؤس میں دم گھٹنے سے کراچی کا نوبیاہتا جو ڑا جاں بحق ہوگیا۔اہلخانہ کے مطابق طحہٰ اور دعا زہرہ کی شادی 4 فروری کو ہوئی تھی، دونوں 11 فروری کو کراچی سے آزادکشمیر روانہ ہوئے، 14 فروری کی رات 9 بجے طحہٰ سے آخری بار بات ہوئی تھی۔دونوں نے ہفتے کی صبح اٹھ مقام کے گیسٹ ہاؤس سے چیک آؤٹ کرکے نیلم ویلی جانا تھا، جاں بحق طحہٰ مکینیکل انجینئر تھا جبکہ دعا زہرہ بی بی اے کی طالبہ تھی۔اہلخانہ کے مطابق ہمیں بتایا گیا ہے کہ گیسٹ ہاؤس کے کمرے میں دم گھٹنے سے دونوں جاں بحق ہوئے، جاں بحق میاں بیوی کی میتیں آج کراچی منتقل کی جائیں گی۔
افغانستان کرکٹ ٹیم کے اسپنر راشد خان نے کراچی میں ٹیم کو جوائن کر لیا۔ افغانستان ٹیم لاہور میں پریکٹس میچ کھیلنے کے بعد کراچی پہنچ چکی ہے۔ ہوٹل میں راشد خان کی پاکستان ٹیم کے کھلاڑی حارث رؤف اور بابر اعظم سے بھی ملاقات ہوئی۔ واضح رہے کہ 12 فروری کو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے افغانستان کی کرکٹ ٹیم لاہور پہنچی تھی۔ افغانستان کرکٹ ٹیم کو سخت سیکیورٹی میں ایئر پورٹ سے ہوٹل پہنچایا گیا تھا۔
جنوبی کوریا : فائر فائٹرز ہوٹل میں لگی آگ پر قابو پانے کی کوشش کررہے ہیں سیول (انٹرنیشنل ڈیسک) جنوبی کوریا کے بندرگاہی شہر بوسان میں زیر تعمیر ہوٹل میں آگ لگنے سے 9افراد ہلاک ہو گئے ۔ آگ جمعہ کے روز صبح کے وقت لگی ۔ آگ بجھانے کے لیے 90 فائر فائٹرز کو تعینات کیا گیا ،جب کہ کثیر المنزلہ عمارت کے اندر پھنسے کارکنوں کو بچانے کے لیے ہیلی کاپٹروں کا استعمال کیا گیا۔
پاکستان ان دنوں ٹرائی نیشن کرکٹ سیریز کی میزبانی کررہا ہے، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیمیں پاکستان آئی ہوئی ہیں، مہمان ٹیموں کی آمد کی وجہ سے سخت سیکیورٹی کے انتظامات کیے گئے ہیں، جس کے باعث لاہور میں ٹریفک کے مسائل بڑھتے جارہے ہیں۔ گزشتہ روز پنجاب اسمبلی میں لاہور میں بڑھتے ہوئے ٹریفک مسائل پر بعض اراکین پھٹ پڑے، تحریک استحکام پارٹی کے رکن اسمبلی شعیب صدیقی نے ایوان میں کہا کہ انٹرنیشنل ایونٹ ہونا پاکستان کے لیے اعزاز کی بات مگر اس کے باعث ٹریفک کا حال قابل قبول نہیں۔ یہ بھی پڑھیں:بڑی پیشرفت، پشاور کے ارباب نیاز اسٹیڈیم میں 20 سال بعد میچ کروانے کی تیاریاں لاہور میں اس وقت میچز نہیں ہو...

انجمن ہلال احمر خیبرپختونخوا اور کالج آف ٹورازم اینڈ ہوٹل مینجمنٹ کے مابین مفاہمت کی یادداشت پر دستخط
مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کی تقریب گورنر ہاؤس پشاور میں منعقد ہوئی، جہاں گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی تقریب کے مہمان خصوصی تھے، تقریب میں انجمن ہلال احمر خیبرپختونخوا اور کالج آف ٹورزم اینڈ ہوٹل مینجمنٹ کے مابین مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔ دستخط ہونے والی یادداشت کے تحت سوات میں ادارہ قائم کیا جائے گا جہاں نوجوانوں سیاحت، مہمان نوازی کے تکنیکی کورسز نیوٹک کے تعاون سے کرائے جائیں گے۔ یہ بھی پڑھیں:خیبرپختونخوا حکومت کا ہوم اسٹے ٹورازم پروگرام ’میزبان‘ کیا ہے اور اس کے لیے اہلیت کیا ہے؟ تقریب میں چیئرپرسن نیوٹک گلمینہ بلال، چیئرمین انجمن ہلال احمر خیبرپختونخوا حبیب اورکزئی اور کالج آف ٹورازم اینڈ ہوٹل مینجمنٹ کے ظہیر احمد و دیگر شریک ہوئے۔ گورنر...
محکمہ صنعت و تجارت اور انٹرنیشنل ریڈیسن ہوٹل گروپ کے مابین باہمی تعاون کا معاہدہ طے پاگیا۔معاہدے کی رُو سے پنجاب میں ہاسپٹلیٹی اور ہوٹل انڈسٹری میں نئی سرمایہ کاری لائی جائے گی۔صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین اور ریڈیسن گروپ کے سی ای او علیم ملک نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے۔ انٹرنیشنل ریڈیسن گروپ پنجاب میں ہاسپٹلیٹی اور ہوٹل انڈسٹری میں سرمایہ کاری کرے گا۔معاہدے کی رُو سے سیاحت، ہاسپٹیلٹی اور ہوٹل انڈسٹری میں غیر ملکی سرمایہ کاری لانے کیلئے مل کر کام کیا جائے گا۔ سیاحت، ہاسپٹیلٹی اور ہوٹل انڈسٹری میں روزگار کے مواقع بڑھانے کیلئے تربیت، انٹرن شپ مشترکہ تحقیق کے اقدامات کئے جائیں گے۔ غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے تکنیکی معاونت...
