پشاور: نجی ایئر لائن کی پرواز میں تاخیر، عمرہ زائرین ہوٹل منتقل
اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2025 GMT
—فائل فوٹو
پشاور میں نجی ایئر لائن کی پرواز میں تاخیر کے باعث عمرہ زائرین کو ہوٹل منتقل کر دیا گیا۔
اس حوالے سے ایئر پورٹ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ عمرہ زائرین کو کچھ دیر بعد نجی ایئر لائن سے جدہ لے جایا جائے گا۔
انتظامیہ نے بتایا ہے کہ فنی خرابی کے باعث نجی ایئر لائن کی پرواز میں تاخیر ہوئی ہے۔
وزارت مذہبی امور نے کہا ہے کہ عمرہ زائرین کےلیے پولیو سے بچاؤ کی ویکسین لازمی ہے۔
عمرہ زائرین کا کہنا ہے کہ فلائٹ کا وقت گزشتہ رات 11 بج کر 10 منٹ تھا۔
عمرہ زائرین نے کہا ہے کہ نجی ایئر لائن کی انتظامیہ نے تاحال فلائٹ کا وقت نہیں بتایا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: نجی ایئر لائن کی
پڑھیں:
مسجد نبوی:ایک ہفتے کے دوران 50 لاکھ سے زائد زائرین کی آمد
مدینہ منورہ:مسجد نبوی میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 50 لاکھ 32 ہزار سے زائد زائرین نے حاضری دی جب کہ 5 لاکھ 49 ہزار سے زیادہ افراد نے روضہ رسولﷺ کی زیارت کی۔
حرمین شریفین کی جنرل اتھارٹی کے مطابق اس دوران زائرین کی سہولت کے لیے بے شمار انتظامات کیے گئے ہیں، جن میں افطار پیکٹس کی تقسیم، زمزم کی فراہمی اور صفائی ستھرائی کے خصوصی اقدامات شامل ہیں۔
حکام کی جانب سے جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ہفتے مسجد نبوی میں 50 لاکھ 32 ہزار سے زائد نمازیوں اور زائرین نے حاضری دی۔ ان میں سے 5 لاکھ 49 ہزار سے زیادہ افراد نے روضہ رسول ﷺ کی زیارت کی جبکہ 2 لاکھ 69 ہزار 238 افراد نے ریاض الجنہ میں نوافل ادا کیے۔
زائرین کی سہولت کے لیے مختلف زبانوں میں ترجمے کی خدمات 10 ہزار 302 افراد کو فراہم کی گئیں، جو غیر عربی بولنے والے زائرین کے لیے انتہائی مفید ثابت ہوئیں۔
اسی طرح روزہ داروں کی سہولت کے لیے مسجد نبوی میں 1 لاکھ 34 ہزار سے زائد افطار پیکٹس تقسیم کیے گئے۔ ان پیکٹس میں روزہ داروں کے لیے صحت بخش کھانے شامل تھے۔اس کے علاوہ1,360 ٹن زمزم کی فراہمی کی گئی، جسے زائرین نے سیر ہوکر نوش کیا۔ زمزم کے معیار کو یقینی بنانے کے لیے 150 سیمپلز لیبارٹری ٹیسٹ کے لیے جمع کیے گئے تھے۔
مسجد نبوی کی صفائی اور سینیٹائزیشن کے لیے بھی خصوصی اقدامات کیے گئے۔ جنرل اتھارٹی کے مطابق 21 ہزار 181 لیٹر جراثیم کش مادے کا استعمال کیا گیا تاکہ زائرین کو صاف ستھرا اور محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے۔ اس کے علاوہ، مسجد کے اندر اور باہر صفائی کے لیے بڑی تعداد میں عملہ تعینات کیا گیا تاکہ زائرین کو بہترین سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
ریاض الجنہ میں 2 لاکھ 69 ہزار 238 افراد نے نوافل ادا کیے۔ یہ جگہ زائرین کے لیے خصوصی اہمیت رکھتی ہے۔ جنرل اتھارٹی نے ریاض الجنہ کی دیکھ بھال اور صفائی کے لیے بھی خصوصی انتظامات کیے تاکہ زائرین کو پرسکون ماحول فراہم کیا جا سکے۔