2025-03-06@13:15:56 GMT
تلاش کی گنتی: 6066
«تحفظ فراہم»:
(نئی خبر)
ذرائع کے مطابق شبیر احمد شاہ نے نئی دہلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل سے ایک پیغام میں کہا کہ بھارت کشمیریوں کی منصفانہ جدوجہد کو دبانے کیلئے جبر و ستم کا ہر ہتھکنڈے آزما رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے غیر قانونی طور پر نظربند سینئر رہنما اور جموں و کشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کے چیئرمین شبیر احمد شاہ نے کہا ہے کہ بھارت کے تمام تر جبر و استبداد کے باوجود کشمیریوں کا جذبہ آزادی مضبوط و مستحکم ہے اور وہ اپنی جدوجہد کو اس کے منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے پرعزم ہیں۔ ذرائع کے مطابق شبیر احمد شاہ نے نئی دہلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل...
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔05 مارچ ۔2025 ) امریکی ادارے ٹیکس فاﺅنڈیشن کا کہنا ہے کہ ٹیرف میں اضافے اور نئے محصولات سے امریکہ کو سالانہ 100 ارب ڈالر کی اضافی آمدنی حاصل ہو گی ”بلوم برگ“ کی تجزیاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکہ کی درآمدات کا تقریباً نصف تین ملکوں کینیڈا، چین اور میکسکو سے آتا ہے جس کا حجم 3ٹریلین ڈالر کے قریب ہے نئے ٹیکسوں کے نفاذ سے ان ممالک سے امریکہ میں مجموعی درآمد لگ بھگ 15 فی صد تک کم ہو جائے گی.(جاری ہے) صدر ٹرمپ کی جانب سے چینی مصنوعات پر اضافی محصولات عائد کیے جانے کے فوری ردعمل میں چین نے امریکہ سے درآمد کی جانے والی تقریباً 21 ارب...
مدینہ منورہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مارچ2025ء)ادارہ امورحرمین نے مدینہ منورہ کے موسمی حالات کو دیکھتے ہوئے مسجد نبوی آنے والوں سے کہا ہے کہ وہ نماز کی ادائیگی کے لئے اپنی جائے نماز ہمراہ لائیں۔(جاری ہے) عرب ٹی وی کے مطابق مسجد نبویﷺ کی انتظامیہ نے کہاکہ بارش کی پیش گوئی کو مدنظر رکھتے ہوئے مسجد نبوی ﷺکے کھلے برآمدوں اور بیرونی صحنوں میں مصلے اٹھا لیے جائیں گے تاکہ انہیں بارش سے محفوظ رکھا جاسکے۔انتظامیہ نے مسجد نبویﷺ آنے والے زائرین سے کہا کہ وہ عشا اور تراویح کی نمازوں کے لئے آتے وقت اپنی جائے نماز ساتھ لائیں تاکہ بیرونی صحن میں جگہ ملنے کی صورت میں اپنی جائے نماز بچھا کرنماز ادا...

سویلینز کا ملٹری ٹرائل: آرمی ایکٹ میں فراہم پروسیجر پر عمل نہ ہونا الگ بات ہے، جسٹس محمد علی مظہر کے ریمارکس
فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے فیصلے کیخلاف اپیلوں پر سماعت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 7 رکنی لارجر بینچ کررہا ہے۔ درخواست گزار بشریٰ قمر کے وکیل عابد زبیری نے اپنے دلائل جاری رکھتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانیوں کی خلاف ورزی کا ذکر کیا تھا، اٹارنی جنرل کی تحریری یقین دہانیوں کا ذکر 5 رکنی بینچ کے فیصلے میں موجود ہے۔ عابد زبیری کے مطابق تحریری یقین دہانیاں جن متفرق درخواستوں کے ذریعے کرائی گئیں ان کے نمبر بھی فیصلے کا حصہ ہیں، ایف بی علی کیس کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ایف علی کا نام برگیڈیئر فرخ بخت علی تھا،...

وزیراعظم شہبازشریف کاخطےمیں انسداد دہشت گردی کے لئے پاکستان کے کردار او رحمایت کو تسلیم کرنے اور سراہنے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے اظہار تشکر
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مارچ2025ء) وزیراعظم محمد شہبازشریف نے خطے میں انسداد دہشت گردی کے لئے پاکستان کے کردار او رحمایت کو تسلیم کرنے اور سراہنے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنے پختہ عزم اور غیر متزلزل وابستگی پر قائم ہیں، علاقائی امن اور استحکام کے لئے امریکا کے ساتھ شراکت داری جاری رکھیں گے۔ بدھ کو ایکس پر اپنی پوسٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ ہم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا شکریہ اداکرتےہیں کہ انہوں نے خطے میں انسداد دہشت گردی کی کوششوں میں پاکستان کے کردار کا اعتراف کیا اورآئی ایس کے پی کے آپریشنل کمانڈر...
—فائل فوٹو لاہور کے علاقے رائیونڈ میں گھر میں گھس کر مبینہ زیادتی اور ویڈیو بنانے کی غلط معلومات فراہم کرنے پر 3 خواتین کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق مقدمہ کی مدعیہ، دو خواتین کے خلاف اینٹی ریپ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔مقدمے کے متن کے مطابق خاتون نے عدالت میں بیان دیا کہ 2 پولیس اہلکار اس کے ملزم نہیں، مدعیہ اور دیگر 2 خواتین نے ایک ملزم سے متعلق عدالت میں صلح نامہ بھی پیش کیا۔ خواتین سے دست درازی کرنے والا جعلی پیر گرفتار، مقدمہ درج کراچی شاہ لطیف پولیس نے خواتین سے دست درازی کرنے... ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ خواتین کو ڈی این اے ٹیسٹ...
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ ارباب نیاز اسٹیڈیم سے متعلق بانی پی ٹی آئی عمران خان کو غلط معلومات فراہم کی گئیں۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سردار علی امین گنڈاپور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ارباب نیاز اسٹیڈیم سے متعلق بانی پی ٹی آئی کو غلط معلومات فراہم کی گئیں۔ ارباب نیاز اسٹیڈیم کا نام بانی پی ٹی آئی سے منسوب کرنا عوام کی خواہش تھی۔ انہوں نے کہا کہ میں حیران ہوں کہ وفاق تو ہم پر سیاسی مقدمات قائم کر رہا ہے، ہمارے صوبے کے پیسے نہیں دیے جارہے ہیں۔ وفاق کیسز تو بنا رہا ہے لیکن امن و امان کی صورت حال پر توجہ نہیں دے رہا۔ قرضوں...
ماہ رمضان امسال بھی ہمارے نصیب کا حصہ بن گیا ہے ۔رب کریم کا شکر ادا کرنا چاہئے کہ اس نے اس مقدس عبادت کا ہمیں ایک بار پھر موقعہ فراہم کیا ہے ۔یہاں ایک امر کی وضاحت ضروری ہے کہ آخر اس ماہ مقدس کا نام ’’رمضان‘‘ ہی کیوں رکھا گیا کہ رمضان کے لغوی معنی تو تپش اور گرمی کے ہیں ۔ علمائے امت کا فرمانا ہے کہ ’’ اس لفظ کے معنی ہیں جھلسا دینے والا اور اس کی تعبیر یہ ہے کہ یہ ماہ معظم ہمارے گناہوں کو جھلسا کر مٹادیتا ہے ،انہیں خاکستر کردیتا ہے ۔ ’’حقیقت یہ ہے کہ روزہ ہمیشہ سے ایک مقدس عبادت رہا ہے ،جو انسان کی روحانی پاکیزگی کا بڑا...
ونڈسر کاسل ایک وسیع و وعریض رقبے پر محیط تاریخی و قدیمی شاہی محل ہے جہاں شاہی خاندان کی سرکاری رہائش گاہیں ہیں، یہ شاہی محل برطانیہ کی ریاستی تقریبات اور سرکاری مہمانوں کی میزبانی کے لیے استعمال ہوتا ہے جس کے رانڈ ٹاورقلعے کا ایک نمایاں حصہ سیاحوں کے لئے خاص دلچسپی رکھتا ہے اس سال 2 مارچ بروز اتوار رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی کچھ پہلی بار عجوبہ ہوگیا کہ عالی شان اس شاہی محل میں ایک ہزار سال کے بعد مسلمانوں کے لئے افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا تقریباً ساڑھے تین سو سے زائد مسلمانوں نے کھجوروں اور مشروبات سے روزہ افطار کیا آذان مغرب کی صدائیں اللہ و اکبر اللہ و اکبر کی...
