افغانستان: سرینا ہوٹل کابل کا انتظام جرمن کمپنی کے سپرد
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT
کابل (انٹرنیشنل ڈیسک ) افغانستان کی حکومت نے کابل کے سرینا ہوٹل کا کنٹرول سنبھالنے کے ایک ہفتے بعد انتظام جرمن کمپنی کے حوالے کر دیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق سرینا ہوٹل کا نام تبدیل کر کے کابل گرینڈ ہوٹل رکھ دیا گیا ہے۔ جرمن کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو کے مطابق ہوٹل کا انتظام اب سنڈریلا انٹرنیشنل گروپ سنبھالے گا۔ جرمن کمپنی افغانستان میں 20 سال سے کام کر رہی ہے۔ کمپنی کے مطابق نیلامی کے ذریعے ہوٹل کا انتظام 10 سالہ معاہدے کے تحت سنبھالا ہے۔ یاد رہے کہ طالبان نے گزشتہ ہفتے ہی سرینا ہوٹل کابل کا کنٹرول سنبھالا تھا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سرینا ہوٹل کا کمپنی کے
پڑھیں:
تعمیراتی شعبے کو ریلیف دینے کیلئے پیکج تیار، تجاویز ایف بی آر کے سپرد
تعمیراتی شعبے کو ریلیف دینے کیلئے پیکج تیار، تجاویز ایف بی آر کے سپرد WhatsAppFacebookTwitter 0 6 February, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس )وزیراعظم کی جانب سے قائم ٹاسک فورس نے تعیمراتی شعبے کے لیے مجوزہ پیکج تیار کرلیا جس کے بعد وزارت ہاسنگ نے تعیمراتی شعبے کے لیے ریلیف کی تجاویز ایف بی آر کے سپرد کردیں۔ دستاویزات کے مطابق پیکج میں ہاوسنگ کے شعبے میں خریداروں کو ریلیف دینے کی سفارش کی تجویز شامل ہے جب کہ تعمیراتی شعبے کی بحالی سے روزگار میں اضافے کے لیے تجاویرشامل ہیں۔ دستاویزات کے مطابق نان فائلرکو ایک کروڑروپیمالیت کی جائیداد خریدنیکی اجازت دینے اور پراپرٹی کی فروخت میں ٹیکس کی شرح نصف کرنے کی تجویز شامل ہے۔
دستاویزات میں بتایا گیا ہیکہ جائیداد کی لین دین میں مجموعی طور پر 11 سے 14فیصد ٹیکس عائد ہے جسے 4 سے4.5 فیصد کرنے کی تجویز ہے۔ اس کے علاوہ سمندر پار پاکستانیوں کے لیے پراپرٹی کی خریداری میں آسان طریقہ کار اور سمندرپار پاکستانیوں کیلیینادرا سے آن لائن رجسٹرڈ ہونیکی سہولت دینے کی تجویز شامل ہے۔ دستاویزات کے مطابق پیکج میں فائلرزکیلیے5 کروڑ کی پراپرٹی کو ویلتھ اسٹیٹمنٹ میں شامل کرنیکی سہولت کی تجویز بھی شامل کی گئی ہے۔