رمضان المبارک کی آمد آمد چینی کی قیمتیں بے لگام ہوگئیں،گزشتہ ڈیڑھ مہینے میں چینی کی قیمت 30 سے 40 روپے تک بڑھی ہے۔

ایکسپورٹ کی اجازت ملنے کے بعد مقامی مارکیٹ میں چینی کے نرخ بڑھنے کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ ایک سے ڈیڑھ مہینے کے دوران چینی کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ ہوا ہےاور چینی 30 سے 40 روپے تک مزید مہنگی ہوئی ہے،اس وقت چینی اوپن مارکیٹ میں 160 سے 170 روپے تک فروخت ہورہی ہے ۔

ٹریڈرز نے کہا کہ حکومت مقامی مارکیٹ کی ضرورت اور قیمت کو پہلے مدنظر رکھے ،پھر ایکسپورٹ کی اجازت دے ،جبکہ صارفین نے حکومت سے اوپن مارکیٹ کیلئے چینی کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کیا ہے ۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: چینی کی

پڑھیں:

رمضان سے قبل کن اشیائےخورونوش کی قیمتوں میں اضافہ اور کمی ہوئی؟

پاکستان میں مجموعی طور پر مہنگائی کی شرح میں کمی آئی ہے مگر کچھ اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں یا تو استحکام رہا ورنہ پھر اضافہ، رمضان کی آمد سے قبل زیادہ تر پھل، دال اور سبزیوں سمیت بیشتر اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں لازمی اضافہ ایک روایت سی بن چکی ہے۔

اس حوالے سے وی نیوز نے رمضان سے قبل ضروری اشیائے خورونوش کی قیمتوں کے بارے میں جاننے کی کوشش کی ہے کہ اس وقت مارکیٹ میں اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں کتنا اضافہ یا کتنی کمی ہوئی ہے؟

انڈے اور مرغی کی قیمت

ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتے ایک درجن انڈوں کی قیمت میں 1 ہفتے کے دوران 20 روپے اضافہ ہوا، 13 فروری تک فی درجن انڈوں کی قیمت 251 روپے تھی، جو گزشتہ ہفتے اضافے کے ساتھ 271 روپے ہو چکی ہے۔

اسی طرح ایک کلو زندہ برائلر مرغی کی قیمت اس وقت 462 روپے ہے جبکہ جنوری میں 1 کلو زندہ برائلر مرغی کی قیمت 420 روپے تھی اور گزشتہ برس دسمبر میں زندہ برائلر مرغی کی قیمت 320 روپے تک ریکارڈ کی گئی تھی۔

کوکنگ آئل اور گھی

ماہ جنوری میں کوکنگ آئل اور گھی کی قیمت قریباً 550 روپے کلو تھی، جو فروری کے آغاز میں بڑھ کر 600 روپے ہوگئی جبکہ اس وقت ڈالڈا گھی کی قیمت میں بھی 60 روپے فی کلو تک کا اضافہ ہوا تھا، لیکن ماہ رمضان سے قبل گھی اور آئل کے 12 لیٹر والے کارٹن پر 100 روپے کا اضافہ ہوا ہے، اسی طرح ڈالڈا گھی کے ایک پیکٹ پر 20 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

چینی اور دالیں اور بیسن

جنوری کے مہینے میں چینی کی قیمت میں سب سے زیادہ 30 روپے فی کلو کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد فی کلو چینی کی قیمت 130 روپے سے بڑھ کر اب 163 روپے ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس دسمبر میں بھی مختلف دالوں کی قیمتوں میں بھی 80 سے 100 روپے فی کلو تک کا اضافہ ہوا تھا تاہم ماہ جنوری میں قیمتوں میں 20 روپے فی کلو تک کی کمی کے بعد اب رواں ماہ کے دوران دالوں کی قیمتیں برقرار ہے۔

مارکیٹ ریٹس کے مطابق اچھی کوالٹی کا بیسن پہلے بھی مہنگا ہی تھا اور آج بھی اچھی کوالٹی کا فی کلو بیسن 340 روپے تک فروخت ہو رہا ہے۔