تعارف۔ پاکستان میں بڑھتی ہوئی مہنگائی، معیشتی عدم استحکام، اور عام آدمی کی قوتِ خرید میں کمی ایک سنگین مسئلہ بن چکا ہے۔ ان مسائل کی بنیادی وجہ درمیان کے غیر ضروری مڈل مین (واسطہ کار) ہیں، جو پیداوار سے صارف تک رسد میں رکاوٹیں ڈال کر قیمتیں مصنوعی طور پر بڑھاتے ہیں۔ اس کا بہترین حل ایک ایسا سپلائی چین سسٹم (رسدی نظام) متعارف کروانا ہے جس میں کسان، ماہی گیر، اور دیگر چھوٹے پروڈیوسرز اپنی مصنوعات براہِ راست صارفین یا ریٹیلرز (خوردہ فروشوں)کو فروخت کریں، بغیر کسی مڈل مین کے۔ اس ماڈل سے قیمتیں کم ہوں گی، معیشت مستحکم ہوگی، اور عام آدمی کو بنیادی اشیا مناسب نرخوں پر میسر آئیں گی۔ حکومت کے لیے تجویز کردہ اقدامات۔-1...
(گزشتہ سے پیوستہ) ایک مزدور یا ملازم پیشہ آدمی زیادہ تعداد یا مقدار میں کوئی چیز خریدنے کی استطاعت نہیں رکھتا، اس کی جیب صرف چند ایک ہی اشیاء کی خریدنے کی استطاعت رکھتی ہے پر وہ بھی اس کو میسر نہیں ہوتی اور بلآخر جھک مار کر وہ بھی بے چارہ بازار میں بیٹھے ظالم دکان داروں کے ہاتھوں چار کی جگہ دو چیزیں لیے گھر کی راہ لیتا ہے۔ ماہِ رمضان میں جہاں برکتیں نازل ہوتی ہیں وہیں ملک کے بڑے شہروں میں تھوک کے حساب سے بھکاری بھی نازل ہو جاتے ہیں، کراچی پر ان کی یلغار قابلِ دید ہوتی ہے۔ بھانت بھانت کے بھکاری نظر آرہے ہوتے ہیں۔ یہ لوگ اس طرح گلے کا ہار بن...
سعید احمد: فلائی جناح نے اپنے بین الاقوامی روٹس میں مزید اضافہ کرتے ہوئے لاہور سے بحرین کے لیے براہ راست پروازوں کا آغاز کرنے کا اعلان کیا ہے۔ 28 مارچ سے لاہور سے بحرین کے لیے پروازوں کا آغاز متوقع ہے۔فلائی جناح کی طرف سے لاہور سے بحرین کے لیے کرایہ 87,999 روپے مقرر کیا گیا ہے۔ لاہور سے بحرین کی پروازیں بدھ اور جمعہ کے روز آپریٹ کی جائیں گی جبکہ بحرین سے لاہور کی پروازیں جمعرات اور ہفتے کو آپریٹ ہوں گی۔ مریم نواز کی ہاؤسنگ سکیموں کی بحالی کیلئے فنڈز جاری کرنے کی ہدایت اس کے علاوہ فلائی جناح لاہور سے مسقط کے لیے بھی ہفتہ وار دو طرفہ 2 پروازیں آپریٹ کرے گی۔...
ڈونلڈ ٹرمپ کاامریکا میں احتجاج کی اجازت دینے والے تعلیمی اداروں کے فنڈز بند کرنے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 5 March, 2025 سب نیوز واشنگٹن (شاہ خالد) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا میں احتجاج کی اجازت دینے والے تعلیمی اداروں کے فنڈز بند کرنے کا اعلان کرتے ہوئے مظاہروں پر طلباء کو ملک بدر کرنے کا عہد کیا۔ تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا میں احتجاج کی اجازت دینے والے کالج، اسکولوں یا یونیورسٹیوں کے تمام وفاقی فنڈز بند کرنے کا اعلان کر دیا۔ اپنے ایک بیان میں کہا کہ غیرقانونی احتجاج کرنے والے طلبا کو قید کی سزا دی جائے گی یا ان کے ملک مستقل واپس بھیج دیا جائے گا۔ امریکی صدر...
پشاور: اشیائے خور و نوش اور دیگر سامان لے کر 225 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ پارا چنار پہنچ گیا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق 4 مارچ کو 225 گاڑیوں پر مشتمل سامان رسد کا ایک بڑا قافلہ پارا چنار پہنچ گیا۔ قافلے میں اشیائے خور و نوش کے علاوہ پیٹرولیم مصنوعات بھی بھجوائی گئی ہیں۔ دوسری جانب کرم میں امن معاہدے کے تحت بنکرز کی مسماری اور اس سے منسلک خندقوں کو ختم کرنے کا عمل جاری ہے۔سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ اب تک 272 بنکرز مسمار کیے جا چکے ہیں۔ امن معاہدے کے تحت اسلحہ اور ہتھیاروں کو مرحلہ وار ریاست کے پاس جمع کروانے کا سلسلہ بھی شروع ہو چکا ہے اور اب تک 100 سے...
— فائل فوٹو نواب شاہ میں سرہاری روڈ پر ڈمپر کی ٹکر سے نوجوان جاں بحق ہو گیا۔پولیس کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والا شخص نادرا میں ملازم تھا۔حادثے میں ملوث ڈرائیور فرار ہو گیا، پولیس نے مفرور ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ہے۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے افغانستان میں دہشت گردی کے خلاف پاکستانی کوششوں کا اعتراف کرنے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا شکریہ ادا کیا ہے۔ سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں وزیراعظم محمد شہباز شریف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مینشن کرتے ہوئے لکھا ہے ’ہم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا افغانستان میں دہشت گردی کے انسداد کی کوششوں میں پاکستان کے کردار اور حمایت کو تسلیم کرنے اور سراہنے پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔ ‘ We thank US President Donald Trump @POTUS for acknowledging and appreciating Pakistan’s role and support in counter terrorism efforts in Afghanistan. As is well-known, Pakistan has always played a critical role in counter terrorism efforts aimed at denying...
کینیڈین وزیر اعظم نے کہا کہ یہ سخت جواب کارروائی کرنے اور یہ ثابت کرنے کا وقت ہے کہ کینیڈا کے ساتھ لڑائی میں کسی کی جیت نہیں ہو گی۔ اسلام ٹائمز۔ کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے کینیڈین مصنوعات کی امریکہ درآمد پر 25 فیصد ٹیرف کے نفاذ کو بیوقوفانہ اقدام قرار دیتے ہوئے اپنے ملک کی معیشت کے تحفظ کے لیے اقدامات کرنے کا اعادہ کیا ہے۔ خیال رہے کہ ٹرمپ نے کینیڈا اور میکسیکو سے درآمد ہونے والی مصنوعات پر 25 فیصد محصولات نافذ کر دیے ہیں جبکہ چین سے آنے والی اشیاء پر بھی محصولات بڑھا دیے ہیں۔ کینیڈین وزیر اعظم نے جوابی ٹیرف کا اعلان کرتے ہوئے...
بھارتی اداکارہ ماہرہ شرما، جو ’ناگن 3‘ اور ’بگ باس‘ جیسے شوز کی وجہ سے مشہور ہیں، نے بالآخر کرکٹر محمد سراج کے ساتھ ڈیٹنگ کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی ہے۔ کچھ عرصے سے سوشل میڈیا اور بھارتی میڈیا میں یہ افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ ماہرہ اور محمد سراج ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہے ہیں۔ اب ماہرہ نے ان خبروں کو بالآخر اپنا ردعمل دے دیا ہے۔ محمد سراج اور ماہرہ شرما کی ڈیٹنگ کی یہ افواہیں نومبر 2024 میں اس وقت شروع ہوئیں جب سراج نے ماہرہ کی انسٹاگرام تصاویر کو لائیک کیا تھا۔ اس کے بعد سے ہی سوشل میڈیا پر چہ میگوئیاں شروع ہو گئیں، اور میڈیا نے بھی اس جوڑی کے...
