ڈاکوؤں نے مزاحمت کرنے پر نوجوان کو پُل سے نیچے پھینک دیا
اشاعت کی تاریخ: 2nd, April 2025 GMT
ڈاکوؤں نے مزاحمت کرنے پر شہری کو پل سے نیچے پھینک دیا، جس سے نوجوان کی حالت تشویش ناک ہے۔
پولیس کے مطابق لاڑکانہ کے علاقے تھانہ دڑی کی حدود میں اوورہیڈ برج پر ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت کرنے پر ڈاکوؤں نے نوجوان کو پل سے نیچے پھینک دیا۔
جائے وقوع پر موجود افراد نے زخمی نوجوان کو تشویشناک حالت میں ٹراما سینٹر منتقل کیا، جہاں اس کی شناخت صفائی کمپنی کے ڈرائیور حامد ملگانی کے طور پر ہوئی۔
اطلاعات کے مطابق مسلح ڈکیتوں نے اسٹیشن روڈ کے قریب اوور ہیڈ برج پر ڈکیتی کے لیے واردات کی اور اس دوران مزاحمت کرنے پر ڈرائیور کو پل سے نیچے پھینک کر فرار ہو گئے۔
زخمی کی والدہ نے بتایا کہ اس کا بیٹا حامد صفائی کمپنی میں بطور ڈرائیور کام کرتا ہے اور یہ واقعہ ڈیوٹی پر جاتے ہوئے پیش آیا۔ ماروی خاتون نے کہا کہ اس کے بیٹے کے ساتھ ظلم ہوا ہے جب کہ صفائی کمپنی کا کوئی ذمے دار اسپتال نہیں آیا۔ انہوں نے کہا کہ بیٹے کو بہتر علاج کے لیے فوری طور پر کراچی منتقل کیا جائے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ون ویلنگ کے دوران خوفناک حادثہ؛ ایک نوجوان ہلاک، دوسرا شدید زخمی
ویب ڈیسک : حویلی لکھا میں ون ویلنگ کے دوران بائیک بے قابو ہوکر بس کے نیچے آگئی، حادثے کے نتیجے میں ایک نوجوان ہلاک اور دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔
حویلی لکھا میں ون ویلنگ کا ایک اور خوفناک واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں ون ویلنگ کرنے والا نوجوان ابو سفیان حادثے میں جان کی بازی ہار گیا۔
ابھی تک موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ون ویلنگ کے دوران موٹر سائیکل بے قابو ہونے سے بائیک بس کے نیچے آگئی، ٹائر تلے آنے سے نوجوان ابوسفیان جاں بحق ہوگیا جبکہ پیچھے بیٹھا دوسرا نوجوان شدید زخمی ہوگیا۔
اسلحہ زور پر تشدد اور ہوائی فائرنگ کرنے والے 5 ملزمان گرفتار
ریسکیو ٹیم نے لاش اور زخمی دونوں کو اسپتال منتقل کردیا ۔