نیویارک: نیویارک سٹی کے میئر ایرک ایڈمز نے اعلان کیا ہے کہ روزویلٹ ہوٹل میں پناہ گزینوں کے لیے قائم پناہ گاہ جون 2025 میں بند کر دی جائے گی، جو کہ اصل معاہدے کی مدت ختم ہونے سے ایک سال پہلے کا فیصلہ ہے۔

یہ ہوٹل 1924 میں کھولا گیا اور اس کا نام امریکی صدر تھیوڈور روزویلٹ کے نام پر رکھا گیا تھا۔ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (PIA) کی ملکیت میں موجود یہ ہوٹل نیویارک کے گرینڈ سینٹرل ٹرمینل کے قریب واقع ہے۔

2023 میں نیویارک سٹی اور پی آئی اے کے درمیان 220 ملین ڈالر کا تین سالہ معاہدہ طے پایا تھا، جس کے تحت 2026 تک یہ عمارت مہاجرین کے لیے بطور پناہ گاہ استعمال کی جانی تھی۔

نیویارک میں نئے مہاجرین کی آمد میں نمایاں کمی دیکھی گئی ہے، جو 2023 میں 4,000 افراد ہفتہ وار سے کم ہو کر 350 افراد فی ہفتہ رہ گئی ہے۔ ریپبلکن سیاستدانوں اور کاروباری طبقے کی شدید تنقید کے بعد ہوٹل کو پناہ گاہ بنانے کے فیصلے پر نظرثانی کی گئی۔

نیویارک وفاقی حکومت سے مالی امداد میں کٹوتیوں کا سامنا کر رہا ہے، جس کی وجہ سے مہاجرین کی دیکھ بھال مزید مشکل ہو گئی ہے۔

قبل از وقت معاہدے کی منسوخی سے پی آئی اے کی متوقع آمدنی متاثر ہو سکتی ہے، جو پہلے ہی معاشی مشکلات کا شکار ہے۔

ہوٹل میں گزشتہ ایک سال کے دوران مہاجرین کی موجودگی کے باعث عمارت کو نقصان پہنچا ہے، جس کی بحالی پر اضافی اخراجات آ سکتے ہیں۔ نیویارک سٹی حکام نے مرمت کی ذمہ داری لینے کا عندیہ دیا ہے، لیکن یہ واضح نہیں کہ اخراجات کون برداشت کرے گا۔

معاہدہ قبل از وقت ختم کرنے کے اعلان کے بعد، پاکستانی اور نیویارک کے حکام کے درمیان ہوٹل کے مستقبل پر مذاکرات شروع ہونے جا رہے ہیں۔

 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

چین میں اسپرنگ فیسٹیول کے سفری رش  کے دوران   افراد کی آمدو رفت کا نیا ریکارڈ

 

بیجنگ:
سال 2025 کے اسپرنگ فیسٹیول میں سفری رش (14 جنوری تا 22 فروری ) کے 40 دنوں کے دوران، چین میں لوگوں کی بین العلاقائی نقل و حرکت9.02 بلین رہی، جو  سال 2024 کی اسی مدت کے مقابلے میں 7.1 فیصد  زیادہے اور یہ ایک تاریخی ریکارڈ  ہے.اتوار کے روز جاری کردہ تفصیلات کے مطابق چین میں  ریلوے سے 510 ملین مسافروں کی آمدورفت ریکارڈ کی گئی ، جو  سال بہ سال 6.1فیصد  کا اضافہ ہے۔ شاہراہوں پر  8.39 بلین مسافروں کی آمدو رفت دیکھی گئ ، جو سال بہ سال 7.2فیصد  کا اضافہ تھا۔ آبی راستے کے مسافروں کی آمدو رفت  31.21 ملین تھی ، جو سال بہ سال 7.6فیصد  کا اضافہ تھا جبکہ سول ایوی ایشن کے ذریعے مسافروں کی آمدو رفت 90.2 ملین  ثابت ہوئی ، جو سال بہ سال 7.4 فیصد کا اضافہ ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ٹرمپ کا نیا امیگریشن پلان: 5 ملین ڈالر میں امریکی شہریت حاصل کریں
  • یوکرینی صدر واشنگٹن میں معاہدہ کریں گے، ٹرمپ کا حیران کن انکشاف
  • نیویارک انتظامیہ کا تاریخی روزویلٹ ہوٹل جون سے پناہ گزینوں کیلئے بند کرنے کا اعلان
  • پی آئی اے کا روز ویلٹ ہوٹل کے ساتھ معاہدہ ختم
  • نیویارک سٹی: پی آئی اے کے روزویلٹ ہوٹل کے ساتھ 22 کروڑ ڈالر کا معاہدہ ختم کرنے کا اعلان
  • ریکوڈک سے بلوچستان کو فائدہ ہوا تو بہت کچھ بدل جائے گا
  • پاکستانیوں کے لیے روزگار کے مواقع! معروف سعودی فوڈ چین کا بڑا اعلان
  • پاک سعودی تجارتی تعلقات مزید مضبوط؛ حجم 700 ملین ڈالر تک پہنچ گیا
  • چین میں اسپرنگ فیسٹیول کے سفری رش  کے دوران   افراد کی آمدو رفت کا نیا ریکارڈ