2025-02-07@11:05:08 GMT
تلاش کی گنتی: 6

«پھینک دیا»:

    تامل ناڈو کے کوئمبٹور ضلع میں ایک حاملہ خاتون کو زیادتی کے دوران مزاحمت کرنے پر ٹرین سے پھینک دیا گیا۔ بھارتی ریاستی تامل ناڈو میں جمعرات کی صبح ایک حاملہ خاتون کو اس وقت ٹرین سے نیچے پھینک دیا گیا جب اس نے زیادتی کے خلاف مزاحمت کی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 36 سالہ حاملہ خاتون رویتی، تیروپور سے آندھرا پردیش کے چتور جانے کےلیے انٹرسٹی ایکسپریس ٹرین میں سفر کررہی تھیں۔ رویتی خواتین کے ڈبے میں سوار تھیں جہاں ان کے ساتھ مزید سات دیگر خواتین بھی موجود تھیں۔ جب ٹرین جولارپیٹی ریلوے اسٹیشن پہنچی، تو تمام خواتین اُتر گئیں، جس کے بعد ڈبہ خالی ہوگیا۔ ٹرین کے چلنے کے بعد، ملزم ہیماراج بھی اسی ڈبے میں سوار...
    — فائل فوٹو لاہور کے علاقے ہربنس پورہ میں موٹرسائیکل سوار ملزمان نے 2 خواتین پر تیزاب پھینک دیا۔پولیس کے مطابق متاثرہ خواتین کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ ملزمان فرار ہوگئے۔پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔تیزاب سے جھلسنے والی ایک خاتون نے بتایا کہ سودا سلف لینے بازار گئی تھی۔ گھر کے قریب پہنچی تو موٹرسائیکل پر سوار 2 افراد نے تیزاب پھینکا۔
    لاہور میں 2 خواتین پر تیزاب پھینکنے کا واقعہ پیش آیا۔ پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے ہربنس پورہ میں موٹر سائیکل سواروں نے 2 خواتین پر تیزاب پھینک دیا۔ تیزاب سے خاتون سمیرا کا چہرہ ، ہاتھ اور جسم کا کچھ حصہ متاثر ہوا۔ متاثرہ خاتون کی جانب سے مقدمہ درج کروا دیا گیا۔ تیزاب سے جھلسنے والی خاتون نے بتایا کہ سودا سلف لینے بازار گئی تھی۔ گھر کے قریب پہنچی تو موٹرسائیکل پر سوار 2 افراد نے تیزاب پھینکا۔ واقعے میں گلی میں آتی دوست فائزہ بھی زخمی ہوئی۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ کیمروں کی مدد سے ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
    جس پر ماں نے بیٹی کو گرم پانی سے جلایا اور اسے زد وکوب کیا۔ عرب نیوز کے مطابق مصر کی الفیوم کمشنری میں 37 سالہ خاتون کو حراست میں لیا گیا جس پر الزام تھا کہ اس نے اپنی دس سالہ بیٹی کو کھولتے پانی سے جھلسا دیا۔ شوہر سے علیحدگی کے بعد خاتون نے بیٹی کو اپنے ساتھ رکھا اور اسے باپ سے ملنے نہیں دیا جس پر بیٹی نے التجا کی کہ وہ ایک بار والد اور دادی سے ملنے جائے مگر سنگدل ماں نے بیٹی کی فرمائش پوری کرنے کے بجائے اس پر کھولتا پانی پھینک دیا۔ واقعے کی اطلاع شوہر کوملی تو اس نے سوشل میڈیا کے ذریعے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے امداد...
    بھارت کی ریاست آسام میں خاتون کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا کر اس پر اس کے بچوں کے سامنے تیزاب پھینک دیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق آسام کے کاچھر ضلع میں 30 سالہ خاتون کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا گیا اور پھر اس پر اس کے 2 بچوں کے سامنے تیزاب بھی پھینک دیا گیا۔ بھارتی پولیس کے مطابق 22 جنوری کو متاثرہ خاتون کا پڑوسی زبردستی گھر میں داخل ہو گیا تھا جس کے بعد دونوں کے درمیان تلخ کلامی اور جھگڑا ہوا، خاتون نے ملزم کی کافی بے عزتی بھی کی تھی۔ بعد ازاں شوہر کے گھر سے جانے کے بعد ملزم دوبارہ خاتون کے گھر آیا، شوہر نے واپسی پر دیکھا...
    اسلام آباد: مراکش کشتی حادثے میں زندہ بچ جانے والے پاکستانیوں نے ہولناک انکشافات کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسمگلروں نے کیش دینے والوں کو چھوڑ دیا اور نہ دینے والوں کو ہتھوڑے مار کر سمندر میں پھینک دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مراکش کشتی حادثے میں زندہ بچ جانے والے پاکستانی متاثرین نے  ملک سے جانے والی چار رکنی ٹیم کے اراکین کو ابتدائی بیان دیتے ہوئے کہاکہ ہمیں کوئی حادثہ پیش نہیں آیا بلکہ ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت سمندر میں پھینک دیا گیا تھا۔ متاثرین کا کہنا تھا کہ انسانی اسمگلروں نے کھلے آسمان کے نیچے کشتی روک کر ہم سے مزید پیسے مانگے کچھ نے دے دیے اور کچھ نے نہیں دیے تو انہوں لوہے...
۱