ہوٹل میں ہونے والی کانفرنس کو روکنا بیہودہ عمل ہے، شیخ وقاص - فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ ہوٹل میں ہونے والی کانفرنس کو روکنا بےہودہ عمل ہے۔ کانفرنس روکنے کی کوشش کرنے والوں کی مذمت کرتے ہیں۔

پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ تحریک تحفظ آئین کانفرنس کو روکنے کی کوشش کی گئی، ہوٹل انتظامیہ کو دھمکیاں دی گئیں۔

انکا کہنا تھا کہ احتجاج کرنا ہمارا حق ہے، اس صوبے کے لوگوں کی آواز کو دبایا جارہا ہے، آئین ہمیں اجازت دیتا ہے کہ ہم حق کی بات کرسکیں۔ عوام اپنےحق کی بات کرتے ہیں تو ان لوگوں کو تکلیف ہوتی ہے۔

کانفرنس کیلئے اپوزیشن جماعتوں کے قائدین گیٹ پھلانگ کر ہوٹل میں داخل

اپوزیشن اتحاد قومی کانفرنس کے لیے اپوزیشن جماعتوں کے قائدین گیٹ پھلانگ کر ہوٹل میں داخل ہو گئے۔

انہوں نے کہا کہ قانون کی حکمرانی نہیں ہوگی تو یہ ملک آگے نہیں جاسکتا، جب آپ چیزوں کو روکنے کی کوشش کرتے ہیں تو ردعمل شدید آتا ہے۔

شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ پیکا قانون کے خلاف ملک بھر میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ 

سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی نے کہا کہ مجھے نہیں پتا کہ اس حکومت کے مشیر کون ہیں؟ حکومت نے آوازیں دبانے کی ایک ناکام کوشش کی، ملک بھر میں ایسی کانفرنسز ہوں گی، حکومت روک سکتی ہے تو روک کر دکھائے۔

پنجاب حکومت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے شیخ وقاص کا کہنا تھا کہ پنجاب آئی ایم ایف کے اہداف حاصل کرنے میں ناکام ہوا، پنجاب میں کرپشن روکی نہیں جا سکی، پنجاب کی پرفارمنس زیرو ہے۔

اپوزیشن کی کانفرنس کامیاب ہو گئی: بیرسٹر گوہر

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کی کانفرنس کامیاب ہو گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب قرض پر چلنے والا صوبہ ہے، پنجاب میں ایک ارب 70 کروڑ میں ہارس اینڈ کیٹل شو ہوا۔

انکا کہنا تھا کہ صحت کے کئی منصوبے پی ٹی آئی نے شروع کیے تھے۔ پی ٹی آئی پنجاب حکومت سے متعلق وائٹ پیپر جاری کرے گی۔

شیخ وقاص نے کہا کہ ہمارے بہت سے کارکن ابھی تک جیلوں میں ہیں، گرفتار کارکنوں کو اس لیے تنگ کیا جا رہا ہے تاکہ وہ آئندہ احتجاج نہ کریں۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: کا کہنا تھا کہ شیخ وقاص اکرم کانفرنس کو نے کہا کہ پی ٹی آئی ہوٹل میں

پڑھیں:

بین الاقوامی کانفرنس میں مریم نواز مرکز نگاہ بن گئیں، عالمی شخصیات کی ملاقات

وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف ڈپلومیسی فورم 2025 کے تحت بین الاقوامی کانفرنس میں مرکز نگاہ بن گئیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کانفرنس میں دنیا بھر سے عالمی رہنما، سفارت کار اور مندوبین شریک ہوئے جنہوں نے تقریر کے بعد مریم نواز شریف سے ملاقات کی۔

مندوبین نے وزیراعلی مریم نواز کے خواتین اور بچوں کی تعلیم، صحت اور معاشی ترقی کے لئے اقدامات کو مثالی قرار دے دیا۔ مندوبین نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے وژن کو سراہا اور ان کی تقریر کو انتہائی متاثر کن قرار دیا۔

مندوبین نے وزیراعلیٰ پنجاب سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے وژن اور پالیسیز سے بڑی تبدیلی آئے گی، آپ کے تجربات سے سیکھنا چاہتے ہیں جبکہ بعض مندوبین نے وزیراعلی مریم نواز کو اپنی تجاویز بھجوانے کی بھی درخواست کی۔

وزیراعلی مریم نواز کی مندوبین سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی تجاویز خواتین اور بچوں کی بہتری کی عالمی تحریک کے حوالے سے بڑا سنگ میل ثابت ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • پرانا گولیمار یونائیڈ کالونی میں 13 سالہ لڑکی نے گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کر لی
  • مائنز منرلز بل بانی پی ٹی آئی کی مرضی کے بغیر پاس نہیں ہوگا، شیخ وقاص اکرم
  • وفاقی پولیس کو مطلوب ملزم سفیان زاہد کو یو اے ای جانے والی پرواز سے آف لوڈ کر دیا گیا
  • مظفر گڑھ، ماموں اور کزن کی جنسی زیادتی کے بعد حاملہ ہونے والی 17سالہ لڑکی نے خودکشی کرلی
  • مظفر گڑھ: ماموں اور کزن کی جانب سے جنسی زیادتی کے بعد حاملہ ہونے والی 17 سالہ لڑکی نے خودکشی کر لی
  • توشہ خانہ 2 کیس، اڈیالہ جیل میں آج ہونے والی سماعت منسوخ کر دی گئی
  • پشاور میں فائرنگ سے زخمی ہونے والی مذہبی شخصیت دوران علاج جاں بحق
  • افغان حکومت اپنی سرزمین سے آپریٹ ہونے والی دہشتگرد تنظیموں کو لگام ڈالے، وزیراعظم شہباز شریف
  • سلمان اکرم راجہ اور عالیہ حمزہ میں اختلافات کھل کر سامنے آگئے
  • بین الاقوامی کانفرنس میں مریم نواز مرکز نگاہ بن گئیں، عالمی شخصیات کی ملاقات