کانفرنس کیلئے اپوزیشن جماعتوں کے قائدین گیٹ پھلانگ کر ہوٹل میں داخل
اشاعت کی تاریخ: 27th, February 2025 GMT
اسکرین گریب
اپوزیشن اتحاد قومی کانفرنس کے لیے اپوزیشن جماعتوں کے قائدین گیٹ پھلانگ کر ہوٹل میں داخل ہو گئے۔
کانفرنس کے چند شرکاء واک تھرو گیٹ پھلانگ کر ہوٹل ایریا میں داخل ہوئے اور اندر داخل ہونے والوں نے ہوٹل کا بڑا گیٹ کھولا جس سے تمام لوگ اندر داخل ہو گئے۔
اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں نے لابی میں کانفرنس کرنے کا اعلان کر دیا۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ گزشتہ ماہ سے قومی کانفرنس کے لیے کوششیں کر رہے تھے، ایک جگہ پر کانفرنس کروانے کی بات ہوئی تو وہاں انکار کر دیا گیا
محمود خان اچکزئی، شاہد خاقان عباسی، اسد عمر اور سلمان اکرم راجہ لابی میں پہنچ گئے۔
جماعت اسلامی کے لیاقت بلوچ بھی لابی میں موجود ہیں۔
اپوزیشن کی بلائی گئی قومی کانفرنس ہوٹل کے لاؤنج میں جاری ہے۔
قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے ہوٹل لابی میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہم آئین پاکستان اور قانون کی بالادستی کے لیے کھڑے ہیں۔
عمر ایوب کا کہنا ہے کہ ملک اس وقت ترقی نہیں کر رہا، اس حکومت کے پاس عوام کا مینڈیٹ نہیں ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کانفرنس کے لابی میں
پڑھیں:
پی ٹی آئی کو اسٹیبلشمنٹ مبارک ہو، اس کے ساتھ بات کرتے رہیں،کامران مرتضیٰ
اسلام آباد:جے یو آئی (ایف) کے سینیٹرکامران مرتضیٰ نے کہاہے کہ پی ٹی آئی اور جے یو آئی میں طے ہواتھا کہ اکیلے میں کوئی جماعت نہ تو حکومت اور نہ ہی اسٹیبلشمنٹ سے بات کرے گی،پی ٹی آئی کو اسٹیبلشمنٹ مبارک ہو،وہ اس کے ساتھ بات کرتے رہیں
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کامران مرتضیٰ نے کہاکہ 19سے20اپریل کو اجلاس ہے جس میں اپوزیشن اتحاد میں جانے یانہ جانے کا فیصلہ ہوگا،20اپریل کے اپوزیشن کے جلسے کی دعوت ملی نہ ہم شرکت کریں گے۔
انہوں نےواضح کیاکہ پی ٹی آئی اور جے یو آئی میں طے ہواتھا کہ اکیلے میں کوئی جماعت نہ تو حکومت اور نہ ہی اسٹیبلشمنٹ سے بات کرے گی،اگروہ اسٹیبلشمنٹ سے ڈیل کرتے ہیں تو پھرہمارے ساتھ ایک شرط دی ختم ہوجائے گی،پی ٹی آئی کو اسٹیبلشمنٹ مبارک ہو،وہ اس کے ساتھ بات کرتے رہیں۔
ایک سوال پرانہوں نےکہاکہ اے پی سی کے بارے میں ممکن ہے کہ مولانافضل الرحما ن کو اعتماد میں لیاہو۔