خیبر پختونخوا کے ضلع ناران میں جھیل سیف الملوک روڈ پر برفانی تودا گرنے سے 6 مکانات اور 3 ہوٹلز کو جزوی نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں۔

شاہراہ قراقرم (کے ڈی اے) حکام  نے کہا کہ ناران میں اس وقت 4 فٹ سے زائد برف کی وجہ سے روڈ بند ہے، موسم صاف ہونے پر ٹیم کو نقصان کا تخمینہ لگانے ناران بھیجیں گے۔

رپورٹ کے مطابق ناران میں جھیل سیف الملوک روڈ پر برفانی تودا گرنے سے 6 مکانات اور 3 ہوٹلز کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔

 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

اقتدار کیلئے ریاست کو نقصان پہنچانے والوں کے ساتھ نہیں بیٹھ سکتے, مرتضیٰ وہاب

میئر کراچی کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ملک ہے تو سب کچھ ہے ورنہ کچھ بھی نہیں، ملک میں سیاسی استحکام بہت ضروری ہے، ہمارے پاس وفاق میں حکومت بنانے کیلئے ووٹ نہیں، پیپلزپارٹی نے کبھی عوامی حقوق پر سمجھوتہ نہیں کیا۔ اسلام ٹائمز۔ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ اقتدار کیلئے ریاست کو نقصان پہنچانے والوں کے ساتھ نہیں بیٹھ سکتے۔ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 9 مئی والوں نے پاکستان پر حملہ کیا ہم ان کے ساتھ نہیں بیٹھ سکتے، 9 مئی کرنے والوں نے آج تک مذمت نہیں کی، کیا پی ٹی آئی کے ساتھ جا کر بیٹھ جائیں۔؟

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ملک ہے تو سب کچھ ہے ورنہ کچھ بھی نہیں، ملک میں سیاسی استحکام بہت ضروری ہے، ہمارے پاس وفاق میں حکومت بنانے کیلئے ووٹ نہیں، پیپلزپارٹی نے کبھی عوامی حقوق پر سمجھوتہ نہیں کیا۔ میئر کراچی کا مزید کہنا تھا کہ نہروں کے معاملے پر پیپلزپارٹی کا مؤقف بڑا واضح ہے۔

متعلقہ مضامین

  • راولپنڈی: زیرزمین سیوریج لائن میں دھماکا، سڑک پر شگاف پڑ گیا، قریبی عمارتوں کو نقصان
  • ناران، جھیل سیف الملوک روڈ پر گلیشیئر گھروں اور ہوٹلز پر آ گرا
  • پی آئی اے، نیویارک روٹ پر پروازوں میں کروڑوں روپے کا نقصان
  • کراچی؛ فیکٹری میں مال بردار لفٹ گرنے سے سامان کے نیچے دب کر ایک شخص جاں بحق
  • موسمیاتی تبدیلیاں: 1970 سے 4 ہزار ارب ڈالر کا نقصان، 20 لاکھ لوگ ہلاک ہوئے، اقوام متحدہ
  • پی آئی اے، 10انٹرنیشنل ریجنز میں خراب کارکردگی،11ارب کا نقصان
  • اقتدار کیلئے ریاست کو نقصان پہنچانے والوں کے ساتھ نہیں بیٹھ سکتے, مرتضیٰ وہاب