Jang News:
2025-04-15@09:40:11 GMT
پشاور: ہوٹل میں سیلنڈر دھماکا، 10 افراد زخمی
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT
پشاور کے خیبر ٹیچنگ اسپتال کے قریب ہوٹل میں سیلنڈر دھماکا ہوا ہے۔
پولیس کے مطابق دھماکے میں 10 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
سیلنڈر دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
دھماکے سے ہوٹل کی عمارت کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
شانگلہ: پولیس کی گاڑیوں کے قریب ریموٹ کنٹرول بم دھماکا
-----فائل فوٹوشانگلہ میں ڈی پی او شانگلہ اور دیگر پولیس کی گاڑیوں پر ریموٹ کنٹرول بم سے حملہ کیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق دھماکے میں ڈی پی او شانگلہ شاہ حسن سمیت دیگر افسر اور جوان محفوظ رہے۔
ترجمان پنجاب حکومت نے کہا کہ ایلیٹ فورس ٹیم اور گاڑی پر حملہ کرنے والے شرپسندوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
پولیس نے بتایا ہے کہ دھماکے میں اسپیشل برانچ کے اہلکار کی پرائیوٹ گاڑی کو نقصان پہنچا ہے۔
پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن شروع کر دیا ہے۔