افغانستان میں طالبان انتظامیہ نے معروف ’ کابل سرینا ہوٹل‘ پر قبضہ کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2025 GMT
افغانستان کی طالبان حکومت نے کابل کے مشہور سرینا ہوٹل کا انتظام سنبھال لیا ہے، ’سرینا‘ ہوٹل 20 سال سے سروسز فراہم کر رہا ہے جو زیادہ تر کاروباری حضرات، تاجروں اور غیرملکی مہمانوں میں مقبول ہے۔
سرینا ہوٹل کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ کابل میں سرینا ہوٹل جو ایک لگژری پراپرٹی ہے کو طالبان نے افغان شورش کے دوران نشانہ بنایا تھا۔
افغان دارالحکومت کابل میں سرینا ہوٹل آغا خان فنڈ فاراکنامک ڈیولپمنٹ کے تحت تقریبا 20 سال سے چلایا جا رہا تھا جہاں اکثرتاجر، کاروباری حضرات اور غیر ملکی مسافر ٹھہرتے تھے۔
سرینا کی جانب سے جمعہ کی شب جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ کابل سرینا ہوٹل یکم فروری 2025 سے اپنی آپریشنل سرگرمیاں اور سروسز بند کر دے گا۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ہوٹل کا انتظام اب ہوٹل اسٹیٹ اونڈ کارپوریشن (ایچ ایس او سی) کے تحت چلایا جائے گا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ 2005 میں افتتاح کے بعد سے کابل سرینا ہوٹل کابل کے سماجی سلسلے کا ایک لازمی جز رہا ہے جو کہ شہرمیں ایک مثالی عمارت اور افغانستان کے عوام کے ساتھ غیر متزلزل وابستگی کی علامت رہا ہے۔
طالبان حکومت کے ترجمان نے فوری طور پر اس پر کوئی تبصرہ نہیں کیا تاہم غیر ملکی خبررساں اداروں کاکہنا ہے کہ صحافیوں کو ہفتے کی صبح ہوٹل میں جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
افغان شورش انتظام تاجر سرینا ہوٹل طالبان قبضہ کابل سرینا کاروباری حضرات لگژری پراپرٹی مسافر.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: افغان شورش تاجر سرینا ہوٹل طالبان کابل سرینا کاروباری حضرات مسافر کہا گیا ہے کہ سرینا ہوٹل کابل سرینا
پڑھیں:
امریکی خاتون نےکراچی کو تفریح گاہ بنالیا،سڑکوں پر گھومنے نکل آئی
ویب ڈیسک: کراچی میں موجود امریکی خاتون نے شہر کو تفریح گاہ بنا لیا،سڑکوں پر گھومنے کےلئے باہر نکل آئی ۔
امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنس نے شارع فیصل پر نرسری کے قریب ہوٹل سے کولڈرنک پی اور کافی دیر تک گلی میں گھومتی رہی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس نے اطلاع ملتے ہی خاتون کو حفاظتی تحویل میں لے کر ٹیپو سلطان تھانے منتقل کیا اور خاتون کو سمجھانے کی کوشش کی۔
لاہور سمیت پنجاب میں قومی انسداد پولیو مہم کا آغاز 3فروری سے ہوگا
پولیس نے امریکی خاتون کو کسی ہوٹل میں منتقل کیا ہے اور خاتون کے ساتھ پولیس اہلکار بھی موجود ہیں۔