روزویلٹ ہوٹل کی نجکاری کے عمل کو تیزی سے آگے بڑھا نے کی ہدایات
اشاعت کی تاریخ: 11th, March 2025 GMT
کابینہ کی نجکاری کمیٹی(سی سی او پی)کے سربراہ و نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے نجکاری کمیشن کو روزویلٹ ہوٹل کی نجکاری کے عمل کو تیزی سے آگے بڑھا نے کی ہدایات جاری کردیں
یہ ہدایات انہوں نے منگل کو کابینہ کی نجکاری کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیں۔
تفصیلات کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت منگل کو ہونیوالے کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کے اجلاس میں خزانہ، بجلی اور پٹرولیم کے وزراء سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
کمیٹی نے نیویارک میں روزویلٹ ہوٹل سمیت نجکاری کے لیے جاری اقدامات کی پیشرفت کا جائزہ لیا۔ اجلاس میں گفتگو کا محور سب سے زیادہ قابل عمل راستے کی نشاندہی پر مرکوز رہا۔
نائب وزیراعظم نے نجکاری کمیشن پر زور دیا کہ وہ روزویلٹ ہوٹل کی نجکاری کے عمل کو تیزی سے آگے بڑھائے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: روزویلٹ ہوٹل نجکاری کے کی نجکاری
پڑھیں:
خیبرپختون خوا اور بلوچستان میں دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری ہے، وزیراعظم
اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی نے پھر سر اٹھایا ہے، خیبرپختون خوا اور بلوچستان میں دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری ہے۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کابینہ میں توسیع کے بعد یہ پہلا اجلاس ہے، ہمیں ترقی کی جانب دوڑ لگانی ہوگی، امید ہے پاکستان کی ترقی کے لیے آپ شبانہ روز محنت کریں گے، کابینہ میں نئے ارکان کی شمولیت سے کارکردگی مزید بہتر ہوگی، پاکستان کی ترقی و خوشحالی کا جو بیڑہ ہم نے اٹھایا ہے اس میں سب برابر کے شریک ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کی معاونت اور آپ کی محنت سے میکرو اکنامک استحکام آیا، ابھی تک معاملات تسلی بخش اور اچھے طریقے سے آگے بڑھ رہے ہیں، آئی ایم ایف پروگرام پاکستان کی ترقی کے لیے اہم ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہر تین ماہ بعد وزارتوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا اور وزارتوں کی کارکردگی سے متعلق قوم کو آگاہ کیا جائے گا، منتخب نمائندے قوم کی خدمت کے لیے ہیں۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دہشت گردی نے پھر سر اٹھایا ہے، خیبرپختون خوا اور بلوچستان میں دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری ہے۔