موٹر سائیکل سواروں نے 2 خواتین پر تیزاب پھینک دیا
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT
لاہور میں 2 خواتین پر تیزاب پھینکنے کا واقعہ پیش آیا۔
پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے ہربنس پورہ میں موٹر سائیکل سواروں نے 2 خواتین پر تیزاب پھینک دیا۔ تیزاب سے خاتون سمیرا کا چہرہ ، ہاتھ اور جسم کا کچھ حصہ متاثر ہوا۔ متاثرہ خاتون کی جانب سے مقدمہ درج کروا دیا گیا۔
تیزاب سے جھلسنے والی خاتون نے بتایا کہ سودا سلف لینے بازار گئی تھی۔ گھر کے قریب پہنچی تو موٹرسائیکل پر سوار 2 افراد نے تیزاب پھینکا۔ واقعے میں گلی میں آتی دوست فائزہ بھی زخمی ہوئی۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ کیمروں کی مدد سے ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ڈانس پارٹی پر چھاپہ، 6 خواتین سمیت 12 ملزمان گرفتار
لاہور میں پولیس نے ڈانس پارٹی پر چھاپہ مار کر 6 خواتین سمیت 12 افراد کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان پولیس کے مطابق لاہور میں چوکی ہلوکی پولیس نے 6 خواتین سمیت 12 ملزمان کو ویلنشیاء ٹاؤن لاہوری ہوٹل میں پارٹی کرتے ہوئے گرفتار کیا۔ ملزمان میں بلاول، فیضان،صارم، قاسم ، زین، کرن، رمشاء، پاکیزہ، اقصٰی،حنا، مریم، فاطمہ شامل ہیں۔
ملزمان سے حقہ، اسپیکر، شیشہ فلیورز برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ جرائم کی روک تھام کے لیے موثر کارروائیاں جاری ہیں۔