کراچی(نیوز ڈیسک)آزاد کشمیر کے سیاحتی مرکز آٹھ مقام کے گیسٹ ہاؤس میں دم گھٹنے سے کراچی کا نوبیاہتا جو ڑا جاں بحق ہوگیا۔اہلخانہ کے مطابق طحہٰ اور دعا زہرہ کی شادی 4 فروری کو ہوئی تھی، دونوں 11 فروری کو کراچی سے آزادکشمیر روانہ ہوئے، 14 فروری کی رات 9 بجے طحہٰ سے آخری بار بات ہوئی تھی۔

دونوں نے ہفتے کی صبح آٹھ مقام کے گیسٹ ہاؤس سے چیک آؤٹ کرکے نیلم ویلی جانا تھا، جاں بحق طحہٰ مکینیکل انجینئر تھا جبکہ دعا زہرہ بی بی اے کی طالبہ تھی۔ اہلخانہ کے مطابق ہمیں بتایا گیا ہے کہ گیسٹ ہاؤس کے کمرے میں دم گھٹنے سے دونوں جاں بحق ہوئے، جاں بحق میاں بیوی کی میتیں آج کراچی منتقل کی جائیں گی۔

حضرت لعل شہباز قلندر کے عرس کے موقع پر 19 فروری کو عام تعطیل کا اعلان

.

ذریعہ: Daily Ausaf

پڑھیں:

چیمپئنز ٹرافی کا پہلا میچ، نیوزی لینڈ کے بلے باز نے پاکستان کے خلاف اپنے عزائم بتادیے

کراچی:

نیوزی لینڈ کے بلے ٹام لیتھم نے کہا ہے کہ پاکستان ہمیشہ ایک اچھا حریف ثابت ہوا ہے، چیمپینز ٹرافی کے افتتاحی میچ میں فاتحانہ آغاز کرنے کی کوشش کریں گے۔

نیشنل اسٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے  ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی کی وکٹ قدرے مختلف رہے گی، ہم نے بڑے اسکور والے اہداف عبور کر کے کامیابیاں اپنے نام کی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے خلاف بدھ کو میچ میں بھی اگر ایسا ہوا تو ہم فتح پانے کی کوشش کریں گے، لیکن لگتا ہے کہ وکٹ قدر مختلف ہوگی۔

لیتھم نے کہا کہ نیوزی لینڈ کو کراچی کی وکٹوں پر کھیلنے کا تجربہ ہے، کراچی میں کرکٹ کھیل کر ہمیشہ لطف اندوز ہوئے ہیں،عام طور پر ان وکٹوں پر اسپنرز کامیاب رہتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ میزبان ٹیم کے خلاف دباؤ کا سامنا کرتے ہوئے کامیابی کی جستجو کریں گے،لاہور میں انجری کا شکار ہونے والے را چن رویندرا تیزی سے فٹ ہو رہے ہیں،پاکستان کے خلاف میچ میں ان کی شرکت کا امکان روشن ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی : چیمپئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں پاکستان کو 60 رنز سے شکست
  • ایران: بائیک پر دنیا گھومنے والا جوڑا جاسوسی کے الزام میں گرفتار
  • ‘چائے کے ہوٹل جرائم پیشہ عناصر کیلئے محفوظ پناہ گاہیں’، رات 12 بجے بند کرنے کی سفارش
  • چیمپئنز ٹرافی کا پہلا میچ، نیوزی لینڈ کے بلے باز نے پاکستان کے خلاف اپنے عزائم بتادیے
  • شادی کے طویل ترین دورانیے کا ریکارڈ اپنے نام کرنے والا جوڑا
  • زیاراتِ مکہ مکرمہ… !
  • کراچی میں واٹر ٹینکر سے کچل کر ایک اور شہری جاں بحق، مشتعل افراد نے 5 ٹینکروں کو جلا دیا
  • باکسنگ میچ میں معروف یوٹیوبر سےشکست، فیروزخان کا میچ کے ایک جج پر بڑا الزام
  • شیخ رشید احمد کی ہوٹل میں پراٹھے پکاتے ہوئے ویڈیو وائرل