کراچی: سی ویو دو دریا کے مقام پر قائم نجی ریسٹورنٹ میں آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کرلی اور شعلے دور سے دکھائی دینے لگے۔ تفصیلات کے مطابق دو دریا پر قائم ریسٹورنٹ میں اچانک آگ لگی جو چند منٹوں میں شدت اختیار کر کے پھیل گئی، آگ لگنے کی اطلاع پر ریسکیو 1122 کا عملہ فائر ٹینڈر اور ایمبولینس کے ہمراہ موقع پر پہنچ گیا اور آگ پر قابو پانے کی کوششیں شروع کر دیں۔ ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق عملے نے ایک گھنٹے کی سخت جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا تاہم عملہ کولنگ کے عمل میں مصروف ہے جبکہ ہوٹل بانسوں کا بنا ہوا تھا اور سمندری ہوا کی وجہ سے...
مقررین نے ایران کی کامیابیوں پر غزہ کے معاملے پر فلسطینیوں کی بھرپور حمایت پر ایرانی قیادت کو خراج تحسین پیش کیا۔شرکاء نے مل کر انقلاب کی سالگرہ کا کیک کاٹا۔ ایرانی قونصل جنرل مہران موحد فر نے تقریب کی میزبانی کی۔ تقریب کا آغاز دونوں ممالک کے قومی ترانوں کیساتھ کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ انقلابِ اسلامی ایران کی 46ویں سالگرہ کی مناسبت سے لاہور کے مقامی ہوٹل میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ قونصل جنرل ایران مہران موحد فر، ڈی جی خانہ فرہنگ لاہور ڈاکٹر مسعود مسعودی، چینی قونصل جنرل ژاؤ شیریں، سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان، صوبائی وزیر صنعت و تجارت پنجاب چوہدری شافع حسین، ممتاز ماہر تعلیم ڈاکٹر ابراہیم مراد سمیت دیگر نے شرکت کی۔...
شہر نبویؐ میں اتنے دن گزرنے کا پتہ ہی نہیں چلا ۔آخر کار یہاں سے رخصت ہونے کا دن آ ن پہنچا ۔میں نے مسجد نبویؐ میں نماز ظہر ادا کی۔ جلد یہاں دوبارہ آنے کی دعا مانگی۔ پیارے نبی ؐ کی مسجد پر ایک الوداعی نگاہ ڈالی اور ہوٹل کی سمت چل پڑی۔ وقت مقررہ پر کوچ آئی اور ہم دونوں اس میں سوار ہوکر اس مبارک شہر سے روانہ ہو گئے۔شہر نبویؐ کو خدا حافظ کہتے وقت دل اداس تھا، تاہم اس بات کی خوشی تھی کہ ہم مکہ مکرمہ جارہے ہیں۔کوچ پاکستانی زائرین سے بھری ہوئی تھی۔ کچھ دیر سفر کے بعد ہم میقات پر پہنچ گئے۔ میقات اس مقام کو کہتے ہیں جہاں سے حج یا...
کراچی: شہر قائد کے علاقے لانڈھی، مانسہرہ کالونی عیدگاہ گراؤنڈ کے قریب گھر سے ایک نوجوان کی پھندا لگی لاش برآمد ہوئی ہے۔ ایدھی حکام کے مطابق جاں بحق شخص لاش ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کی گئی۔ جاں بحق شخص کی شناخت 25 سالہ عبدل خان ولد آزاد خان سے ہوئی، جس کا آبائی تعلق کوئٹہ سے ہے۔ ایس ایچ او شرافی گوٹھ انسپکٹر صدر الدین نے بتایا کہ عبدل خان چائے کے ہوٹل پر کام کرتا تھا اور ہوٹل کی چھت پر کوارٹر میں رہائش پذیر تھا جبکہ وہ کئی دنوں سے پریشان تھا۔ پولیس کے مطابق عبدل خان دو روز سے ہوٹل پر کام پر بھی نہیں آرہا تھا، خودکشی کی وجہ گھریلو پریشانی...
برطانوی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ غزہ میں عالی شان ریسٹورنٹس اور ہوٹل وغیرہ بنانے کی تجویز سب سے پہلے ٹرمپ کے یہودی سرمایہ کار داماد جیرڈ کشنر نے پچھلے سال فروری میں مصری پروفیسر طارق مسعود کو انٹرویو میں دی تھی۔ انہوں نے کہا تھا کہ غزہ کا ساحل بہت خوبصورت ہے اور وہاں لگژری ریسٹورنٹ اور ولاز بن جائیں تو دنیا بھر سے لاکھوں سیاح آئیں گے۔ یاد رہے جیرڈ رئیل اسٹیٹ کمپنی کا مالک ہے۔ ان کی کمپنی سربیا اور البانیہ کے جنگ سے تباہ حال علاقوں میں لگڑری ولاز بنا رہی ہے۔ اب غزہ اس کی نگاہوں کا مرکز بن چکا ہے۔ اس کی زمین پہ قابض ہو کر وہ اربوں ڈالر کمانے...