آٹے اور چاول کی قیمت

جنوری میں آٹے کے 20 کلو والے تھیلے کی قیمت 1750 روپے تھی، جو فروری کے آغاز میں معمولی کمی کے بعد 1700 روپے ہوگئی تھی لیکن اب ایک مرتبہ پھر 20 کلو آٹے کی قیمت میں 30 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 1730 روپے ہوگئی ہے۔

فروری کے آغاز میں چاول کی فی کلو قیمت 280 روپے سے بڑھ کر 370 روپے ہوگئی تھی، اس وقت چاول کی قیمت میں گزشتہ ایک ماہ کے دوران 90 روپے تک کا اضافہ ہوچکا ہے تاہم فی الحال اس وقت چاول کی قیمت برقرار ہے۔

آلو، پیاز اور ٹماٹر

آلو کی قیمت جنوری میں 65 روپے فی کلو تھی، جو فروری کے آغاز  میں کم ہو کر 55 روپے فی کلو ہوئی لیکن اس وقت اسلام آباد اور فروٹ منڈی کے نرخوں کے مطابق آلو 45 سے 50 روپے فی کلو ہیں۔

جنوری میں پیاز کی قیمت 115 روپے فی کلو تھی جو ماہ فروری کے آغاز میں 85 روپے پر آئی اور آج کے منڈی کے نرخوں کے مطابق معمولی کمی کے بعد اس وقت فی کلو پیاز 63 سے 67 روپے میں فروخت کی جارہی ہے۔

اسی طرح  ٹماٹر 200 روپے فی کلو تھے جو کمی کے بعد رواں ماہ کے آغاز میں 80 روپے فی کلو ہوئے، اور اس وقت ٹماٹر 36 سے 40 روپے فی کلو پر فروخت کیے جارہے ہیں۔

پھلوں کی قیمتیں

اسلام آباد فروٹ منڈی کے جاری نرخوں کے مطابق، ماہ جنوری میں فی درجن کیلے کی قیمت 140 روپے تھی۔ جو رواں ماہ کے آغاز میں 170 روپے ہوئی اور اس وقت منڈی ریٹ کے مطابق فی درجن کیلے کی قیمت 220 سے 243 روپے ہوچکی ہے۔

ماہ فروری کے آغاز میں فی کلو سیب کی قیمت 290 روپے تھی، جس میں واضح کمی کے بعد اور اس وقت سیب کی فی کلو قیمت 145 سے 155 روپے ہوچکی ہے۔

انار کی قیمت 385 روپے فی کلو  سے بڑھ کر 400 روپے ہوگئی ہے جبکہ کینو کی قیمت رواں برس کے آغاز میں 260 سے 280 روپے فی درجن تھی، لیکن اس وقت کینو کا منڈی ریٹ 370 سے 385 روپے فی درجن تک پہنچ چکا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آٹے ادارہ شماریات اشیائے خورونوش آلو انڈے بیسن پیاز ٹماٹر چاول چینی کوکنگ آئل گھی مرغی

متعلقہ مضامین

  • سونا مہنگا ترین ہوگیا، عالمی اور مقامی مارکیٹ میں قیمت کا نیا ریکارڈ قائم
  • سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد کمی
  • رمضان المبارک کے مہینے میں سرکاری ونجی تعلیمی اداروں کے نئے اوقات کار جاری
  • رمضان سے قبل کن اشیائےخورونوش کی قیمتوں میں اضافہ اور کمی ہوئی؟
  • عوام کو بڑا جھٹکا،چینی کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ
  • رمضان سے قبل ہی منافع خور متحرک، پھلوں کی قیمتیں بڑھ گئیں
  • رمضان کی آمد سے قبل ہی منافع خور متحرک، پھلوں کی قیمتیں بڑھ گئیں
  • رمضان کی آمد سے قبل ہی منافع خور متحرک، پھلوں کی قیمتیں بڑھ گئیں
  • اسلام آباد ،پشاور کے شہری چینی 165 روپے فی کلو خریدنے پر مجبور