لاہور (خصوصی نامہ نگار) پنجاب اسمبلی میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوںکو خصوصی رعایت فراہم کرنے، قذافی سٹیڈیم کے نزدیک فائیو سٹار ہوٹل تعمیر کرنے اور صاف پانی مہیا کرنے سمیت مفاد عامہ سے متعلقہ چھ قراردادیں منظورکرلی گئی ہیں۔ پنجاب اسمبلی کا اجلاس ایک گھنٹہ 29 منٹ کی تاخیر سے سپیکر ملک محمد احمد خان کی صدارت میں شروع ہوا۔ ایوان میں داخلے کے وقت اپوزیشن نے شور شرابا اور حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ سپیکر نے اپوزیشن کو احتجاج کرنے سے روک دیا۔ اجلاس میں ایم پی اے چوہدری ارشد جاوید وڑائچ اور سینیٹر تاج حیدر کے انتقال، ایران میں آٹھ مزدوروں کے قتل پر فاتحہ خوانی اور ان کی مغفرت اور درجات کی بلندی کیلئے دعا کی گئی۔ پیپلز پارٹی کے رکن ممتاز چانگ ایک بار پھر پنجاب اسمبلی میں ڈی پی او رحیم یار خان کے خلاف پھٹ پڑے، اور ڈی پی او رحیم یار خان کے معطلی کا مطالبہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ عید سے لے کر میرے گھر پر دوسری بار پولیس آئی، نہ ہم دہشت گرد ہیں اور نہ ہی نو مئی کیا۔ کل مجھے سکیورٹی تھریٹ کی وجہ سے سکیورٹی کو کال آئی ابھی واپس آئو وگرنہ نوکری سے برخاست کردیا جائے گا۔ یہ وزیر اعلیٰ کے کہنے پر میرے گھر پر چھاپہ نہیں مارا گیا، ڈی پی او حکومت کو بدنام کررہا ہے، اصل وجہ یہ ہے پولیس کی کچے کی زمینیں ہیں۔ سپیکر کا کہنا تھا کہ جب کل آپ کے گھر کا یہ واقعہ پیش آیا تو پولیس ریڈ کی تصاویر مجھے دکھائی گئیں، ممتاز چانگ ڈی پی او رحیم یار خان آپ کے آمنے سامنے ہیں۔ سپیکر ملک محمد احمد خان نے سٹی سائنس کالج قصور کی طالبات کو پنجاب اسمبلی میں آنے پر خوش آمدید کہا۔ سیکرٹری پنجاب اسمبلی نے چھ ارکان اسمبلی پر مشتمل پینل آف چئیرپرسن کے ناموں کا اعلان کیا گیا، جن میں راحیلہ خادم حسین، آغا علی حیدر، سمیع اللہ خان، شوکت راجہ، ارشد ملک اور نادیہ کھر کے ناشامل تھے۔ پارلیمانی سیکرٹری برائے سکولز ایجوکیشن نوشین عدنان نے پنجاب کے سکولوں میں اساتذہ کی کمی کا اعتراف کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ تحصیل کمالیہ کے سرکاری سکولوں میں ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ آسامیوں کیلئے دو ماہ کے دوران 12ہزار اساتذہ کی بھرتیاں کریں گے، حکومت اس سال نئے سکول نہیں بنائے گی بلکہ خستہ حال سکولوں پر توجہ دی جائے گی۔ سپیکر ملک محمد احمد خان نے حکومتی اقدام کو سراہا اور راولپنڈی پی پی 7 میں سکولز میں تدریسی و نان تدریسی سٹاف نہ ہونے پر صورتحال کو خطرناک قرار دیا، جس پر پارلیمانی سیکرٹری نوشین عدنان نے کہا کہ پنجاب میں اساتذہ کی تعیناتی پر پابندی ہے۔ گرمیوں کی چھٹیوں کے بعد اساتذہ کا ریکارڈ منگوایا جائے گا پھر بھرتیوں کا فیصلہ کیا جائے گا۔ بریگیڈیئر ریٹائرڈ مشتاق نے کہا کہ بلوچستان کا اعتماد ہم نے ختم کیا، جس نے اعتماد ختم کیا اسے بحال کریں۔ سپیکر ملک محمد احمد خان نے کہا کہ جہاں پنجابی قتل ہورہے ہیں، حکومت بلوچستان سے بات چیت ہونی چاہیے، بلوچستان میں پنجابیوں کے قتل پر متفقہ طورپر قرارداد لائیں۔  ایوان میں حکومتی رکن احسن رضا خان کے پی ٹی آئی والوں کو بھارتی ایجنٹ اور نو مئی کا ذمہ دار کہنے پر شور شرابا ہوا، اور نعرے بازی شروع ہوگئی۔ اجلاس میں مفاد عامہ سے متعلق قراردادوں کی منظوری کا سلسلہ شروع ہوا۔ پہلی زرمبادلہ کے متعلق قرارداد منظور کی گئی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ زر مبادلہ میں اضافہ کیلئے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی حوصلہ افزائی کی جائے۔ مفاد عامہ سے متعلق دوسری قرارداد چک فیض آباد تحصیل دیپالپور ضلع اوکاڑہ کا الگ موضع بنانے کی متفقہ طورپر منظور کر لی گئی۔ پنجاب اسمبلی میں قذافی سٹیڈیم کے قریب فائیو سٹار ہوٹل کی تعمیر کیلئے قرارداد متفقہ طورپر منظور کر لی گئی۔ قرارداد حکومتی رکن شعیب صدیقی نے پیش کی۔ سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ٹیکسز سے متعلق قرارداد بھی متفقہ طورپر منظور ہوگئی۔ تمباکو نوشی پر ٹیکسز لگانے کی قرارداد بھی کثرت رائے سے منظور کر لی گئی۔ غزہ میں اسرائیلی مظالم کے خلاف بھی مذمتی قرارداد متفقہ طورپر منظورکرلی گئی۔  اسمبلی نے عوام کو صاف پانی دینے کی قرارداد منظور بھی کر لی۔ اجلاس میں صوبہ میں عوامی عمارات میں ریمپز اور ریلنگز کی قرارداد متفقہ طورپر منظور کر لی گئی۔ اجلاس آج دوپہر 2بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔ 