رپورٹ کے مطابق ریسکیو 1122 نے حکام نے بتایا کہ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 ایمبولینس اور فائر ویکل موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور کے خیبر ٹیچنگ ہسپتال کے قریب ہوٹل میں سلنڈر دھماکے کے نتیجے میں 12 افراد زخمی ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق ریسکیو 1122 نے حکام نے بتایا کہ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 ایمبولینس اور فائر ویکل موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔ ریسکیو 1122 کے مطابق فائر فائٹرز نے جلد ہی آگ پر قابو پالیا، ہسپتال ذرائع کے مطابق زخمی ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔
واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک)امریکی ریاست کولوراڈو کے دارالحکومت ڈینور میں 9 ملین ڈالر (23 ارب سے زائد) کا ایک ہوٹل صرف 10 ڈالر (2700 روپے) میں فروخت ہورہا ہے جس پر سوشل میڈیا صارفین نے حیرانگی کا اظہار کیا ہے۔ غیر ملکی رپورٹ کے مطابق اس انتہائی کم قیمت کے پیچھے ایک شرط بھی رکھی گئی ہے وہ یہ کہ خریدار کو پوری عمارت کی تزئین و آرائش اور بے گھر افراد کے لیے ہوٹل کو رہائش گاہ میں تبدیل کرنے پر رضامند ہونا ہوگا۔ رپورٹ کے مطابق ڈینور شہر نے سال 2023 میں Stay Inn کے نام سے ایک سابقہ ہوٹل 9 ملین ڈالر میں خریدا۔ شہر نے چند چھوٹی اصلاحات کیں، لیکن عمارت پر تاحال بہت زیادہ کام کی ضرورت...
ڈینور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 فروری2025ء)امریکی ریاست کولوراڈو کے دارالحکومت ڈینور میں 9 ملین ڈالر (23 ارب سے زائد)کا ایک ہوٹل صرف 10 ڈالر(2700 روپی)میں فروخت ہورہا ہے جس پر سوشل میڈیا صارفین نے حیرانگی کا اظہار کیا ہے۔غیر ملکی رپورٹ کے مطابق اس انتہائی کم قیمت کے پیچھے ایک شرط بھی رکھی گئی ہے وہ یہ کہ خریدار کو پوری عمارت کی تزئین و آرائش اور بے گھر افراد کے لیے ہوٹل کو رہائش گاہ میں تبدیل کرنے پر رضامند ہونا ہوگا۔رپورٹ کے مطابق ڈینور شہر نے سال 2023 میں Stay Inn کے نام سے ایک سابقہ ہوٹل 9 ملین ڈالر میں خریدا۔ شہر نے چند چھوٹی اصلاحات کیں، لیکن عمارت پر تاحال بہت زیادہ...
پشاور(نیوز ڈیسک)پشاور میں خیبر ٹیچنگ ہسپتال (کے ٹی ایچ) کے قریب ہوٹل میں سلنڈر دھماکے کے نتیجے میں 12 افراد زخمی ہوگئے۔نجی چینل کے مطابق ریسکیو 1122 کے ترجمان بلال فیضی نے بتایا کہ کے ٹی ایچ کے قریب ہوٹل میں سلنڈر دھماکا ہوا، اطلاع ملتے ہی ریسکیو ایمبولینس اور فائر ویکل موقع پر پہنچ گئی اور امدادی کارروائیاں شروع کیں۔ انہوں نے کہا کہ ابتدائی طور پر خود ہی زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا، جبکہ فائر فائٹرز نے جلد ہی آگ پر قابو پالیا۔ہسپتال ذرائع کے مطابق چند زخمی اب بھی ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے عافیہ صدیقی اور شکیل آفریدی کے تبادلے پر حکومت سے جواب طلب کرلیا
پشاور کے خیبر ٹیچنگ اسپتال کے قریب ہوٹل میں سیلنڈر دھماکا ہوا ہے۔پولیس کے مطابق دھماکے میں 10 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔سیلنڈر دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ دھماکے سے ہوٹل کی عمارت کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
کابل (انٹرنیشنل ڈیسک ) افغانستان کی حکومت نے کابل کے سرینا ہوٹل کا کنٹرول سنبھالنے کے ایک ہفتے بعد انتظام جرمن کمپنی کے حوالے کر دیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق سرینا ہوٹل کا نام تبدیل کر کے کابل گرینڈ ہوٹل رکھ دیا گیا ہے۔ جرمن کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو کے مطابق ہوٹل کا انتظام اب سنڈریلا انٹرنیشنل گروپ سنبھالے گا۔ جرمن کمپنی افغانستان میں 20 سال سے کام کر رہی ہے۔ کمپنی کے مطابق نیلامی کے ذریعے ہوٹل کا انتظام 10 سالہ معاہدے کے تحت سنبھالا ہے۔ یاد رہے کہ طالبان نے گزشتہ ہفتے ہی سرینا ہوٹل کابل کا کنٹرول سنبھالا تھا۔
نوابشاہ (نمائندہ جسارت)سکون ریسٹورنٹ کورٹ روڈ نوابشاہ پر چھاپا شہر بھر میں ناقص خوراک والے ہوٹلوں پر چھاپے مارے جارہے شہریوں کی صحت کے لیے تمام تر اقدامات بروے کار لائے جائیں گے۔ نعمت اللہ کلاچی۔ نواب شاہ ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی نعمت اللہ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم نے کمشنر کی ہدایات پر کارروائی کی ہے۔ عوام کی جانب سے متعدد شکایات موصول ہو رہی تھیں کہ ہوٹل انتظامیہ ناقص اور غیر معیاری کھانے فراہم کر رہی ہے، جو انسانی صحت کے لیے انتہائی نقصان دہ ہے۔چھاپے کے دوران ہوٹل میں کھانے پینے کی اشیا کی سنگین خلاف ورزیاں پائی گئیں۔ کئی اشیا جن میں سبزیاں، مٹن اور دیگر کھانے کے اجزا شامل...
پاکستان میں ہونے والی سہ ملکی کرکٹ سیریز میں شرکت کے لیے نیوزی لینڈ کی ٹیم آکلینڈ سے براستہ دبئی لاہور پہنچ گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، لاہور آمد پر نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو سخت سیکیورٹی میں ہوٹل پہنچایا گیا۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم آج مکمل آرام کرے گی اور کل سے پریکٹس سیشن کا آغاز کرے گی۔ یہ بھی پڑھیں: اعلان کے باوجود سہ ملکی سیریز کے ٹکٹس شائقین کرکٹ کو کیوں نہیں مل سکے؟ سیریز شروع ہونے سے قبل پاکستان اور نیوزی لینڈ ٹیم کے کپتانوں کی پریس کانفرنس بھی رکھی گئی ہے۔ سہ ملکی سیریز میں شرکت کے لیے جنوبی افریقہ کی ٹیم جمعہ کو لاہور پہنچے گی اور اگلے روز پہلے ٹریننگ سیشن میں حصہ...
