چیمپئنز ٹرافی، پاک بھارت میچ سے قبل دبئی میں ہوٹل کرایوں میں ہوشربا اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2025 GMT
دبئی کی سیاحتی انڈسٹری آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں 23 فروری کو ہونے والے پاک بھارت ٹاکرے سے قبل فلائٹ اور ہوٹل کرایوں میں ہوشربا اضافے کی تیاری کر رہی ہے۔
سیاحتی کمپنیوں نے گزشتہ چند ہفتوں میں جہاز کے کرایوں اور ہوٹل کی بکنگ میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ یہ رجحان ماضی میں ہونے والے اس ہائی پروفائل مقابلے سے قبل بھی دیکھا گیا۔
انڈسٹری کے ماہرین نے پیش گوئی کی ہے کہ بھارت، پاکستان اور دیگر ممالک کے مداح اپنے سفری معاملات کو آئندہ دنوں میں حتمی شکل دیں گے، جس میں انہیں بکنگ اور فضائی کرایوں میں 20 سے 50 فی صد اضافے کا سامنا ہوگا، جبکہ آخری لمحات میں کرائے ممکنہ طور پر دُگنے ہوجائیں گے۔
ایک سیاحتی کمپنی کے عہدے دار کا کہنا تھا کہ ایک واضح رجحان دیکھا گیا ہے کہ پاک بھارت میچ سے قبل جہاز کے ٹکٹ اور ہوٹل کی ڈیمانڈ میں اضافہ دیکھا جاتا ہے۔ کرکٹ ورلڈ کپ 2023 میں پاک بھارت میچ سے قبل ہوٹل کے کرایوں میں 1550 اضافہ دیکھا گیا تھا۔ آخری لمحات میں دبئی میں بھی یہ اضافہ متوقع ہے۔
ایک اور کمپنی کے عہدے دار کا کہنا تھا کہ بکنگ میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے اور اصلی اضافہ میچ سے قبل دو ہفتوں میں ہوگا۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کرایوں میں میچ سے قبل پاک بھارت دیکھا گیا
پڑھیں:
نیوزی لینڈ کو شکست دیکر بھارت تیسری بار چیمپئنز ٹرافی کا فاتح بن گیا
بھارت نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے فائنل میں نیوزی لینڈ کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر تیسری بار چیمپئنز ٹرافی جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والے اس میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور نیوزی لینڈ کی ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 251 رنز اسکور کیے۔کیوی ٹیم کو پہلا نقصان وِل ینگ کی صورت میں 57 رنز پر اٹھانا پڑا جنہیں وروُن چکرورتھی نے پویلین لوٹایا، جب کہ 69 رنز پر اوپنر راچن رویندرا اسپنر کلدیپ یادیو کا شکار بنے جب کہ ٹیم کے مجموعی 75 اسکور پر کلدیپ یادیو نےکین ولیمسن کو آؤٹ کیا۔کیوی ٹیم کو چوتھا نقصان ٹام لیتھم کی صورت میں اٹھانا پڑا جنہیں رویندرا جڈیجا نے پویلین لوٹایا، بھارت کے خلاف نیوزی لینڈ کی پانچویں وکٹ 165 رنز پر گری جب گلین فلپس 34 رنزپر ورون چکراورتھی کی گیند پر آؤٹ ہوئے ۔بھارت کے خلاف نیوزی لینڈ کی چھٹی وکٹ 211 رنز پر گری جب ڈیرل مچل 63 رنز کی اننگ کھیل کر محمد شامی کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔بھارت کے خلاف نیوزی لینڈ کی ساتویں وکٹ 239 رنز پر گری اور کپتان مچل سینٹنر 8 رنزبناکر رن آؤٹ ہوئے۔ہدف کے تعاقب میں بھارت کا آغاز مستحکم رہا اور اوپنرز روہت شرما اور شبمن گل نے 105 رنز کی شراکت قائم کی،شبمن گل 31 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، روہت شرما نے 76 رنز کی اننگز کھیلی۔ویرات کوہلی ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے، ہاردک پانڈیا نے 18 اور اکشر پٹیل نے 29 رنز بنائے، شریاس آئیر نے 48 رنز بنائے۔ کے ایل راہول 34 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔روہت شرما شاندار بیٹنگ پر پلیئر آف دی میچ قرار پائے، روہت شرما نے 76 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 3 چھکے اور 7 چوکے شامل تھے۔نیوزی لینڈ کے راچن رویندرا پلیئر آف دی ٹورنامنٹ قرار پائے، راچن رویندرا نے 4 میچوں میں 263 رنز بنائے اور 3 وکٹیں حاصل کیں۔بھارت تیسری مرتبہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا فاتح بن گیا ہے۔ اس سے قبل 2002 میں بھارت سری لنکا کے ساتھ مشترکہ چیمپئن تھا جب کہ 2013 میں اس نے انگلینڈ کو شکست دی تھی۔واضح رہے کہ آج بھارت اور نیوزی لینڈ چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں 25 سال بعد مدمقابل تھے، 25 سال قبل نیروبی میں کھیلےگئے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے دوسرے ایڈیشن کے فائنل میں نیوزی لینڈ نے بھارت کو کرس کینز کی شاندار سنچری کی بدولت 4 وکٹوں سے شکست دی تھی۔