بھارتی کرکٹ بورڈ کے نائب صدر راجیو شکلا جنوبی افریقا اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونے ولا آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا دوسرا سیمی فائنل دیکھنے کے لیے لاہور پہنچ گئے۔ اطلاعات کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ کے نائب صدر راجیو شکلا فیملی کے ہمراہ لاہور پہنچے ہیں اور کل لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں جنوبی افریقا اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیمی فائنل دیکھیں گے۔ دوسری جانب دیگر کرکٹ بورڈ کے سربراہان بھی کل لاہور پہنچیں گے۔
جنوبی افریقی اسٹار کھلاڑی نے فٹنس ٹیسٹ پاس کر لیا جس کے بعد وہ نیوزی لینڈ کے خلاف چیمپیئنز ٹرافی سیمی فائنل کے لیے دستیاب ہوں گے۔ ایڈین مارکرم انگلینڈ سے میچ میں فیلڈنگ کے دوران ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوگئے تھے، ان کا ٹریننگ کے موقع پر فٹنس ٹیسٹ لیا گیا۔ چیمپیئنز ٹرافی سے قبل بھی جنوبی افریقی ٹیم کو کئی ٹاپ پلیئرز کا انجریز کی وجہ سے ساتھ میسر نہیں تھا۔ واضح رہے کہ ایڈین مارکرم کی انجری کے سبب جارج لینڈے کو بطور ٹریولنگ ریزرو طلب کیا گیا تھا، تاہم اسٹار کھلاڑی نے اب فٹنس ٹیسٹ پاس کر لیا ہے۔ ایونٹ کا دوسرا سیمی فائنل نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان قذافی اسٹیڈیم لاہور میں...

سویلینز کا ملٹری ٹرائل: آرمی ایکٹ میں فراہم پروسیجر پر عمل نہ ہونا الگ بات ہے، جسٹس محمد علی مظہر کے ریمارکس
فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے فیصلے کیخلاف اپیلوں پر سماعت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 7 رکنی لارجر بینچ کررہا ہے۔ درخواست گزار بشریٰ قمر کے وکیل عابد زبیری نے اپنے دلائل جاری رکھتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانیوں کی خلاف ورزی کا ذکر کیا تھا، اٹارنی جنرل کی تحریری یقین دہانیوں کا ذکر 5 رکنی بینچ کے فیصلے میں موجود ہے۔ یہ بھی پڑھیں: عابد زبیری کے مطابق تحریری یقین دہانیاں جن متفرق درخواستوں کے ذریعے کرائی گئیں ان کے نمبر بھی فیصلے کا حصہ ہیں، ایف بی علی کیس کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ایف علی کا نام برگیڈیئر فرخ بخت...
حسن علی: عید الفطر کے بعد حکومت مخالف تحریک ،جماعت اسلامی نے تیاریوں کا آغاز کردیا، مہنگی بجلی ،مہنگا پیٹرول اور مہنگائی کی لہر حکومتی اقدامات نا منظور تحریک شروع کی جائے گی۔جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے تحریک کا روڈ میپ دے دیا، رمضان المبارک میں ڈویژنل اور ضلعی سطع پر افطاریوں کا اہتمام کیا جائے گا، متحرک ممبران کی فہرستیں بنانے اور تحریک کے لیے عوامی رابطہ مہم چلانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔روڈ میپ کے مطابق جماعت اسلامی کی تحریک چار مرحلوں میں شروع کی جائے گی، پہلے مرحلے میں جماعت اسلامی کی جانب سے سٹریٹ پاور کا مظاہرہ کیا جائے گا، دوسرے مرحلے میں ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز میں احتجاج ہوگا۔تحریک کے تیسرے مرحلے میں...

نئے محصولات سے امریکہ کو سالانہ 100 ارب ڈالر کی اضافی آمدنی ہو گی، ماہرین، چین کے امریکی درآمدات پر 21 ارب ڈالر کے جوابی محصولات
ویب ڈیسک — واشنگٹن میں قائم ٹیکس فاؤنڈیشن کا اندازہ ہے کہ نئے محصولات سے امریکہ کو سالانہ تقریباً 100 ارب ڈالر کی اضافی آمدنی حاصل ہو گی۔ بلوم برگ اکنامکس کی ایک تجزیاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکہ کی درآمدات کا تقریباً نصف جو ایک اعشاریہ 3 ٹریلین ڈالر سے زیادہ ہے، تین ملکوں کینیڈا، چین اور میکسکو سے آتا ہے۔ نئے ٹیکسوں کے نفاذ سے ان ممالک سے امریکہ میں مجموعی درآمد لگ بھگ 15 فی صد تک کم ہو جائے گی۔ صدر ٹرمپ کی جانب سے چینی مصنوعات پر اضافی محصولات عائد کیے جانے کے فوری ردعمل میں چین نے امریکہ سے درآمد کی جانے والی تقریباً 21 ارب ڈالر مالیت کی زرعی اور غذائی...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 05 مارچ 2025ء) اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی حقوق (او ایچ سی ایچ آر) نے حکومتوں اور نجی شعبے سے کہا ہےکہ وہ اسلحے کی فراہمی و منتقلی سے انسانی حقوق پر مرتب ہونے والے تباہ کن اثرات کو روکنے کے لیے مزید اقدامات کریں۔ادارے کی جانب سے شائع کردہ ایک نئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آج دنیا کو جتنی بڑی تعداد میں مسلح تنازعات کا سامنا ہے اس کی دوسری عالمی جنگ کے بعد کوئی مثال نہیں ملتی۔ ایسے حالات میں اسلحے کی فراہمی اور منتقلی لوگوں پر جبر ڈھانے، انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور بین الاقوامی انسانی قانون کی سنگین پامالیوں کا سبب بن رہی ہے۔ Tweet...
کراچی میں ٹریفک حادثات میں موٹرسائیکل سواروں کی بڑھتی ہلاکتوں کو روکنے کے لیے 3 شاہراہوں پر ہیلمٹ پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ شاہراہوں پر بغیر ہیلمٹ سفر کرنے پر پابندی کا فیصلہ ڈی آئی جی ٹریفک کراچی پیر محمد شاہ کی طرف سے کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: کراچی میں ٹریفک حادثات کو لسانی یا سیاسی رنگ نہ دینے پر سب کا اتفاق ہوگیا، شرجیل میمن ان کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر جن 3 سڑکوں کو ماڈل بنارہے ہیں ان میں کلفٹن بریج سے 2 تلوار، پی آئی ٹی ڈی سی سے سعودی قونصلیٹ اور شاہراہ فیصل شامل ہیں جن پر بغیر ہیلمٹ سفر کرنے پر پابندی عائد ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان...
ذرائع کے مطابق پرویز احمد شاہ نے جنیوا میں انسانی حقوق کونسل کے 58ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر کے عوام کا حق ہے کہ ان کی بات سنی جائے، ان کے ساتھ ہمدردی کی جائے اور ان کے زخموں پر مرہم رکھا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیر شاخ کے جنرل سیکرٹری ایڈوکیٹ پرویز شاہ نے عالمی برادری کی توجہ مقبوضہ جموں و کشمیر کی صوتحال کی طرف مبذول کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا شکار ہے جنہیں نظرانداز کیاجا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق پرویز احمد شاہ نے جنیوا میں انسانی حقوق کونسل کے 58ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جموں...