افغانستان کی طالبان حکومت نے کابل کے مشہور سرینا ہوٹل کا انتظام سنبھال لیا ہے، ’سرینا‘ ہوٹل 20 سال سے سروسز فراہم کر رہا ہے جو زیادہ تر کاروباری حضرات، تاجروں اور غیرملکی مہمانوں میں مقبول ہے۔ سرینا ہوٹل کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ کابل میں سرینا ہوٹل جو ایک لگژری پراپرٹی ہے کو طالبان نے افغان شورش کے دوران نشانہ بنایا تھا۔ افغان دارالحکومت کابل میں سرینا ہوٹل آغا خان فنڈ فاراکنامک ڈیولپمنٹ کے تحت تقریبا 20 سال سے چلایا جا رہا تھا جہاں اکثرتاجر، کاروباری حضرات اور غیر ملکی مسافر ٹھہرتے تھے۔ سرینا کی جانب سے جمعہ کی شب جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ کابل...
دبئی کی سیاحتی انڈسٹری آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں 23 فروری کو ہونے والے پاک بھارت ٹاکرے سے قبل فلائٹ اور ہوٹل کرایوں میں ہوشربا اضافے کی تیاری کر رہی ہے۔ سیاحتی کمپنیوں نے گزشتہ چند ہفتوں میں جہاز کے کرایوں اور ہوٹل کی بکنگ میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ یہ رجحان ماضی میں ہونے والے اس ہائی پروفائل مقابلے سے قبل بھی دیکھا گیا۔ انڈسٹری کے ماہرین نے پیش گوئی کی ہے کہ بھارت، پاکستان اور دیگر ممالک کے مداح اپنے سفری معاملات کو آئندہ دنوں میں حتمی شکل دیں گے، جس میں انہیں بکنگ اور فضائی کرایوں میں 20 سے 50 فی صد اضافے کا سامنا ہوگا، جبکہ آخری لمحات میں کرائے ممکنہ طور پر...
ویب ڈیسک: کراچی میں موجود امریکی خاتون نے شہر کو تفریح گاہ بنا لیا،سڑکوں پر گھومنے کےلئے باہر نکل آئی ۔ امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنس نے شارع فیصل پر نرسری کے قریب ہوٹل سے کولڈرنک پی اور کافی دیر تک گلی میں گھومتی رہی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس نے اطلاع ملتے ہی خاتون کو حفاظتی تحویل میں لے کر ٹیپو سلطان تھانے منتقل کیا اور خاتون کو سمجھانے کی کوشش کی۔ لاہور سمیت پنجاب میں قومی انسداد پولیو مہم کا آغاز 3فروری سے ہوگا پولیس نے امریکی خاتون کو کسی ہوٹل میں منتقل کیا ہے اور خاتون کے ساتھ پولیس اہلکار بھی موجود ہیں۔
پاکستانی نوجوان کی محبت میں کراچی آنے والی امریکی خاتون کو ہوٹل اور گیسٹ ہاؤس مالکان نے کمرہ دینے سے انکار کردیا۔امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنس کو واپس بھیجنے کی تمام کوششیں ناکام ہوگئی ہیں، وہ گارڈن میں نوجوان کے فلیٹ کی عمارت سے نکل کر نرسری کے قریب گیسٹ ہاؤس پہنچ گئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ ہوٹل اور گیسٹ ہاؤس مالکان نے خاتون کو کمرہ دینے سے انکار کردیا، امریکی خاتون کو فلاحی ادارے کے حوالے کر دیا۔کیس کا پس منظر:۔خیال رہے کہ اونیجا اینڈریو رابنس نامی خاتون کو کراچی کے علاقے گارڈن کے رہائشی 19 سالہ ندال میمن سے محبت ہوگئی تھی۔یہ خاتون سوشل میڈیا پر محبت میں مبتلا ہوئی، 2 بچوں کی ماں امریکی خاتون 11...
سعید احمد: رمضان المبارک کے آغاز کے ساتھ ہی عمرہ پیکجز میں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے، جس کی وجہ سے ائیرلائنز کے ٹکٹوں اور ہوٹلز کے کرایوں میں بھی اضافہ ہو چکا ہے جبکہ فائیو سٹار عمرہ پیکج سرکاری حج پیکج سے بھی مہنگا ہو گیا ہے۔ یکم رمضان سے ایئرلائنز کی ٹکٹوں کی ایڈوانس بکنگ میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔ ائیر بلیو کا لاہور سے جدہ دوطرفہ کرایہ 1 لاکھ 62 ہزار روپے تک پہنچ گیا ہے، جبکہ پی آئی اے کا لاہور سے جدہ دوطرفہ کرایہ 1 لاکھ 87 ہزار روپے تک ہو گیا ہے۔ سعودی ائیرلائنز کے اکانومی کلاس کے ٹکٹ کا کرایہ 2 لاکھ 66 ہزار روپے تک پہنچ چکا ہے۔ وزیر...
