نرگس فخری نے لاس اینجلس کے پُرتعیش ہوٹل میں خفیہ شادی کر لی
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2025 GMT
اداکارہ نرگس فخری اپنے دوست اور کاروباری شخصیت ٹونی بیگ کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق شادی کی یہ تقریب حال ہی میں لاس اینجلس کے ایک فائیو اسٹار ہوٹل میں منعقد ہوئی۔
جس میں صرف قریبی اور مخصوص لوگوں نے شرکت کی تھی۔ کسی کو بھی تصاویر بنانے کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔
شادی کے بعد جوڑا ہنی مون منانے سوئٹزرلینڈ چلا گیا تاہم اب تک نرگس فخری اور ان کے دوست ٹونی بیگ نے شادی کی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔
خیال رہے کہ اداکارہ نرگس اور ٹونی بیگ کی پہلی ملاقات 2022 میں ہوئی تھی اور پھر دونوں کے درمیان قربتیں بڑھتی گئیں۔
45 سالہ نرگس فخری کے والد پاکستانی اور والدہ جمہوریہ چیک سے تعلق رکھتی ہیں جب کہ اداکارہ کی پیدائش امریکا میں ہوئی تھی۔
نرگس فخری نے بالی ووڈ میں فل راک اسٹار کے ذریعے قدم رکھا تھا۔ جس میں ان کے مدمقابل ہیرو رنبیر کپور تھے۔
ٹونی بیگ کشمیری نژاد امریکی ہیں جو اس وقت لاس اینجلس میں مقیم ہیں۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
افسوسناک خبر ،سرینا ہوٹل میں آگ بھڑک اٹھی، خوف و ہراس پھیل گیا
جمعہ کے روز اسلام آباد میں واقع سرینا ہوٹل کے ایل فور پر اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق، ہوٹل کے اندر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی مختلف ٹیمیں بھی قیام پذیر تھیں۔
ضلعی انتظامیہ کے ترجمان کے مطابق، یہ آگ ہوٹل کی اوپری منزل پر لگی، جس سے کچھ وقت کے لیے ہوٹل میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ تاہم، فائر بریگیڈ کی آٹھ گاڑیاں فوراً موقع پر پہنچ گئیں اور آگ پر قابو پا لیا گیا۔
سرینا ہوٹل اور ضلعی انتظامیہ نے تصدیق کی کہ آگ پر مکمل قابو پا لیا گیا ہے اور خوش قسمتی سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ پی ایس ایل کی تمام ٹیموں کے ارکان اور ہوٹل کا عملہ محفوظ رہے۔
اس واقعے کے بعد، انتظامیہ نے فوراً تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ آگ لگنے کی وجوہات کا تعین کیا جا سکے۔ ساتھ ہی ہوٹل کی سیکیورٹی اور حفاظتی تدابیر کو مزید مستحکم کرنے کے اقدامات کا بھی اعلان کیا گیا۔