روز ویلٹ ہوٹل کی بحالی یا نجکاری؟ اسحاق ڈار کی اہم ہدایات
اشاعت کی تاریخ: 11th, March 2025 GMT
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )روز ویلٹ ہوٹل کی بحالی ہو یا نجکاری؟ نائب وزیراعظم سینیٹر اسحاق ڈار نے مختلف تجاویز تیار کرنے کی ہدایت کردی۔
روز نامہ جنگ کے مطابق قومی ایئرلائن کے ملکیتی ہوٹل روز ویلٹ کی نجکاری کے معاملے پر اسحاق ڈار نے نجکاری کمیشن کو منصوبہ جلد کابینہ کی کمیٹی میں پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔ذرائع کے مطابق انہوں نے ہدایت کی کہ ہوٹل کی بحالی یا نجکاری کےلئے مختلف تجاویز تیار کی جائیں۔
ذرائع کے مطابق سینیٹر اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ روز ویلٹ ہوٹل کی مکمل نجکاری، لیز یا شراکت داری پر چلانے کےلئے تجاویز مرتب کی جائیں۔اسحاق ڈارنے ہدایت کی کہ ترجیحاً ہوٹل کو کمرشل بنیادوں پر چلانے کی پالیسی مرتب کی جائے، شرکت داری سے چلانے کےلئے بھی تفصیلی منصوبہ بنایا جائے۔
ذرائع کے مطابق طویل یا مختصر مدت کےلئے روز ویلٹ ہوٹل کو لیز پر دینے کی رپورٹ بھی تیار کرنے کی ہدایت کی۔ کابینہ کمیٹی برائے نجکاری تمام تجاویز کا جائزہ لےکر حتمی فیصلہ کابینہ کے سامنے رکھے گی۔
اسلام آباد میں آج رات بارش کا امکان
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: روز ویلٹ ہوٹل اسحاق ڈار کے مطابق ہدایت کی ہوٹل کی
پڑھیں:
پی ٹی آئی کا 22 مارچ کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت کےلئے عدالت سے رجوع
پی ٹی آئی کا 22 مارچ کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت کےلئے عدالت سے رجوع WhatsAppFacebookTwitter 0 10 March, 2025 سب نیوز
لاہور(آئی پی ایس) پاکستان تحریک انصاف نے 22 مارچ کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت کے لیے ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا ۔
پی ٹی آئی رہنما اکمل خان باری نے درخواست لاہور ہائیکورٹ میں دائر کردی، جس میں چیف سیکرٹری پنجاب،ڈپٹی کمشنر لاہور سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
عدالت میں دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیاہے کہ پی ٹی آئی کی سیاسی جماعت نے 22 مارچ کو شام 8 بجے سے رات 12 بجے تک جلسہ کرنا ہے۔ جلسہ اور ریلی کرنے کی اجازت پاکستان کا آئین بھی دیتا ہے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ انتظامیہ جلسے کی درخواست پر فیصلہ نہیں کررہی۔ عدالت ڈپٹی کمشنر لاہور سمیت دیگر کو درخواست پر فیصلہ کرنے کا حکم دے اور 22 مارچ کو جلسہ کرنے کی اجازت دے۔