(گزشتہ سے پیوستہ) مدینہ منورہ میں آٹھ راتوں کے قیام کے بعد ۲۸ جولائی کو میں نے اور اہلیہ محترمہ نے واپس مکہ مکرمہ آ جانا تھا جبکہ باقی لوگوں نے ابھی مزید تین راتیں مدینہ منورہ میں گزارنا تھیں۔ عمران اور راضیہ نے بھی ہمارے ہمراہ مکہ جانے کا پروگرام بنا لیا کہ وہ عمرہ ادا کرنے کے بعد اگلے دن واپس مدینہ منورہ آ جائیں گے۔ عمرے کی ادائیگی کے ساتھ انہیں ہمارا بھی خیال تھا کہ ہمیں واپس مکہ مکرمہ میں پہنچ کر بھاری سامان کے ساتھ ہوٹل پہنچنے میں کچھ دقت ہو گی، وہ ساتھ ہوں گے تو آسانی رہے گی۔ اس طرح ہم چاروں کا مکہ جانے کا پروگرام طے پا گیا۔ مکہ روانگی کے...
سجاول (نمائندہ جسارت) گزشتہ رات سجاول/ چوہڑ جمالی اور جاتی مین چوک شیل پیٹرول پمپ کے برابر میں ہوٹل پر 2 موٹر سائیکل، چنگچی رکشا اور ہائی رف میں 17 افراد نے لاٹھیوں، کلہاڑیوں اور لوہے کے آلات سے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں ہوٹل مالک محمد خان اور اس کے بیٹے عبدالخالق شدید زخمی ہوگئے، جھگڑے کا سبب معلوم نہ ہو سکا، پولیس ہوٹل کے برابر میں ہوتے ہوئے بھی حملہ آوروں کے خلاف کارروائی نہ کر سکی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں بین الاقوامی معیار کے ہوٹل ’مووین پِک‘ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم پاکستان کو اپنے پاؤں پہ کھڑا کرنے کے لیے دن رات کوشش کررہے ہیں اور پاکستان میں ترقی کے سفر کا آغاز ہوچکا ہے۔ وزیراعظم نے کہا ہے کہ پاکستان میں اس وقت مہنگائی کی شرح 5 فیصد سےکم ہے، بینکوں کے پالیسی ریٹ 13 فیصد ہے، ملک کی ایکسپورٹس بڑھ رہی ہیں اور ترسیلات زر میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم کوششوں سے آئی ٹی، زراعت اور معدنیات کے شعبے میں ترقی کریں گے، صنعتوں کی ترقی کے لیے بجلی کی قیمتیں کم کرنا ضروری ہے اور اس کے لیے ہم...
شرکاء کا گروپ فوٹو سعودی عرب میں تاریخی آثار سے مالا مال نخلستانوں ، سر سبز ، درختوں ، چشموں اور پھلوں کے شہر تبوک میں اپنی منفرد نوعیت کا پہلا وسیع العرض سیون سپائسز پاکستانی ریسٹورنٹ اپنے اعلی ، معیاری ، ذائقہ دار کھانوں اور لاجواب سروس کی وجہ سے کسی کا ثانی نہیں۔ تبوک سے عابد شمعون چاند کے مطابق تبوک شہر کی تاریخ کا یہ پہلا ریسٹورنٹ ہے جہاں پاکستانی کلچر اور ثقافت کو بھر پور طریقے سے اجاگر کیا گیا ہے اس موقع پر ہوٹل کے مالک ” حزب اللہ آفریدی ” کا کہنا تھا کہ سیون سپائسز ریسٹورنٹ پاکستانی ذائقے اور ثقافت کا پرچم نا صرف تھامے رکھے گا بلکہ بلند بھی کرے گا۔ پردیس...
سہون (نمائندہ جسارت) دادو روڈ پر واقع مرجان ہوٹل میں ایل پی جی گیس سلنڈر پھٹنے سے ہوٹل مالک وسیم سولنگی سمیت کام کرنے والے 8 مزدور زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں وزیر علی، محمد حنیف، انتظار علی شاہ، نوید احمد، عابد سولنگی، قاسم کھوسو، نصیر ابڑو شامل ہیں جنہیں فوری سید عبداللہ میڈیکل اسپتال منتقل کیا گیا جہاں 2 کی حالت نازک ہونے کے باعث ایل ایم سی یو جامشورو منتقل کیا گیا۔ دھماکے کی شدت اتنی زور دار تھی کہ ہوٹل کی پارکنگ میں کھڑی گاڑیون کے شیشے ٹوٹ گئے، دھماکے کے فوری بعد اسسٹنٹ کمشنر وقاص ملوک جائے وقوع پہنچے، اور متاثرہ جگہ کی بحالی کے لیے کام کی نگرانی کی، جبکہ ایس ایچ او سہون مقدمہ...
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2025ء)وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف ائی ای) کے انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل کے عملے نے شاہراہ فیصل پر ایئرپورٹ چھوٹا گیٹ کے قریب اسلم ہوٹل پر چھاپہ مار کر 7 افراد کو حراست میں لے لیا۔(جاری ہے) ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتار کیے گئے 7 افراد میں سے 3 انسانی اسمگلر بتائے گئے ہیں۔ حکام کے مطابق زیر حراست افراد میں سے 4 مسافر ہیں جنہیں انسانی اسمگلرز نے عراق بھیجنے کے لیے بھاری رقم وصول کی تھی اور انہیں بیرون ملک بھیجنے کیلئے منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ ذرائع کے مطابق گرفتار ایجنٹوں اور مسافروں کو اے ایچ ٹی سی منتقل کردیا گیا ہے، جہاں ان سے مزید...
انقرہ(رپورٹ شبانہ ایاز ) بولو میں ایک ہوٹل میں لگنے والی تباہ کن آگ کے تناظر میں ترکیہ میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر یوسف جنید نے ترک قوم کے ساتھ تعزیت اور اظہار یکجہتی کے لیے بولو کا دورہ کیا۔ وزیر اعظم شہباز شریف اور پاکستانی قوم کی جانب سے سفیر ڈاکٹر یوسف جنید نے افسوسناک واقعے میں قیمتی جانوں کے ضیاع کے لیے دلی تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ ہر حال میں ایک دوسرے کا ساتھ دینے کی شاندار تاریخ رکھتے ہیں، ہمارے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں اور ہم خوشی اور درد بانٹتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس المناک واقعے پر پوری پاکستانی قوم غمزدہ ہے۔ اے ایف اے...
وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف ائی اے) کے انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل کے عملے نے شاہراہ فیصل پر ایئرپورٹ چھوٹا گیٹ کے قریب اسلم ہوٹل پر چھاپہ مار کر 7 افراد کو حراست میں لے لیا۔ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتار کیے گئے 7 افراد میں سے 3 انسانی اسمگلر بتائے گئے ہیں۔ حکام کے مطابق زیر حراست افراد میں سے 4 مسافر ہیں جنہیں انسانی اسمگلرز نے عراق بھیجنے کے لیے بھاری رقم وصول کی تھی اور انہیں بیرون ملک بھیجنے کیلئے منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ ذرائع کے مطابق گرفتار ایجنٹوں اور مسافروں کو اے ایچ ٹی سی منتقل کردیا گیا ہے، جہاں ان سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔
ترکیہ: ہوٹل میں آتشزدگی سے ہلاکتوں کی تعداد 76 ہوگئی WhatsAppFacebookTwitter 0 22 January, 2025 سب نیوز انقرہ:ترکیہ کے ایک ہوٹل میں آتشزدگی کے واقعے میں ہلاک افراد کی تعداد 76 تک جاپہنچی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق 21 جنوری کی صبح ساڑھے تین بجے کے قریب ترکیہ کے صوبہ بولو میں اسکی ریزورٹ کے ایک 12 منزلہ ہوٹل میں آگ لگی ۔آگ لگنے کے وقت ہوٹل میں 234 مہمان ٹھہرے ہوئے تھے۔ترکیہ کی وزارت داخلہ نے 21 تاریخ کی شام کو بتایا کہ آتشزدگی کے واقعے میں 76 افراد ہلاک ہوئے جن میں سے 52 افراد کی شناخت کر لی گئی ہے۔ترکیہ کی وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ ریسکیو آپریشن ختم ہو گیا ہے۔ آگ لگنے کی وجوہات...
غیر ملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز ترکیہ کے شمال مغربی حصے میں تالکایا نامی شہر کے ایک سیاحتی علاقے میں قائم لکڑی کی کثیر المنزلہ عمارت میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ ترکیہ کے ایک ہوٹل میں آتشزدگی کے واقعے میں ہلاک افراد کی تعداد 76 تک جا پہنچی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز ترکیہ کے شمال مغربی حصے میں تالکایا نامی شہر کے ایک سیاحتی علاقے میں قائم لکڑی کی کثیر المنزلہ عمارت میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا تھا۔ یہ آگ 12 منزلہ عمارت کی چوتھی منزل پر رات 3 بجے لگی تھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ سے بچنے کے لیے 2 افراد...
ترکیہ کے شہر بولو میں واقع ایک معروف اسکی ریزارٹ ہوٹل میں ہونے والی آتشزدگی سے 76 افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق آتشزدگی کا واقعہ بولو کے 12 منزلہ کرٹال ہوٹل میں پیش آیا جہاں چھٹیاں منانے کے لیے آئے ہوئے 200 سے زائد لوگ ٹھہرے تھے۔ ترک حکام کے مطابق اس واقعے میں کم از کم 2 افراد آگ سے بچنے کے لیے کھڑکیوں سے کودتے ہوئے جاں بحق ہوگئے جبکہ آتشزدگی کو ختم کرنے میں فائر فائٹرز کو 12 گھنٹے لگے۔ یہ بھی پڑھیے:ترکیہ: استنبول کے نائٹ کلب میں آگ بھڑک اٹھی، 27 افراد ہلاک واقعے کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق آگ لگنے کی وجہ کا تعین اب تک نہیں ہوسکا...
ترکیہ : ہوٹل میں آتش زدگی کے باعث بالائی منزل سے دھواں اٹھ رہا ہے انقرہ (انٹرنیشنل ڈیسک ) ترکیہ کے کثیر منزلہ سکی ریزورٹ ہوٹل میں رات گئے آگ بھڑک اْٹھی تھی ،جس میں 66افراد ہلاک ہوگئے۔ خبر رساں ادارے کے مطابق آتشزدگی کا واقعہ ترکیہ کے صوبے بولو میں کے علاقے کارتالکیا کے 11 منزلہ ہوٹل کی چوتھی منزل پر پیش آیا۔ حادثے کے وقت ہوٹل میں 234 افراد ٹھیرے ہوئے تھے۔آگ لگنے سے گھبراہٹ کا شکار ہونے والے 2افراد نے چوتھی منزل سے چھلانگ لگا دی جس کے باعث دونوں موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ فائر فائٹرز نے 4 گھنٹے بعد آگ پر قابو پالیا۔ امدادی کاموں کے دوران 35 سے زائد افراد کو اسپتال منتقل کیا...
ترکیہ کے ایک سیاحتی علاقے کے ہوٹل میں آتشزدگی واقعے میں 10 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترکیہ کے شمال مغربی حصے تالکایا نامی شہر کے ایک سیاحتی علاقے میں قائم ہوٹل کی کثیر منزلہ عمارت آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک اور 30 سے زائد زخمی ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق آگ 11 منزلہ عمارت کی چوتھی منزل پر رات 3 بجے لگی جو دیکھتے ہی دیکھتے دیگر منزلوں تک پھیل گئی، تاحال آگ پر قابو نہیں پایا جاسکا۔
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 21 جنوری 2025ء) ترک وزیر داخلہ علی یرلیکایا نے ایکس پر لکھا کہ ترکی کے شمال مغربی صوبے بولُو میں لگنے والی آگ کے سبب 32 دیگر افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ ترک خبر رساں ادارے انادولو کے مطابق یہ آگ کرتالکایا نامی شہر کے ایک ہوٹل میں گزشتہ شب بھڑکی تاہم اس کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہے۔ مزید یہ کہ آگ لگنے کی اطلاع ملنے کے بعد آگ بجھانے والی درجنوں گاڑیاں اور ایمبولینس موقع پر پہنچ گئیں۔ کرتالکایا مقامی سیاحوں کے لیے ایک معروف اسکیئنگ مقام ہے۔ ترکی میں 131 مقامات پر جنگلاتی آگ، رہائشیوں کی منتقلی ہیلی کاپٹر ہسپتال کی عمارت سے ٹکرا کر تباہ، چار افراد ہلاک...
