اپوزیشن گرینڈ الائنس کی قیادت پر مقدمہ درج ہونے کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 27th, February 2025 GMT
اسلام آباد:
اپوزیشن گرینڈ الائنس کی قیادت پر مقدمہ درج ہونے کا امکان ہے، اپوزیشن جماعتوں کو انتظامیہ کی جانب سے آج کانفرنس کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔
ذرئع کے مطابق اپوزیشن جماعتوں کے رہنما نجی ہوٹل میں زبردستی کانفرنس کے لیے گھسے، تھانہ سیکرٹریٹ کی پولیس نے ہوٹل کے منیجر سے واقعے سے متعلق بیان ریکارڈ کر لیا۔
ہوٹل منیجر نے بتایا کہ یہ تمام افراد ہماری اجازت کے بغیر ہوٹل کی حدود میں داخل ہوئے ہیں، تمام سیاسی رہنما ہوٹل میں داخل ہو کر ہال پر قابض ہوگئے۔
مزید پڑھیں؛ اپوزیشن کی قومی کانفرنس: شاہد خاقان کو نجی ہوٹل میں داخل ہونے سے روک دیا گیا
پولیس ہوٹل منیجر کا بیان ریکارڈ کرنے کے بعد رپورٹ لے کر روانہ ہوگئی۔
واضح رہے کہ اپوزیشن گرینڈ الائنس کو ابھی تک ہال میں کانفرنس کرنے کی اجازت نہیں دی گئی جس کے باعث ہوٹل کے ریسپشن پر کانفرنس جاری ہے۔
آئین کی بالادستی کے عنوان سے دو روزہ قومی کانفرنس میں رہنماؤں کی جانب سے وقفے وقفے سے خطاب جاری ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
اپوزیشن ڈرامے نہ کرے کس ہوٹل میں کانفرنس کرانا چاہتی ہے بتایا جائے, عطا تارڑ
ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات و نشریات کا اپنے ردعمل میں کہنا تھا کہ کس ہوٹل سے انکار ہوا یہ سب ڈرامے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کس ہوٹل میں کانفرنس کروانا چاہتی ہے مجھے بتائیں میں ہوٹل بک کرا دیتا ہوں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ اپوزیشن کس ہوٹل میں کانفرنس کروانا چاہتی ہے بتایا جائے۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ کا اپنے ردعمل میں کہنا تھا کہ کس ہوٹل سے انکار ہوا یہ سب ڈرامے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کس ہوٹل میں کانفرنس کروانا چاہتی ہے مجھے بتائیں میں ہوٹل بک کرا دیتا ہوں، اپوزیشن خود کو اہمیت دینا چاہتی ہے مگر یہ غیرمتعلقہ ہوچکے ہیں۔ وزیر اطلاعات و نشریات کا مزید کہنا تھا کہ مولانا حکومت کی پالیسی اور حترام کے رشتے کو دیکھتے ہوئے فیصلہ کریں گے۔