سفارشی بھرتیوں نے پی ٹی وی کو تباہ کیا، رمضان پروگرام کیلئے خاتون اینکر رکھنے پر تنقید کا سامنا ہوا: وزیر اطلاعات
اسلام آباد (آئی این پی)وفاقی وزیراطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ رمضان پروگرام کے لیے خاتون اینکر بھرتی کرنے پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کا اجلاس پولین بلوچ کی صدارت میں ہوا۔ وفاقی وزیراطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کمیٹی میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پرائیوٹ سیکٹر کا اینکر پی ٹی وی پر آنے کو تیار نہیں ہوتا۔ رمضان پروگرام کے لیے خاتون اینکر بھرتی کرنے پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔وزیراطلاعات نے کہا کہ پی ٹی وی میں سفارشی بیٹھے تھے تو کسی نے اعتراض نہیں کیا۔ ڈیڑھ لاکھ کی ریسرچر تھی جسے 6 لاکھ کی اینکر بنا دیا گیا۔ صبح سے شام ٹی وی لگائیں صرف سفارشی...
راولپنڈی(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکریٹری سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ اپوزیشن اتحاد کے حوالے بانی پی ٹی آئی عمران سے بات ہوئی، جے یو آئی ایف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے حوالے سے بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کچھ ہدایات دی ہیں جو میں ان تک پہنچائوں گا۔اڈیالہ جیل راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کی صحت کے حوالے سے بہت افواہیں پھیلائی گئی، معمول کی کا چیک اپ ہوا وہ بالکل ٹھیک ہیں۔بانی پی ٹی آئی کو سحری نہ دینے اور عبادت سے روکنے کی باتوں میں بھی صداقت نہیں، بانی پی ٹی آئی قوم کی خاطر جیل میں ہیں، خان صاحب نے...
اسلام آباد /نئی دہلی (آئی این پی)بھارت میں 4 مہینے پہلے سزا مکمل کرنے والے والے پاکستانی تاجر نادر کریم خان کو تاحال رہائی نہیں مل سکی، ترجمان دفتر خارجہ نے واضح کیا کہ نادر کریم خان کے حوالے سے بھارتی حکومت کے ساتھ رابطہ کیا ہے مگر تاحال قونصل رسائی نہیں مل سکی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اپریل 2024 میں بھارت میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے والے پاکستانی شہری نادر کریم خان کو سزا مکمل کرنے کے باوجود اب تک رہائی نہیں مل سکی، پاکستانی تاجر اکتوبر 2024 میں سزا پوری کرچکے ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا کہ دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کو نادر کریم خان کی گرفتاری کے حوالے سے اطلاع...
کراچی میں رہزنی کے 10 ہزار واقعات، 2806 شہری موبائل سے محروم ہوگئے ایک سال میں306 گاڑیاں اور7 ہزار244موٹر سائیکلیں چھینی و چوری کی گئیں کراچی میں رواں برس کے ابتدائی 2 ماہ میں اسٹریٹ کرائمز کے 10 ہزار سے زائد واقعات رپورٹ ہوچکے ہیں۔تفصیلات کے مطابق سال 2025کے پہلے 2 ماہ کے دوران شہر میں اسٹریٹ کرائم کے 10ہزار 356 واقعات رپورٹ ہوئے۔ پولیس رپورٹ میں بتایا گیاکہ 2 ماہ کے دوران 12شہری ڈکیتی مزاحمت پر قتل اور 41 زخمی ہوئے جب کہ اس دوران 2806 شہریوں سے موبائل فون چھینے گئے۔ رپورٹ کے مطابق رواں برس28 فروری تک شہر سے 306 گاڑیاں اور7 ہزار244موٹر سائیکلیں چھینی و چوری کی گئیں۔رپورٹ میں مزید بتایا گیاکہ رواں برس موبائل...
جو لیڈر شپ پر حملہ ہوتا ہے وہ بھگوڑے کرتے ہیں، وہ عوام میں اپنی جگہ بنانے کے لئے ایسا کرتے ہیں مولانا کے حوالے سے بانی پی ٹی آئی نے کچھ ہدایات دی ہیں جو میں ان تک پہنچاؤں گا، سلمان اکرم راجہ پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکریٹری سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ اپوزیشن اتحاد کے حوالے سے بانی پی ٹی آئی عمران سے بات ہوئی،جے یو آئی ایف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے حوالے سے بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کچھ ہدایات دی ہیں جو میں ان تک پہنچاؤں گا۔اڈیالہ جیل راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کی صحت کے حوالے سے بہت...
محمد رضوان کی جگہ سلمان علی آغا ٹی 20ٹیم کے کپتان مقرر کر دیے گئے، شاداب خان نائب کپتان مقرر عاقب جاوید دورہ نیوزی لینڈ میں عبوری ہیڈ کوچ رہیں گے جبکہ محمد یوسف بیٹنگ کوچ مقرر کیے گئے پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ نیوزی لینڈ کے لیے قومی ٹیم کے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان کر دیا جس میں چار بڑے کھلاڑیوں کو ڈراپ کر دیا گیا ہے ۔قومی ٹیم کے ون ڈے اسکواڈ سے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف جبکہ ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ سے محمد رضوان اور بابراعظم کو ڈراپ کر دیا گیا۔ڈومیسٹک کرکٹ میں عمدہ کارکردگی پر حسن نواز، عاکف جاوید، محمد علی اور عبدالصمد کی اسکواڈز میں شمولیت ہوئی...
وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ سکیورٹی فورسز کے دہشتگردی کے خاتمے کے عزم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، انسان دشمن عناصر کسی رحم کے حقدار نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے خوارج کو جہنم واصل کرنے اور بنوں کینٹ پر حملے کو ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو مبارکباد دی۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کے دہشتگردی کے خاتمے کے عزم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، انسان دشمن عناصر کسی رحم کے حقدار نہیں۔ مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ پوری قوم کی دعائیں فورسز کے ساتھ ہیں۔
وزیراعظم نے بنوں کینٹ پر حملے کی کوشش کرنے والے خارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کی پذیرائی کی، وزیرِاعظم نے واقعے میں معصوم شہریوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بنوں کینٹ پر خوارج کا حملہ ناکام بنانے اور دہشت گردوں کو واصل جہنم کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے حملے کی کوشش کرنے والے خارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کی پذیرائی کی، وزیرِاعظم نے واقعے میں معصوم شہریوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا۔ محمد شہبازشریف نے شہداء کی بلندی درجات اور...
پاکستان میں ماہ رمضان المبارک کا پہلا عشرہ جاری ہے تاہم لوگوں بالخصوص بچوں کو عید کا شدت سے انتظار ہے۔دنیا بھر سمیت پاکستان میں مسلمانوں کے ماہ مقدس رمضان المبارک کا آغاز ہوچکا ہے اور پہلا عشرہ جاری ہے۔ اس ماہ مبارک میں جہاں اہل اسلام اللہ کی رضا کے لیے روزے رکھتے ہیں، وہیں انعام میں ملنے والے عید کے تہوار کی تیاریاں بھی کرتے ہیں۔قمری ماہ 29 یا 30 ایام پر مشتمل ہوتا ہے۔ ہر سال لوگ بالخصوص بچے اس بات کے منتظر ہوتے ہیں کہ عید کا چاند 29 کا ہو گا یا 30 کا۔ ماہرین نے رواں ماہ رمضان سے متعلق پیشگوئی کر دی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اس سال پاکستان میں 29 روزے ہونے...

برطانوی ہائی کمشنر کی وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈپور سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
ویب ڈیسک : وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور سے پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر جین میرئیٹ نے ملاقات کی جہاں باہمی دلچسپی کے امور خصوصاً صوبے میں برطانوی ڈونر ایجنسیوں کے تعاون سے جاری عوامی فلاح و بہبود کی سرگرمیوں، خطے میں امن و امان کی صورت حال اور دیگر متعلقہ امور پر گفتگو کی گئی۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈپور اور برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات کے دوران ایڈیشنل چیف سیکریٹری منصوبہ بندی اور دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔ بنوں کینٹ دھماکہ ؛ شہادتیں مسجد کی چھت گرنے سے ہوئی ؛خیبر پختونخواہ حکومت اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ صوبے خصوصاً ضم اضلاع میں امن و امان کی...
دارلعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک میں مولانا حامد الحق کے ورثا سے اظہار افسوس کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے امیر نے مولانا حامد الحق شہید اور ان کے والد مولانا سمیع الحق شہید کی دینی و ملی خدمات کو خراج تحیسن پیش کیا اور دالعلوم حقانیہ کی دینی تعلیم و اشاعت کے میدان میں اہم کردار کی تحسین کی۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے دارلعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک پہنچ کر جمعیت علمائے اسلام (س) کے سربراہ مولانا حامد الحق کی شہادت پر ان کے بھائی اور صاحبزادگان مولانا عثمان الحق، مولانا عبدالحق اور مولانا عرفان الحق سے اظہار تعزیت کیا اور خودکش دھماکہ میں شہید ہونے والے مولانا حامد الحق اور دیگر شہدا کے درجات کی بلندی...
ڈپٹی کمشنر آفس سے جاری بیان کے مطابق اس حوالے سے ضلع گلگت کے تینوں سب ڈویژنوں میں مجسٹریٹ روزانہ کی بنیاد پر بازاروں میں اشیاء کی خرید و فروخت کی براہ راست نگرانی کرینگے اور سرکاری نرخنامہ سے زیادہ قیمتیں وصول کرنے والے تاجروں کے خلاف سخت سے سخت ایکشن لیا جاۓ گا اسلام ٹائمز۔ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں بڑھتی ہوئی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے گلگت کی ضلعی انتظامیہ ہائی الرٹ ہے اور ایام میں اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں کو معمول پر رکھنے اور مقررہ قیمتوں پر فراہمی کو یقینی بنانے کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ گلگت نے اہم اقدامات اٹھاۓ ہیں۔ ڈپٹی کمشنر آفس سے جاری بیان کے مطابق اس حوالے سے...
پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکریٹری سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ اپوزیشن اتحاد کے حوالے بانی پی ٹی آئی عمران سے بات ہوئی، جے یو آئی ایف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کے حوالے سے بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کچھ ہدایات دی ہیں جو میں ان تک پہنچاؤں گا۔ اڈیالہ جیل راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کی صحت کے حوالے سے بہت افواہیں پھیلائی گئی، معمول کی کا چیک اپ ہوا وہ بالکل ٹھیک ہیں۔بانی پی ٹی آئی کو سحری نہ دینے اور عبادت سے روکنے کی باتوں میں بھی صداقت نہیں، بانی پی ٹی آئی قوم کی خاطر جیل میں ہیں، خان صاحب نے وضاحت...
بھارتی کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج بیٹر ویرات کوہلی نے ایک اور اہم ریکارڈ اپنے نام کرکے بھارتی لیجنڈ بلے باز سچن ٹنڈولکر کو پیچھے چھوڑ دیا۔ یہ بھی پڑھیں چیمپیئنز ٹرافی کا پہلا سیمی فائنل، بھارت نے آسٹریلیا کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا دبئی میں کھیلے گئے آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں ویرات کوہلی نے نصف سینچری اسکور کرکے آئی سی سی مقابلوں میں 24 بار 50 سے زیادہ اسکور کرکے سچن ٹنڈولکر کا ریکارڈ توڑا۔ واضح رہے کہ سچن ٹنڈولکر نے آئی سی سی کے مقابلوں میں 23 بار 50 سے زیادہ اسکور بنائے تھے۔ یہ بھی پڑھیں ویرات کوہلی نے کون سے 2 اہم اعزاز اپنے نام کرلیے؟ ویرات کوہلی نے...
پشاور: رمضان المبارک میں بجلی و گیس کی لوڈ شیڈنگ کے معاملے پر گورنر خیبرپختونخوافیصل کریم کنڈی نے وزیر اعظم شہبازشریف کو خط لکھ دیا۔ فیصل کریم کنڈی نےخط میں لکھا کہ خیبرپختونخوا وافر مقدار میں بجلی اور قدرتی گیس پیدا کرنے والا صوبہ ہے، ہمارے وسائل سے پیدا بجلی اور گیس سے ہمارا صوبہ محروم رکھا جارہا ہے، رمضان المبارک میں بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ نے صوبہ بھر کے عوام کی زندگی اجیرن بنادی ہے۔ متن میں ان کا کہنا تھا کہ بطور وزیر اعظم آپ کی جانب سے بجلی اور گیس کی عدم لوڈ شیڈنگ کے اعلان پر عمل نہیں کیا جارہا، سحری، افطاری اور عبادات کے اوقات میں بجلی ، گیس کی لوڈ شیڈنگ سے...
عبرانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق قابض اسرائیلی فوج میں آپریشنز ڈویژن کے سربراہ میجر جنرل اودید باسیوک نے اپنا استعفیٰ چیف آف سٹاف کو پیش کر دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ قابض صیہونی فوج میں آپریشنز ڈویژن کے سربراہ نے استعفیٰ دیدیا۔ عبرانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق قابض اسرائیلی فوج میں آپریشنز ڈویژن کے سربراہ میجر جنرل اودید باسیوک نے اپنا استعفیٰ چیف آف سٹاف کو پیش کر دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق باسیوک قابض فوج کی درجہ بندی میں چیف آف اسٹاف ایال ازمیر اور ان کے نائب کے بعد تیسرے آدمی ہیں۔ ان کا استعفیٰ چیف آف اسٹاف ہرزی ہلیوی کی جگہ لینے سے دو دن قبل متوقع تھا، جس کے نتیجے میں ایال کو ان کی جگہ پر...
ماہرہ خان نے ملبوسات کے لیے ایک فوٹو شوٹ کرایا ہے جس کی تصاویر وائرل ہوتے ہی اداکارہ کے حاملہ ہونے کے بارے میں باتیں ہونے لگیں۔ اس فوٹو شوٹ کی تصاویر اور پھر انٹرویو کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چنچل اور شوخ ماہرہ خان بہت طمانت اور ٹھہراؤ کے ساتھ گفتگو کر رہی ہیں۔ اس دوران انھوں نے دوپٹے کو مخصوص اور غیر معمولی انداز سے اپنے گرد لپیٹا ہوا ہے۔ جس سے یہ تاثر گیا کہ شاید وہ حاملہ ہیں۔ ان تصاویر کے وائرل ہونے کے بعد سے ماہرہ خان کے حاملہ ہونے سے متعلق افواہیں تیزی سے گردش کرنے لگیں تاہم اداکارہ یا ان کے شوہر نے اس کی تردید یا تصدیق نہیں کی۔ یاد...
قاہرہ اجلاس کے آغاز پر اپنے کلمات میں مصری صدر عبد الفتاح السیسی نے کہا کہ خطے کو بہت بڑے چیلنجز کا سامنا ہے جو اس کی سلامتی اور استحکام کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ غزہ کے خلاف جنگ کا مقصد اس کے باشندوں کو اسلحے کے زور پر نکالنے کی کوشش کرنا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غزہ سمیت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر غور کیلئے قاہرہ میں عرب رہنماؤں کا غیر معمولی اجلاس ہو رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق قاہرہ اجلاس کے آغاز پر اپنے کلمات میں مصری صدر عبد الفتاح السیسی نے کہا کہ خطے کو بہت بڑے چیلنجز کا سامنا ہے جو اس کی سلامتی اور استحکام کو نشانہ بنا رہے ہیں۔...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سیف سٹی کا ون فائیو کی کالزپر عملدرآمد کیلئے اہم اقدام، سیف سٹی کی جدید سہولت کیلئے 15 ہیلپ لائن پر کی گئی شکایات کیلئے ٹریکنگ سسٹم متعارف کروادیا۔ اب جدید ٹریکنگ پورٹل کے ذریعےشہری اپنی ون فائیو پر شکایات کی پیش رفت باآسانی ٹریک کر سکتے ہیں، 15 ہیلپ لائن پر کی گئی شکایات کیلئے ٹریکنگ سسٹم متعارف کروادیا، ابتدائی طور پر ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن، چائلڈ سیفٹی اور مائناریٹیز سینٹر کی شکایات کا فوری فالو اپ ممکن ہو گا۔ سیف سٹیزحکام کاکہنا ہے کہ 15ہیلپ لائن پر کال کے بعد درخواست گزار کو یوزر نیم اور پاسورڈ میسج میں بھیجا جائےگا، درخواست گزار مطمئن نہ ہوں تو فیڈ بیک بھی درج کروا سکتے ہیں،شہری فوری...