ترکیہ(نیوز ڈیسک)ترکیہ کے ہوٹل کی چوتھی منزل پر لگنے والی آگ میں 10 ہلاکتیں اور 35 زخمی،ترکیہ کے اُس ’سکی ریزورٹ ہوٹل‘ میں رات گئے آگ بھڑک اُٹھی تھی جہاں 234 مہمان ٹھہرے ہوئے تھے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ آگ ترکیہ کے صوبے بولو میں کے علاقے کارتالکیا کے 11 منزلہ ریزروٹ ہوٹل کی چوتھی منزل میں لگی تھی۔آگ لگنے سے گھبراہٹ کا شکار ہونے والے دو افراد نے چوتھی منزل سے چھلانگ لگا دی جس کے باعث دونوں موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔فائر فائٹرز نے 4 گھنٹے کی مشقت کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ امدادی کاموں کے دوران 35 سے زائد بری طرح جھلسے ہوئے افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا۔ریسکیو ادارے کے ترجمان نے...
کراچی(نیوز ڈیسک)سوشل میڈیا پر بلوچستان اسمبلی کے پرنٹڈ مونوگرام والے ٹشو پیپر کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سیکرٹری بلوچستان اسمبلی نے فوری ایکشن لے لیا۔ سیکرٹری بلوچستان اسمبلی ظاہر شاہ کاکڑ نے کراچی میں موجود ٹیم کو نجی ہوٹل بھجوا دیا، جس کے بعد ہوٹل مالک اور سپلائرکی ویڈیوز بھی سامنے آگئی ہیں۔ ویڈیو میں ہوٹل مالک نے سپلائر کا نام شکیل احمد بتایا، سپلائر نے ہوٹل کو بلوچستان اسمبلی کے مونوگرام والے ٹشو بکس فروخت کرنے کا انکشاف کیا۔ سیکرٹری بلوچستان اسمبلی کے مطابق ٹینڈر لینے والی کمپنی نے ڈیمانڈ سے زائد ٹشو اور بکس پرنٹ کئے تھے، نجی کمپنی نے زائد پرنٹ ہونے والے ٹشو بکس سستے داموں ہوٹل مالک کو فروخت کئے تھے۔ سیکرٹری ظاہر شاہ...
بلوچستان اسمبلی کے ٹشو پیپرز کراچی کے ایک ہوٹل میں استعمال ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔بلوچستان اسمبلی کے ٹشو پیپرز کی وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈبوں پر اردو اور انگریزی میں بلوچستان اسمبلی لکھا ہوا ہے۔دوسری طرف ویڈیو سامنے آنے پر سیکریٹری اسمبلی طاہر شاہ کاکڑ نے کہا کہ بلوچستان اسمبلی سیکریٹریٹ کی ٹیم تحقیقات کےلیے کراچی پہنچ گئی۔انہوں نے مزید کہا کہ اسمبلی کےلیے ٹشو پیپرز کا ٹھیکہ کراچی کی ایک کمپنی کو دیا گیا تھا، مذکورہ کمپنی اور ہوٹل انتظامیہ سے تحقیقات کی جارہی ہے۔سیکریٹری بلوچستان اسمبلی نے یہ بھی کہا کہ ٹشو پیپرز سے متعلق تحقیقات کے بعد ذمے داران کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی۔
گھارو (نمائندہ جسارت) گزشتہ رات گل بہار شادی ہال کے سامنے عزیز جوکھیہ سے 2 نامعلوم ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر موٹر سائیکل چھین لی۔ عزیز جوکھیہ نے میڈیا کو بتایا کہ وہ سلطان ملاح ہوٹل والے سے بچے کو گھر چھوڑنے کے لیے موٹرسائیکل مانگ کر لایا تھا اور بچے کو گھر پر چھوڑ کر واپس ہوٹل جا رہا تھا کہ گل بہار شادی ہال کے قریب 2 نامعلوم نقاپ پوش ڈاکوؤں نے اسلحہ دکھا کر روک لیا اور موٹرسائیکل چھین کر فرار ہو گئے۔
(گزشتہ سے پیوستہ) مدینہ منورہ میں ہمارا قیام ہوٹل طیبہ الطیبہ میں تھا۔ یہ تین یا چار منزلہ چھوٹا سا ہوٹل ہے جو مسجد نبوی کی جنوبی بلکہ جنوب مشرقی سمت کہنا زیادہ صحیح ہو گامیں مسجد نبوی کے جنوب مشرقی کونے کے بیرونی گیٹ نمبر 365سے زیادہ سے زیادہ دس بارہ منٹ کی پیدل مسافت پر واقع ہے۔ مکہ مکرمہ سے مدینہ منورہ بس پر آئے تو ہمیں سب سے آخر میں اس ہوٹل تک یہ کہہ کر پہنچایا گیا کہ آپ لوگوں کو مکہ مطاوی میں اتارنا ہے۔ مکہ مطاوی کا نام کیوں لیا گیا اس کی کوئی واضح وجہ سمجھ نہیں آئی۔ شاید ہوٹل طیبہ الطیبہ سے تیس چالیس گز کے فاصلے پر کونے میں جس عمارت...
