پیرس(نیوز ڈیسک)فرانسیسی پراسیکیوٹرز اور پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ پیر کے روز پیرس میں 18 سالہ امریکی ماں نے اپنے نوزائیدہ بچے کو کھڑکی سے باہر پھینک دیا، جس کے نتیجے میں بچے کی موت واقع ہوگئی۔نجی چینلمیں شائع فرانسیسی خبر رساں ایجنسی ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق استغاثہ کے دفتر نے بتایا کہ خاتون نے مشرقی پیرس کے قدیم ہوٹل کی دوسری منزل کی کھڑکی سے نوزائیدہ بچے کو پھینک دیا۔

استغاثہ کا کہنا ہے کہ نوزائیدہ بچے کی ہنگامی بنیاد پر دیکھ بھال کی گئی، لیکن وہ جانبر نہیں ہوسکا، پولیس ذرائع نے بتایا کہ رابرٹ ڈیبری ہسپتال میں صبح 7 بج کر 45 منٹ پر بچے کی موت ہو گئی۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ ہوٹل کے سامنے کپڑے میں لپٹا ہوا ایک بچہ جس کی ناف بھی جڑی ہوئی تھی، ملنے کے بعد پولیس کو اطلاع دی گئی تھی، ذرائع کے مطابق 18 سالہ امریکی طالبہ نے ہوٹل کی دوسری منزل پر ایک کمرے میں بچے کو جنم دیا، اور پھر اپنے بچے کو کھڑکی سے باہر پھینک دیا۔

فرانسیسی حکام کا کہنا ہے کہ انہوں نے قتل کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، اور یہ بھی کہا ہے کہ نوجوان خاتون جو یورپ میں سفر کرنے والے نوجوانوں کے ایک گروپ کا حصہ تھی، اسے حراست میں لے لیا گیا ہے۔پراسیکیوٹر کے دفتر نے بتایا کہ ماں کو اسپتال لے جایا گیا، جہاں زچگی کے بعد اس کا علاج ہونا تھا۔پیرس میچ نے اپنی معلومات کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ بچے کی ماں امریکا کے دیگر طالب علموں کے ساتھ پیرس کے مطالعاتی دورے پر تھی۔

عمران خان مزید 10 ماہ رہا ہوتے نظر نہیں آ رہے:فیصل واوڈا کا دعویٰ

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: نے بتایا کہ پھینک دیا بچے کو بچے کی

پڑھیں:

کریمنل ریکارڈ سے نام نکلوانے کا جھانسہ دیکر خاتون ڈاکٹر کو ہراساں کرنے پر پولیس افسر کیخلاف مقدمہ

پولیس کریمنل ریکارڈ سے نام نکلوانے کا جھانسہ دیکر خاتون ڈاکٹر کو حراساں کرنے پر لاہور پولیس کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی) کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ 

رپورٹ کے مطابق لاہورپولیس نے بتایا کہ افسر کے خلاف مقدمہ گلبرگ میں متاثرہ لیڈی ڈاکٹر کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

متاثرہ لیڈی ڈاکٹر  نے کہا کہ میرے خلاف ساؤنڈ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج تھا، اے ایس آئی نے کریمنل ریکارڈ سے نام نکلوانے کے بدلے میسجز پر بات کرنے کا کہا۔

متاثرہ ڈاکٹر نے الزام لگایا کہ اے ایس آئی نور خان نے گلبرگ میں ٹی شاپ پر بلوا کر جسمانی طور پر ہراساں کیا۔

پولیس نے کہا کہ متاثرہ ڈاکٹر کی درخواست پر اے ایس آئی کے خلاف مزید قانونی کارروائی کی جارہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پیرس: 18 سالہ لڑکی نے بچے کو جنم دے ہوٹل کی کھڑکی سے باہر پھینک دیا
  • پیرس، ہوٹل کی دوسری منزل سے نومولود بچے کو پھینکنے والی امریکی خاتون گرفتار
  • کریمنل ریکارڈ سے نام نکلوانے کا جھانسہ دیکر خاتون ڈاکٹر کو ہراساں کرنے پر پولیس افسر کیخلاف مقدمہ
  • تصاویر کے ذریعے طالبہ کو ہراساں کرنے والا شخص گرفتار
  • کوئٹہ میں 13 سالہ پاکستانی نژاد امریکی لڑکی کا قتل، امریکی سفارتخانے کا پولیس سے رابطہ
  • سرگودھا: بیرون ملک نوکری دلوانے کا جھانسہ دیکر لڑکی سے مبینہ زیادتی
  • سرگودھا: بیرون ملک نوکری کا جھانسہ دیکر 5 افراد کی 22 سالہ دوشیزہ سے اجتماعی جنسی زیادتی
  • کراچی میں ناحلف بیٹے نے بوڑھے باپ پر تیزاب پھینک دیا
  • قبر سے لیے گئے لاش کے نمونے مصطفیٰ عامر کے ہی ہیں، فارنزک لیب نے رپورٹ پولیس کے حوالے کردی، ذرائع