مایاوتی نے اپنے پوسٹ میں کہا کہ اسطرح کا بھید بھاؤ سماج میں امن اور خیرسگالی کیلئے نقصاندہ ہوسکتا ہے جو باعث تشویش ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی سربراہ مایاوتی نے مرکز اور ریاستی حکومتوں پر مسلمانوں کے ساتھ سوتیلا رویہ رکھنے کا الزام لگایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرکز اور ریاستی حکومتوں کو سبھی مذاہب کے ساتھ یکساں سلوک کرنا چاہیئے تاکہ ملک میں امن و اماں قائم رہ سکے اور سبھی لوگ خوشحالی کے ساتھ زندگی گزار سکیں۔ مایاوتی نے ایکس پر ہندی میں لکھے گئے اپنے پوسٹ میں کہا کہ اس طرح کا بھید بھاؤ سماج میں امن اور خیرسگالی کے لئے نقصاندہ ہو سکتا ہے، جو باعث تشویش ہے۔ انہوں...
آج ہم بات کریں گے ایک ایسی نعمت کے بارے میں جس کی قدر کرنا بہت ضروری ہے، خاندان اور رشتہ داروں کے تعلقات، رمضان ہمیں موقع دیتا ہے کہ ہم اپنی فیملی کے ساتھ وقت گزاریں، تعلقات کو بہتر کریں، اور دلوں میں محبت پیدا کریں۔ آج کے دور میں مصروفیات کی وجہ سے رشتوں میں دوریاں پیدا ہو رہی ہیں، لیکن ہمیں یہ یاد رکھنا چاہیے کہ خاندان کے ساتھ مضبوط تعلق رکھنا اللہ کے قریب لے جاتا ہے۔ رمضان میں افطار اور سحری کے وقت مل کر عبادات کرنا اور ایک دوسرے کی مدد کرنا یہ سب محبت کو بڑھاتے ہیں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ...
سابق ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل نذر عباس کو سپریم کورٹ میں دوبارہ تعینات کر دیا گیا۔ چند روز قبل ریٹائر ہونے والے نذر عباس کو ڈائریکٹر جنرل جوڈیشل ونگ تعینات کیا گیا ہے اور وہ 6 ماہ کیلئے کنٹریکٹ پر گریڈ 21 میں ذمہ داریاں ادا کریں گے۔ رجسٹرار آفس نے چیف جسٹس کی منظوری کے بعد نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ۔ نذرعباس کو گزشتہ ماہ توہین عدالت کا سامنا بھی کرنا پڑا تھا۔ ٹیکس کا مقدمہ جسٹس منصور علی شاہ کے بینچ میں مقرر کرنے پر نذرعباس معطلی کا سامنا کر چکے ہیں۔
اسرائیل کی اسمبلی (کنیسٹ) میں وزیراعظم نیتن یاہو کے خطاب کے موقع پر اسرائیلی یرغمالیوں کے اہل خانہ نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یرغمالیوں کے اہل خانہ نے اسرائیلی وزیراعظم کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور موجودہ صورت حال کا ذمہ دار نیتن یاہو کو قرار دیا۔ مشتعل مظاہرین نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ مظاہرین نے کنیسٹ میں داخل ہونے کی کوشش بھی کی۔ پولیس نے احتجاجی مظاہرین کو روکنے کے لیے ان پر تشدد کیا۔ اس دوران مظاہرین اور پولیس کے درمیان ہونے والے تصادم میں 2 افراد شدید زخمی ہوگئے۔ مظاہرین 7 اکتوبر 2023 کو حماس کے اسرائیل پر حملے اور متعدد افراد کو یرغمال بنانے کی کامیاب کارروائی کی...
اپنے ایک بیان میں سامی ابو زھری کا کہنا تھا کہ غزہ کے انتظام و انصرام اور تعمیر نو کے حوالے سے فلسطین کی قومی جماعتوں کیجانب سے جو بھی تجاویز آئیں گی ہم انہیں کھلے دل سے قبول کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین کی مقاومتی تحریک "حماس" کے سینئر رہنماء "سامی ابو زهری" نے کہا کہ مقاومت کے ہتھیار ہماری ریڈ لائن ہیں جن پر کوئی بات نہیں ہو سکتی۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار رویٹرز کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سامی ابو زھری نے کہا کہ ہم غزہ میں امداد کی ترسیل اور تعمیر نو کے بدلے اپنے ہتھیاروں پر کوئی سودا نہیں کریں گے۔ اسی طرح انہوں نے العربی الجدید سے گفتگو کرتے...
اسرائیلی وزیر خارجہ نے غزہ جنگ بندی معاہدے کے دوسرے مرحلے کیلئے شرط رکھ دی WhatsAppFacebookTwitter 0 4 March, 2025 سب نیوز یروشلم(آئی پی ایس ) اسرائیلی وزیر خارجہ گیڈئین سار نے غزہ جنگ بندی کے دوسرے مرحلے پر عمل درآمد کے لیے شرط رکھ دی۔یروشلم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسرائیلی وزیر خارجہ نے کہا کہ اسرائیل غزہ کو ہتھیاروں سے پاک کرنے اور مغویوں کی واپسی کی شرط پر جنگ بندی کے دوسرے مرحلے کا آغاز کرسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ غزہ کو مکمل طور پر ہتھیاروں سے پاک کیا جائے، حماس اور اسلامی جہاد غزہ سے نکل جائیں اور مغویوں کو رہا کیا جائے، اگر وہ اس پر تیار ہوجائیں تو کل...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وکیل تابش فاروق نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی نے مشال یوسفزئی کو ترجمان کے عہدے سے ہٹا دیا۔ راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تابش فاروق کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی نے اپنے چار فوکل پرسن مقرر کردیے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ فوکل پرسنز میں نعیم پنجوتھا، مبشر اعوان، خالد یوسف اور رائے سلمان شامل ہیں۔تابش فاروق کا کہنا تھا کہ ملاقات میں بانی پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی اور پارٹی لیڈر شپ موجود تھی، بشریٰ بی بی نے کہا کہ مشال یوسفزئی اب ان کی ترجمانی نہیں کریں گی۔
شہر میں موٹر سائیکل سواروں پر بڑی پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ، موٹر سائیکل جہاں کھڑی ہوگی اسی جگہ جدید لاک سسٹم لگادیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں مختلف ٹریفک حادثات میں موٹر سائیکل سواروں کے جانی نقصان کے معاملے پر شہر کی 3 سڑکوں پر بغیر ہیلمٹ داخلے پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ڈی آئی جی ٹریفک پیرمحمد شاہ نے کہا کہ 3 سڑکوں کو ابتدائی طور پر ماڈل بنارہے ہیں، حادثات پر قابو پانے کے لیے اہم قدم اٹھایا ہے۔ پیرمحمد شاہ کا کہنا تھا کہ میٹروپول کلفٹن برج سے دو تلوار تک بغیر ہیلمٹ داخلے پرپابندی ہوگی اور دوسری سڑک پی آئی ڈی سی سے سعودی قونصلیٹ تک ماڈل ہوگی جبکہ...