بلو چستان پاکستان کا ایک ایسا منفرد صوبہ ہے، جہاں مختلف اقوام رہائش پذیر ہیں ۔یہاں بسنے والی ہر قوم اپنی ثقافت، روایات، تہذیب و تمدن اور کھانوں کی وجہ سے ایک الگ مقام رکھتا ہے۔ صوبے میں پشتون بڑی تعداد میں آباد ہیں، جن کی ثقافت سب سے نمایاں ہے، تب ہی پشتونوں کے کھانے صوبے بھر میں پسند کیے جاتے ہیں ۔ سرد موسم ہو اور ایسے میں روایتی پشتون پکوان لاندھی کا ذکر نہ ہو، ایسا ممکن ہی نہیں ہے۔ یوں تو لاندھی کو پہلے گھروں میں تیار کیا جا تا تھا لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ یہ پکوان ہوٹلوں تک بھی پہنچ گیا ہے۔ کوئٹہ شہر کے وسط میں مقامی تاجر نے ایک ایسا ہوٹل...
نوابشاہ (نمائندہ جسارت)نواب شاہ کے معروف قاضی ہوٹل پر شرپسند عناصر کا حملہ شہر میں خوف ہراس پھیل گیا۔ امیر جماعت اسلامی نوابشاہ نجف رضا نے اس موقع پر کہا کہ آج شہر کے معروف قاضی ہوٹل پر کچھ شرپسند عناصر نے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں ہوٹل کو نقصان پہنچایا اور رزق کی بے حرمتی کی حملہ آوروں نے ہوٹل کے سامان کو نقصان پہنچایا اور وہاں موجود افراد کو خوفزدہ کیا۔عینی شاہدین کے مطابق حملہ اچانک ہوااور شرپسندوں نے ہوٹل کے اندر توڑ پھوڑ کی۔ ہوٹل مالک کا کہنا ہے کہ یہ ہوٹل شہر کے مصروف ترین علاقے مین مارکیٹ میں واقع ہے جہاں یہ واقعہ پیش نہیں آنا چاہیے تھا لیکن یہ واقعہ کاروباری طبقے کے...
تلگو فلم انڈسٹری کے مشہور اداکار رانا دگوبتی، وینکٹیش دگوبتی اور ان کے خاندان کے دیگر افراد کے خلاف حیدرآباد پولیس نے ایف آئی آر درج کر لی ہے۔ ان پر فلم نگر میں واقع دکن کچن ہوٹل کو غیر قانونی طور پر مسمار کرنے کا الزام ہے۔ یہ مقدمہ نندا کمار نامی شخص نے درج کرایا ہے، جنہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ دگوبتی خاندان نے عدالت کے حکم کو نظر انداز کرتے ہوئے جنوری 2024 میں ان کے ہوٹل کو مسمار کر دیا۔ ان کے مطابق یہ ہوٹل دگوبتی خاندان سے لیز پر لیا گیا تھا اور مسماری کے باعث انہیں 20 کروڑ روپے کا نقصان ہوا۔ دگوبتی خاندان کے افراد بشمول پروڈیوسر سریش دگوبتی، رانا دگوبتی، ان...
گوجرانوالہ(نیوز ڈیسک)بعض اوقات چوری کی ایسی انوکھی وارداتیں سامنے آتی ہیں جس پر یقین نہیں آتا جیسا کہ اس ریسٹورینٹ میں ہونے والی چوری ہے۔ چور یا ڈکیت بنیادی طور پر رقم، زیورات اور قیمتی اشیا لوٹتے یا چوری کرتے ہیں لیکن بعض اوقات ایسی انوکھی وارداتیں سامنے آتیں ہیں جو سب کو حیران کر دیتی ہیں۔ ایسی ہی ایک انوکھی واردات گوجرانوالہ میں ہوئی ہے جہاں کوٹ اسحاق کے علاقے میں واقع ریسٹورینٹ میں چور رات کی تاریکی میں داخل ہوئے اور رقم کے بجائے چکن پکوڑے، مچھلی، رائتہ اور سلاد چوری کر کے فرار ہو گئے۔ ریسٹورینٹ کے مالک نے جب رپورٹ متعلقہ تھانے میں درج کرائی تو پولیس بھی چوری شدہ سامان جان کر حیران رہ گئی۔...
24 مرتبہ کے گرینڈ سلم چیمپئن سربیا سے رکھنے والے نواک جوکووچ نے میلبرن کے ہوٹل میں 2022ء میں خود کو زہر دیے جانے کا دعویٰ کر دیا۔ ٹینس اسٹار نواک جوکووچ نے ایک انٹرویو میں ہوٹل میں قیام کے دوران زہر دیے جانے کا دعویٰ کیا ہے۔ نواک جوکووچ کو 2022ء میں آسٹریلوی حکام نے آسٹریلین اوپن میں شرکت کی اجازت نہیں دی تھی، کورونا ویکسین کے معاملے پر جوکووچ نے غلط دستاویزات پیش کی تھیں جس پر ویزا منسوخ کر کے انہیں ڈی پورٹ کیا گیا تھا۔ اس دوران نواک جوکووچ کو تحویل کے دوران میلبرن کے ایک ہوٹل میں رکھا گیا تھا۔ نواک جوکووچ نے انٹرویو میں انکشاف کیا کہ سربیا واپسی پر مجھے صحت کے...
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے قومی ایئرلائن کی نجکاری کے لیے مالیاتی مشیر کے طور پر ارنسٹ اینڈ ینگ کی خدمات ایک بار پھر حاصل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ حالانکہ 2ماہ قبل ہی وزیر نج کاری عبدالعلیم خان نے مذکورہ ادارے کی نج کاری کے معاملے میں اس کی کارکردگی کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے نج کاری میں جمعرات کے روز سیکریٹری نج کاری کمیشن عثمان باجوہ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ وفاقی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ پی آئی اے کے نجکاری کے معاملے میں ارنسٹ اینڈ ینگ کی خدمات کو فی الحال اس سال بھی برقرار رکھا جائے گا، اس کے علاوہ پی آئی اے کی...