کراچی(نیوزڈیسک)ممبئی پولیس نے پووائی کے ہیرانندانی علاقے میں ایک ہائی پروفائل سیکس ریکٹ بے نقاب کر کے 60سالہ شیمسندر اروڑا کو گرفتار کر لیا اور چار ماڈلز کو بازیاب کرا لیا۔

پولیس کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ ایک مشہور ہوٹل میں غیر قانونی سرگرمیاں ہو رہی ہیں، جس پر ایک اسٹنگ آپریشن کیا گیا۔

اہلکاروں نے جعلی گاہک بن کر اروڑا سے رابطہ کیا، جس نے 26سے 35سال کی ماڈلز کی خدمات فراہم کرنے کی پیشکش کی، جن کے لیے 70 ہزار سے 1لاکھ روپے تک معاوضہ طلب کیا جا رہا تھا۔جیسے ہی اروڑا لڑکیوں کو لے کر ہوٹل پہنچا، پولیس نے چھاپہ مار کر چار خواتین کو بازیاب کرایا، 8 موبائل فون اور 3لاکھ روپے برآمد کیے، جبکہ اروڑا کو گرفتار کر لیا گیا۔

پوچھ گچھ میں ملزم نے انکشاف کیا کہ اس کاروبار میں چڑکوپ کا ایک اور شخص بھی ملوث ہے، جس کی تلاش جاری ہے۔

پووائی پولیس نے بامبے نارکوٹک ڈرگز اینڈ سائیکو ٹروپک سبسٹنس ایکٹ کی دفعہ 143(2) اور امورا ٹریفک (انسداد) ایکٹ 1956 کی دفعہ 4 اور 5 کے تحت اروڑا کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

بازیاب کی گئی خواتین کو شیلٹر ہوم منتقل کر دیا گیا ہے تاکہ انہیں ضروری مدد اور تحفظ فراہم کیا جا سکے۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

ایپل کا نیا آئی فون ایسا اسمارٹ فون ہوگا جیسا اب تک کسی نے نہیں دیکھا

آئی فون 17 سیریز کو ستمبر 2025 میں متعارف کرائے جانے کا امکان ہے مگر ان کے حوالے سے لیکس کا سلسلہ جاری ہے۔اب ایک نئی رپورٹ میں اس سیریز کے چاروں ماڈلز کے ممکنہ ڈیزائنز پر مبنی ڈمی سیٹس کی تصاویر جاری کی گئی ہیں۔یہ لیک ایک ایسے فرد کی جانب سے کی گئی ہے جو ماضی میں بھی آئی فونز کے حوالے سے مستند لیکس کرچکا ہے۔اس نئی لیک میں آئی فون 17، آئی فون 17 ائیر، آئی فون 17 پرو اور آئی فون 17 پرو میکس کے ممکنہ ڈیزائنز پر مبنی ڈمی ماڈلز کی تصاویر شامل ہیں۔تصاویر میں ڈمی ماڈلز کے تمام اینگلز کو دکھایا گیا ہے اور اس سے ثابت ہوتا ہے کہ آئی فون 17 ائیر دیگر ماڈلز سے کتنا مختلف ہوگا۔یعنی آئی فون 17 ائر دیگر ماڈلز کے مقابلے میں بہت زیادہ پتلا فون ہوگا۔ڈمی ماڈلز یہ بھی ثابت ہوتا ہے کہ آئی فون 17 ائیر سے متعلق گزشتہ چند ماہ میں سامنے آنے والی افواہیں کافی حد تک درست ہیں۔یہ نیا فون 6.6 انچ کے ڈسپلے سے لیس ہوگا جبکہ آئی فون 17 پرو میں 6.3 انچ جبکہ آئی فون 17 پرو میکس میں 6.9 انچ کا ڈسپلے دیے جانے کا امکان ہے۔دوسری جانب بلومبرگ کی یک رپورٹ میں بتایا گیا کہ آئی فون 17 ائیر کی مجموعی موٹائی محض 5.5 ملی میٹر ہوگی جبکہ بیک پر صرف ایک کیمرا موجود ہوگا۔ایپل اے 19 چپ اور دیگر فیچرز آئی فون 17 اسٹینڈرڈ ماڈل جیسے ہوں گے جبکہ قیمت 900 ڈالرز کے قریب ہوگی۔رپورٹ کے مطابق یہ ایپل کا پہلا ایسا آئی فون بھی ہوسکتا ہے جس میں کوئی پورٹ نہیں ہوگی۔جی ہاں واقعی یہ پورٹ فری آئی فون ہوگا جس کے بارے میں افواہیں برسوں سے سامنے آرہی ہیں۔اب تک کوئی اور ایسا اسمارٹ فون تیار نہیں ہوسکا جس میں کوئی پورٹ موجود نہ ہو تو یہ دنیا کا سب سے پتلا اسمارٹ فون ہوگا ہی اس کے ساتھ ساتھ پہلا پورٹ فری فون بھی ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • ایپل کا نیا آئی فون ایسا اسمارٹ فون ہوگا جیسا اب تک کسی نے نہیں دیکھا
  • کوئٹہ، معروف دینی شخصیت مفتی عبدالباقی نورزئی نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے شہید
  • سرکاری لائن سے آئل چوری کے معاملے میں بڑی پیش رفت، ایک اور ٹینکر پکڑا گیا
  • آئی جی پنجاب کا صوبہ میں سکیورٹی مزید ہائی الرٹ کرنیکا حکم
  • ممبئی میں ہائی پروفائل سیکس ریکٹ بے نقاب، معروف ہوٹل میں ماڈلز کے ذریعے جسم فروشی کا دھندہ پکڑا گیا
  • معروف گلوکارہ نصیبو لال پر تشدد، خاوند کیخلاف مقدمہ درج
  • ہوٹل سے بیوی کی برہنہ لاش برآمد، شوہر فرار؛ لیاری سے خاتون کی پھندا لگی لاش ملی
  • اسلام آباد میں کومبنگ آپریشن،اسلحہ برآمد، سیکیورٹی ہائی الرٹ
  • لاہور؛ موٹروے پولیس نے 5 روز قبل اغواکیے جانیوالے مغوی کو بازیاب کرالیا، ایک ملزم گرفتار