قذافی سٹیڈیم کے قریب فائیو اسٹار ہوٹل کی تعمیر کی قرار داد منظور
اشاعت کی تاریخ: 15th, April 2025 GMT
پنجاب اسمبلی میں قذافی اسٹیڈیم کے قریب فائیو اسٹار ہوٹل کی تعمیر کے لیے قرارداد منظور کرلی گئی۔
پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں قذافی اسٹیڈیم کے قریب فائیو اسٹار ہوٹل کی تعمیر کے لیے قرارداد حکومتی رکن شعیب صدیقی نے پیش کی۔
قرارداد میں کہا گیا کہ کھلاڑیوں کی ہوٹل سے قذافی اسٹیڈیم آمدورفت کے دوران ٹریفک متاثر ہوتا ہے۔ ٹریفک جام سے بعض اوقات مریض راستے میں ہی دم توڑ دیتے ہیں، اس لیے قذافی اسٹیڈیم کے قریب ہی فائیو اسٹار ہوٹل تعمیر کیا جائے۔
پنجاب اسمبلی کا اجلاس کل دوپہر 2 بجے تک ملتوی کردیا گیا۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: قذافی اسٹیڈیم کے قریب
پڑھیں:
جے یو آئی نے بلوچستان اسمبلی سے منظور مائنز اینڈ منرلز بل کو مسترد کردیا
سربراہ جے یوآئی کاصوبائی جماعت کو حمایت کرنے والے اراکین اسمبلی سے جواب طلب کرنے کا حکم
بلوچستان اسمبلی میں کچھ جے یو آئی ممبران کی جانب سے پالیسی کی خلاف ورزی پر کارروائی کی جائے گی
جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے پارٹی پالیسی کیخلاف مائنز اینڈ منرلز بل کی حمایت کرنے والوں سے جواب طلب کرلیا۔ترجمان جے یو آئی اسلم غوری کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پارٹی بلوچستان اسمبلی سے پاس مائنز اینڈ منرلز بل کو مسترد کرتی ہے، بل کیخلاف سینٹ میں تحریک التواء جمع کرا دی گئی ہے۔بلوچستان اسمبلی میں جے یو آئی کے کچھ ممبران کی جانب سے پالیسی کی خلاف ورزی پر کارروائی کی جائے گی، ترجمان جے یو آئی نے کہاکہ بلوچستان اسمبلی میں کچھ ممبران کا بل کی حمایت کرنا پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی ہے، جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے نوٹس لے لیا۔اسلم غوری نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے صوبائی جماعت کو حمایت کرنے والے اراکین اسمبلی سے جواب طلب کرنے کا حکم دے دیا، صوبائی جماعت سے جلد از جلد تحقیقات کر کے مرکزی جماعت کو رپورٹ دینے کیلئے کہا گیا ہے۔