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: سپیکر ملک محمد احمد خان متفقہ طورپر منظور پنجاب اسمبلی میں منظور کر لی گئی ڈی پی او

پڑھیں:

پنجاب اسمبلی اجلاس میں اپوزیشن ارکان کی ہنگامہ آرائی، حکومت کیخلاف نعرے بازی

لاہور: پنجاب اسمبلی اجلاس میں اپوزیشن ارکان نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی اور اڈیالہ جیل میں ملاقات نہ کروانے کے ایشو پر حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ اسپیکر نے اپوزیشن ارکان کو احتجاج سے روکتے ہوئے اپنی یٹوں پر بیٹھنے کی ہدایت کی۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن ارکان نے شدید ہنگامہ آرائی کرتے ہوئے حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔ احتجاج کی وجہ بانی پاکستان تحریک انصاف کی رہائی اور اڈیالہ جیل میں ملاقات نہ کروانے کا معاملہ تھا۔
اسمبلی کی کارروائی کے دوران اپوزیشن ارکان نے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی، جس سے ایوان کا ماحول کشیدہ ہو گیا۔ اپوزیشن کا مطالبہ تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو فوری رہا کیا جائے اور ان سے ملاقات کی اجازت دی جائے۔
سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے اپوزیشن ارکان کو احتجاج سے باز رہنے اور اپنی نشستوں پر بیٹھنے کی ہدایت کی، تاہم شور شرابا جاری رہا۔ اجلاس کے دوران کئی بار کارروائی متاثر ہوئی۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • قذافی سٹیڈیم کے قریب فائیو اسٹار ہوٹل کی تعمیر کی قرار داد منظور
  • پنجاب اسمبلی اجلاس میں اپوزیشن ارکان کی ہنگامہ آرائی، حکومت کیخلاف نعرے بازی
  • دہشتگرد پاک ایران تعلقات کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں، پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع
  • اسرائیلی جارحیت کے خلاف قومی اسمبلی میں متفقہ قرارداد منظور
  • قومی اسمبلی میں فلسطینیوں کی حمایت، اسرائیلی بربریت کیخلاف قرارداد منظور
  • قومی اسمبلی میں فلسطینیوں کی حمایت، اسرائیل کیخلاف قرارداد منظور
  • فلسطین میں اسرائیلی مظالم کے خلاف قومی اسمبلی میں قرارداد متفقہ طور پر منظور
  • قومی اسمبلی: غزہ میں اسرائیلی مظالم کے خلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور
  • ایران میں 8 پاکستانیوں کے قتل کیخلاف پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع