باسمتی چاول پاکستانی علاقے کی پیداوار قرار، بھارت کو عالمی مارکیٹ میں شکست کا سامنا
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2025 GMT
عالمی سطح پر بھارت کو پاکستان کے مقابلے میں ایک اور شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے اور دنیا نے مان لیا ہے کہ باسمتی چاول پاکستانی علاقے کی پیداوار ہے۔
نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا نے باسمتی چاول کو پاکستانی پراڈکٹ قرار دیا ہے جبکہ توقع کی جارہی ہے کہ یورپی یونین سے بھی فیصلہ پاکستان کے حق میں آ سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں رواں مالی سال کے پہلے 2 ماہ میں پاکستانی چاول کی برآمدات میں 100 فیصد تک اضافہ
بھارت نے باسمتی چاول کو بھارتی پراڈکٹ قرار دینے کی کوشش کی تاکہ پاکستان کو نقصان پہنچ سکے لیکن معروف تاجروں نے اس حوالے سے بھارتی دعوے کو مسترد کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستانی تاجر شمس الاسلام نے تاریخ سے ثابت کیا ہے کہ باسمی چاول پاکستان کے ضلع حافظ آباد کی پیداوار ہے۔
پاکستان سے باسمتی چاول کی برآمد اب بڑھ کر 4 ارب ڈالر تک پہنچ چکی ہے، ملک کے بازاروں میں بھی عمدہ اور خوشبودار چاول مناسب قیمت پر دستیاب ہے۔
باسمتی کی عالمی مارکیٹ 27 ارب ڈالر تک پہنچنے کی توقع پر بھارت کی جانب سے پاکستانی مارکیٹ پر قبضے کے خواب دیکھے جارہے ہیں۔
چاول کے برآمد کنندہ چوہدری تنویر نے میڈیا کو بتایا کہ پاکستان سے باسمتی چاول دبئی جاتا ہے، جہاں سے بھارت اسے اپنا برانڈ بنا کر آگے دے دیتا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق 1965 سے قبل بھارت سے باسمتی چاول کا ایک دانہ بھی برآمد نہیں کیا گیا، جبکہ پاکستان 1960 میں یورپ اور خلیجی ممالک سمیت دیگر ملکوں کو باسمتی چاول برآمد کرتا تھا۔
یہ بھی پڑھیں کیا پاکستان نے عالمی منڈی میں چاول کی برآمد کا نادر موقع گنوا دیا؟
تاجر شمس الاسلام نے بتایا کہ بھارت کی جانب سے حق ملکیت کا دعویٰ بے بنیاد ہے۔ اس وقت پاکستان اور بھارت کے درمیان باسمتی چاول کا مسئلہ یورپی یونین میں تاخیر کا شکار ہے، تاہم اس کے باوجود حقوق ملکیت دانش کا قانون اصل تخلیق کار کو تحفظ فراہم کرتا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews آسٹریلیا باسمتی چاول برآمد کنندگان بھارت بھارت کو شکست پاکستان پاکستانی پراڈکٹ نیوزی لینڈ وی نیوز یورپی یونین.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ا سٹریلیا باسمتی چاول برآمد کنندگان بھارت بھارت کو شکست پاکستان نیوزی لینڈ وی نیوز یورپی یونین باسمتی چاول
پڑھیں:
سونا عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں آج پھر مہنگا، فی تولہ قیمت کتنی ہوگئی؟
کراچی:سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت میں آج بھی اضافہ ہوگیا۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 10ڈالر کا اضافہ ہونے سے نئی عالمی قیمت 2910ڈالر کی سطح پر آگئی ۔
دوسری جانب مقامی صرافہ بازاروں میں آج منگل کے روز فی تولہ سونے کی قیمت میں ایک ہزار روپے کا اضافہ ہونے سے نئی قیمت 3 لاکھ 4 ہزار 200 روپے کی سطح پر آ گئی۔
اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 857روپے بڑھ کر 2لاکھ 60ہزار 802روپے کی سطح پر آگئی۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 17ڈالر کے اضافے سے 2ہزار 900ڈالر کی سطح پر آ گئی تھی جب کہ مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت ایک ہزار 700روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت میں ایک ہزار 458روپے کا اضافہ ریکارڈ ہوا تھا۔