25,000 روپے کے پرائز بانڈ کی سال 2025 کی پہلی قرعہ اندازی کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پرائز بانڈز کو سرمایہ کاری کا ایک محفوظ آپشن سمجھا جاتا ہے کیونکہ لوگ کسی نقصان کے خوف کے بغیر دلچسپ انعامات جیتنے کے مواقع حاصل کر سکتے ہیں۔سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز نے 60 کی دہائی سے پرائز بانڈ اسکیم متعارف کروائی اور مرکزی بینک اس کے منیجر کے طور پر فرائض انجام دیتے ہیں۔ تین ماہ کے وقفے کے ساتھ نیشنل سیونگز قرعہ اندازی منعقد کرتا ہے اور جیتنے والے خوش نصیبوں کے نمبرز کا اعلان کیا جاتا ہے۔نیشنل سیونگز سینٹر مظفرآباد 25,000 روپے کے پریمیم پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی کے لیے تیار ہے، قرعہ...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے اہم فیصلے کرتے ہوئے وکیل فیصل چوہدری کو جیل معاملات پر قانونی معاونت سے روک دیا۔ یہ بھی پڑھیں عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری گرفتاری کے کچھ دیر بعد رہا میڈیا رپورٹس کےمطابق عمران خان سے آج اڈیالہ جیل میں پارٹی قیادت، سینیئر وکیلا اور فیملی ممبران کی ملاقات ہوئی، اور اس دوران اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ عمران خان نے اپنے وکیل فیصل چوہدری کو جیل معاملات پر قانونی معاونت سے روکتے ہوئے یہ ذمہ داری وکیل ظہیر عباس چوہدری کو سونپ دی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان نے نیاز اللہ نیازی کو اپنا ترجمان...
رمضان میں ہائی بلڈ پریشر (ہائیپر ٹینشن) کے مریضوں کو خصوصی احتیاط کی ضرورت ہوتی ہے کیونکہ روزے کے دوران غذائی عادات، پانی کی کمی، اور طرز زندگی میں تبدیلیاں ان کے بلڈ پریشر کو متاثر کر سکتی ہیں۔رمضان کے مہینے میں بلڈ پریشر کے مریضوں کے لیے چند اہم مشورے درج ذیل ہیں تاکہ وہ اپنے صحت کو بہتر طور پر سنبھال سکیں۔افطار میں گلاب سے تیار کردہ مشروبات کیا فوائد دیتے ہیں دوا کے معمولات کا خیال رکھیں بلڈ پریشر کے مریضوں کو دوا کے معمولات میں تبدیلی سے پرہیز کرنا چاہیے۔ ماہرین صحت کے مطابق کے مطابق، رمضان میں افطار کے وقت بلڈ پریشر کی دوا نہیں لینی چاہیے۔ڈاکٹرزمشورہ دیتے ہیں کہ مریض تراویح کے بعد دوا...
چیمپئنزٹرافی میں ناقص کارکردگی پر پاکستان کرکٹ ٹیم میں اکھاڑ پچھاڑ کی گئی ہے، فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف، سعود شکیل سمیت 6 کھلاڑیوں کو ڈراپ کردیا گیا۔ محمد رضوان ون ڈے ٹیم کپتان رہیں گے جبکہ سلمان آغا کو ٹی 20 ٹیم کا کپتان مقرر کردیا گیا، شاداب خان کی بطور نائب کپتان 8 ماہ بعد قومی ٹیم واپسی ہوگئی۔محمد رضوان، بابراعظم اور نسیم شاہ کی مختصر فارمیٹ سے چھٹی ہوگئی جبکہ حسن نواز، عاکف جاوید، محمد علی اور عبدالصمد کو شامل کیا گیا ہے۔ دورہ نیوزی لینڈ میں عاقب جاوید عبوری ہیڈ کوچ ہی رہیں گے جبکہ محمد یوسف کو بیٹنگ کوچ مقرر کردیا گیا۔16 مارچ سے 5 اپریل تک ہونے والی سیریز میں 5 ٹی...
ممبئی(شوبز ڈیسک)بھارتی اداکارہ اور بگ باس 13 کی سابقہ امیدوار ماہرہ شرما نے کرکٹر محمد سراج سے تعلقات کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی۔ ماہرہ شرما اور محمد سراج کے درمیان تعلقات کی خبریں گزشتہ چند دنوں سے سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں، تاہم اب ماہرہ شرما نے ان افواہوں پر کھل کر بات کی ہے اور تمام خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا ہے۔ ایک انٹرویو میں ماہرہ شرما نے ان خبروں کو محض افواہیں قرار دیا اور واضح الفاظ میں کہا کہ میں کسی کو ڈیٹ نہیں کر رہی۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ وہ اس قسم کی افواہوں سے کیسے نمٹتی ہیں؟ اداکارہ نے جواب دیا کہ مداح آپ کا کسی کے ساتھ...
کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی نے کہا کہ رمضان کے آتے ہی 40 سے 50 فیصد تک چیزیں منہگی کردی جاتی ہیں، عام استمعال کی چیزیں مہنگی کردی گئی ہیں، لوگ پانی گیس اور بجلی کے لیے پریشان ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی منعم ظفر نے کہا ہے کہ حکومت عوام کو سہولتیں فراہم کرے تاکہ وہ سحر اور افطار کر سکیں۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ رمضان کے آتے ہی 40 سے 50 فیصد تک چیزیں منہگی کردی جاتی ہیں۔ منعم ظفر نے مزید کہا کہ عام استمعال کی چیزیں مہنگی کر دی گئی ہیں۔ امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی نے یہ بھی کہا کہ لوگ پانی، گیس...
قومی ٹیم کے عبوری ہیڈ کوچ نے اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ محمد رضوان ون ڈے کی قیادت کریں گے جبکہ سلمان علی آغا ٹی ٹوینٹی کے کپتان ہوں گے ۔ تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے ون ڈے اسکواڈ سے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف جبکہ ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ سے محمد رضوان اور بابراعظم کو ڈراپ کر دیا گیا۔ ہیڈکوچ عاقب جاوید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ محمد رضوان کی جگہ سلمان علی آغا ٹی 20 ٹیم کے کپتان مقرر کر دیے گئے ہیں جبکہ شاداب خان نائب کپتان ہوں گے۔ نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں سلمان علی آغا ٹیم کی قیادت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ محمد رضوان ون...
پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکریٹری سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ اپوزیشن اتحاد کے حوالے بانی پی ٹی آئی عمران سے بات ہوئی، جے یو آئی ایف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کے حوالے سے بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کچھ ہدایات دی ہیں جو میں ان تک پہنچاؤں گا۔ اڈیالہ جیل راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کی صحت کے حوالے سے بہت افواہیں پھیلائی گئی، معمول کی کا چیک اپ ہوا وہ بالکل ٹھیک ہیں۔ بانی پی ٹی آئی کو سحری نہ دینے اور عبادت سے روکنے کی باتوں میں بھی صداقت نہیں، بانی پی ٹی آئی قوم کی خاطر جیل میں ہیں، خان صاحب نے وضاحت سے کہا کہ جو لیڈر...
پاکستان میں ماہ رمضان المبارک کا پہلا عشرہ جاری ہے تاہم لوگوں بالخصوص بچوں کو عید کا شدت سے انتظار ہے۔ دنیا بھر سمیت پاکستان میں مسلمانوں کے ماہ مقدس رمضان المبارک کا آغاز ہوچکا ہے اور پہلا عشرہ جاری ہے۔ اس ماہ مبارک میں جہاں اہل اسلام اللہ کی رضا کے لیے روزے رکھتے ہیں، وہیں انعام میں ملنے والے عید کے تہوار کی تیاریاں بھی کرتے ہیں۔ قمری ماہ 29 یا 30 ایام پر مشتمل ہوتا ہے۔ ہر سال لوگ بالخصوص بچے اس بات کے منتظر ہوتے ہیں کہ عید کا چاند 29 کا ہو گا یا 30 کا۔ ماہرین نے رواں ماہ رمضان سے متعلق پیشگوئی کر دی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اس سال پاکستان میں 29...
فروری میں سیمنٹ کمپنیوں نے ملک میں 30 لاکھ 65 ہزار ٹن سیمنٹ فروخت کیا، جنوری کی نسبت فروری میں 3 لاکھ ٹن اور 10 فیصد کم سیمنٹ مقامی مارکیٹ میں فروخت کی گئی۔ آل پاکستان سیمنٹ مینو فیکچررز ایسوسی ایشن نے سیمنٹ کی فروخت کا ڈیٹا جاری کردیا۔اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ فروری میں سیمنٹ کی مقامی فروخت اور برآمدات میں ماہانہ بنیاد پر کمی جبکہ سالانہ بنیاد پر اضافہ ریکارڈ کیا گیا، فروری میں سیمنٹ کمپنیوں نے ملک میں 30 لاکھ 65 ہزار ٹن سیمنٹ فروخت کیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جنوری کی نسبت فروری میں 3 لاکھ ٹن اور 10 فیصد کم سیمنٹ مقامی مارکیٹ میں فروخت ہوئی، فروری 2024ء کی نسبت...
