مقررین نے ایران کی کامیابیوں پر غزہ کے معاملے پر فلسطینیوں کی بھرپور حمایت پر ایرانی قیادت کو خراج تحسین پیش کیا۔شرکاء نے مل کر انقلاب کی سالگرہ کا کیک کاٹا۔ ایرانی قونصل جنرل مہران موحد فر نے تقریب کی میزبانی کی۔ تقریب کا آغاز دونوں ممالک کے قومی ترانوں کیساتھ کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ انقلابِ اسلامی ایران کی 46ویں سالگرہ کی مناسبت سے لاہور کے مقامی ہوٹل میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ قونصل جنرل ایران مہران موحد فر، ڈی جی خانہ فرہنگ لاہور ڈاکٹر مسعود مسعودی، چینی قونصل جنرل ژاؤ شیریں، سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان، صوبائی وزیر صنعت و تجارت پنجاب چوہدری شافع حسین، ممتاز ماہر تعلیم ڈاکٹر ابراہیم مراد سمیت دیگر نے  شرکت کی۔ شرکاء نے مل کر انقلاب کی سالگرہ کا کیک کاٹا۔ ایرانی قونصل جنرل مہران موحد فر نے تقریب کی میزبانی کی۔ تقریب کا آغاز دونوں ممالک کے قومی ترانوں کیساتھ کیا گیا۔

چینی قونصل جنرل ژاؤ شیریں، وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین، چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ محمد منتہا اشرف، ابراہیم حسن مراد، صدر لاہور چیمبر میاں ابوذر شاد نے انقلاب کی کامیابیوں پر ایرانی قونصل جنرل سمیت دیگر ایرانی حکام کو مبارکباد پیش کی۔ ایرانی قونصل جنرل  مہران موحد فر نے کہا پاک ایران تعلقات کو شرپسندوں کی نذر نہیں ہونے دیں گے۔ مفتی عاشق حسین، ندیم پہلوان، خرم نواز گنڈا پور، سید نور، سردار بشن سنگھ، بشپ آف لاہور ندیم کامران، سینیئر صحافی مجیب الرحمان شامی، اسد قریشی سمیت دیگر نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر مقررین نے ایران کی کامیابیوں پر غزہ کے معاملے پر فلسطینیوں کی بھرپور حمایت پر ایرانی قیادت کو خراج تحسین پیش کیا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ایرانی قونصل جنرل ایران کی

پڑھیں:

دباؤ اور دھمکیوں کیساتھ مذاکرات نہیں چل سکتے، عباس عراقچی

آزادی، استقلال اور بیرونی طاقتوں پر عدم انحصار کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران کسی بھی صورت میں دھمکیوں اور دباؤ کا مثبت جواب نہیں دے گا۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ سید محمد عباس عراقچی نے انقلاب اسلامی کی سالگرہ کے موقع پر منعقد ہونیوالی ریلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے پاس اس بات کو قبول کرنے کی کوئی منطق نہیں ہے کہ ہم دباؤ اور دھمکیوں کیساتھ مذاکرات کریں۔ سید عباس عراقچی نے انقلاب اسلامی کی تاریخ اور انقلابی بیانیے کا حوالہ دیتے ہوئے آزادی، استقلال اور بیرونی طاقتوں پر عدم انحصار کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایران کسی بھی صورت میں دھمکیوں اور دباؤ کا مثبت جواب نہیں دے گا اور ایرانی عوام کو اپنی تقدیر کا خود تعین کرینگے۔ ایرانی وزیر خارجہ نے امریکہ پر اعتماد کے فقدان کا بھی حوالہ دیا اور  کہا کہ ایران نے پہلے نیک نیتی سے مذاکرات کیے لیکن نتیجہ کیا نکلا؟۔ 

انہوں نے کہا کہ 46 سال قبل ایرانی عوام نے ایک ظالم اور غیر ملکی انحصار حکومت کے خلاف فتح حاصل کی، نہ مشرق نہ مغرب کا نعرہ ایران کی خارجہ پالیسی کا عظیم اصول ہے، ایرانی قوم رہبر انقلاب کی قیادت میں استکبار کے خلاف کھڑی ہے اور کسی کو ایرانی قوم پر اپنی مرضی مسلط کرنے کی اجازت نہیں دے گی۔ عراقچی کے الفاظ نہ صرف غیر ملکی دباؤ کے خلاف ایران کے مضبوط موقف کی نشاندہی کرتے ہیں بلکہ آزادی اور خود کفالت کی جدوجہد میں ایران کی قومی تاریخ اور ثقافت کی بھی عکاسی کرتے ہیں۔ ان بیانات کو عالمی برادری کے لیے ایک پیغام کے طور پر دیکھا جا رہا ہے کہ ایران اپنی شناخت اور خودمختاری کو برقرار رکھنا چاہتا ہے اور اپنی مرضی کو باہر سے مسلط کرنے کی کسی بھی کوشش کی مزاحمت کرے گا۔

واضح رہے کہ وائٹ ہاؤس کے نئے حاکم ایرانی قوم پر اپنے ناجائز مطالبات مسلط کرنے کے درپے ہیں۔ اس ماحول میں وزیر خارجہ یہ الفاظ ایران کے اپنی آزادی کو برقرار رکھنے اور غیر ملکی دباؤ کے سامنے نہ جھکنے کے عزم کی عکاسی کرتے ہیں۔ مبصرین کے مطابق ایران کے اسلامی انقلاب نے دیگر اقوام کے لیے ایک نمونہ ثابت ہوا، خاص طور پر مشرق وسطیٰ کے خطے میں، انقلاب اسلامی ایران نے نہ صرف مزاحمت کی تشکیل میں مدد کی بلکہ اقوام کو امریکہ کی قیادت میں عالمی استکبار کے خلاف کھڑے ہونے اور اپنے حقوق کے لیے لڑنے کی تحریک بھی دی۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں اسلامی انقلاب ایران کی 46 ویں سالگرہ کی پروقار تقریب
  • سرگودہا، انقلابِ اسلامی ایران کی 46ویں سالگرہ کی پُروقار تقریب کا انعقاد
  • ملتان، انقلاب اسلامی ایران کی سالگرہ کی مناسبت سے آئی ایس او کے زیراہتمام تقریب 
  • کشمیر میں انقلاب اسلامی ایران کی 46ویں سالگرہ پر پُروقار تقریب
  • ایران قونصلیٹ کراچی میں اسلامی انقلاب کی 46ویں سالگرہ کی تقریب
  • ایران قونصلیٹ کراچی میں اسلامی انقلاب کی 46ویں سالگرہ کی پُروقار تقریب کا انعقاد
  • دباؤ اور دھمکیوں کیساتھ مذاکرات نہیں چل سکتے، عباس عراقچی
  • ایران میں 1979ء کے اسلامی انقلاب کی برسی
  • انقلاب اسلامی ایران، انفجار نور کی 46 ویں سالگرہ!(1)