چین نے اس مسئلے سے نمٹنے میں امریکہ سمیت متعلقہ ممالک کے ساتھ گہرا تعاون کیا ہے بیجنگ:چین کی ریاستی کونسل کے انفارمیشن آفس نے “فینٹانل سے متعلق مادوں پر کنٹرول ، چین کی شراکت” کے موضوع پر ایک وائٹ پیپر جاری کیا۔منگل کے روز جا ری کردہ وائٹ پیپر میں نشاندہی کی گئی ہے کہ حالیہ برسوں میں چین نے فینٹانل سے متعلق مادوں کے کنٹرول کو بہت اہمیت دی ہے، فینٹانل سے جڑی منشیات کی سختی سے نگرانی کی ہے، فینٹانل سے متعلق مادوں کے غلط استعمال کو سختی سے روکا ہے، اور فینٹانل سے متعلق مادوں اور ان سے جڑے دیگر کیمیکلز کی غیر قانونی اور مجرمانہ اسمگلنگ، پیداوار اور فروخت کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کیا...
وزیراعظم کی آذربائیجان سے دستخط شدہ معاہدوں اور ایم او یوز پر جلد عمل درآمد کرنے کی ہدایت WhatsAppFacebookTwitter 0 4 March, 2025 سب نیوز اسلام اباد (سب نیوز )وزیراعظم شہباز شریف نے حالیہ دورہ آذربائیجان پر جائزہ اجلاس کرتے ہوئے دستخط شدہ مفاہمتی یادداشتوں (ایم او یوز) اور معاہدوں کو جلد عملی جامہ پہنانے کی ہدایت کر دی۔وزیر اعظم نے حالیہ دورہ آذربائیجان پر جائزہ اجلاس میں وزارت تجارت کو پاکستان اور آذربائیجان کے مابین موجودہ تجارت کے حجم کو 2 ارب ڈالر پر پہنچانے کے لیے جامع لائحہ عمل پیش کرنے کی ہدایت کی۔ شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر کی جانب سے پاکستان میں 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے اعلان کے حوالے سے نائب...
لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ نیوزی لینڈ کے لیے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کے اعلان کے ساتھ کپتانوں کا انتخاب بھی کر لیا ہے۔ عبوری ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے اپنی پریس کانفرنس میں بتایا کہ محمد رضوان کی جگہ سلمان علی آغا کو ٹی ٹوئنٹی کا کپتان مقرر کیا ہے جبکہ نائب کپتان شاداب خان کو بنایا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ون ڈے فارمیٹ کے لیے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو ہی کپتان برقرار رکھا گیا ہے جبکہ نائب کپتان سلمان علی آغا ہوں گے۔ مزید پڑھیں؛ دورہ نیوزی لینڈ کیلیے ٹی20 اور ون ڈے اسکواڈ کا اعلان، 4بڑے کھلاڑی ٹیم سے ڈراپ اسی طرح، عاقب جاوید دورہ نیوزی لینڈ میں عبوری ہیڈ...
پاکستان میں ماہ رمضان المبارک کا پہلا عشرہ جاری ہے تاہم لوگوں بالخصوص بچوں کو عید کا شدت سے انتظار ہے۔دنیا بھر سمیت پاکستان میں مسلمانوں کے ماہ مقدس رمضان المبارک کا آغاز ہوچکا ہے اور پہلا عشرہ جاری ہے۔ اس ماہ مبارک میں جہاں اہل اسلام اللہ کی رضا کے لیے روزے رکھتے ہیں. وہیں انعام میں ملنے والے عید کے تہوار کی تیاریاں بھی کرتے ہیں۔قمری ماہ 29 یا 30 ایام پر مشتمل ہوتا ہے۔ ہر سال لوگ بالخصوص بچے اس بات کے منتظر ہوتے ہیں کہ عید کا چاند 29 کا ہو گا یا 30 کا۔ ماہرین نے رواں ماہ رمضان سے متعلق پیشگوئی کر دی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اس سال پاکستان میں 29 روزے ہونے...
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے فروغ سیاحت کے لئے اہم فیصلے کرتے ہوئے پنجاب میں 170 سیاحتی مقامات اور ٹریلز کی تعمیر و مرمت اور بحالی کی اصولی منظوری دے دی۔رپورٹ کے مطابق ترجمان حکومت پنجاب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت اجلاس اہم اجلاس ہوا .جس میں پنجاب کی پہلی مکمل ٹورازم میگنی فیسینٹ ایپ تیار کرلی گئی. جس کا جلد آغاز ہوگا. میگنی فیسینٹ ایپ کے ذریعے 170 سیاحتی مقامات کی ورچوئل سیر کی جا سکے گی۔بیان کے مطابق پہلی ٹورازم ایپ میگنی فیسینٹ پنجاب میں سیاحت سے متعلق تمام تر فیچرز شامل ہیں، میگنی فیسینٹ ایپ کے ذریعے ٹریول وزٹ اور ہوٹل بکنگ بھی کی جا سکے...
سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے سسٹم میں آر ایل این جی مکس کر کے گیس پریشر کو مستحکم کر دیا ہے۔تاہم اس کے باوجود کراچی کے مختلف علاقوں میں گیس کی لوڈشیڈنگ جاری ہے اور پریشر میں کمی دیکھی جا رہی ہے۔وزیرِ اعظم کے نوٹس لینے کے باوجود شہر کے مختلف علاقوں میں گیس کی فراہمی متاثر ہے.خاص طور پر گلستانِ جوہر، لائینز ایریا، عزیز آباد اور گلبہار جیسے علاقوں میں گیس کی شدید کمی کا سامنا ہے۔گیس کی عدم فراہمی کی وجہ سے شہریوں کو خاص طور پر خواتین کو افطار کی تیاری میں مشکلات کا سامنا ہے۔ایس ایس جی سی کی جانب سے شہر میں گیس پریشر برقرار...
معروف شاعر، ادیب، اینکر پرسن سید وصی شاہ کی والدہ کا انتقال ہوگیا۔وصی شاہ کی والدہ کی نماز جنازہ ڈیفنس مسجد چوک میں ادا کر دی گئی، شاعر، ادیب، سید وصی شاہ کی والدہ کے نماز جنازہ میں سینئر صحافی نصراللہ ملک، رضی الدین کاظمی، منصور علی خان، محسن بھٹی اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔
وزیراعظم شہباز شریف کے نوٹس کے باوجود کراچی میں گیس کی لوڈشیڈنگ جاری ہے، جس کے باعث خواتین کو سحری کی تیاری میں مشکلات کا سامنا ہے۔تفصیلات کے مطابق سوئی سدرن کا سحری میں گیس فراہم کرنے کا دعوی غلط ثابت ہوگیا اور وزیراعظم کے نوٹس لینے کے باوجود کراچی میں گیس کی لوڈشیڈنگ جاری ہے۔کراچی کے مختلف علاقوں میں سحری کے وقت گیس کی فراہمی منگل کو بھی معطل رہی، جیکب لائن، نارتھ کراچی، سرسید ٹائون، کلیانہ ٹائون، یو پی سوسائٹی میں گیس غائب رہی۔اس کے علاوہ خواجہ اجمیر نگری گلستانِ جوہر،سرجانی،اور گلبہار سعودآباد ، گڈاپ، کاٹور سمیت متعدد علاقوں میں گیس کی فراہمی متاثر رہی۔جس کے باعث خواتین کیلیے سحری میں کھانا پکانا ناممکن ہوگیا، اس سے پہلے...
لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ نیوزی لینڈ کے لیے قومی ٹیم کے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان کر دیا جس میں چار بڑے کھلاڑیوں کو ڈراپ کر دیا گیا ہے۔ قومی ٹیم کے ون ڈے اسکواڈ سے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف جبکہ ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ سے محمد رضوان اور بابراعظم کو ڈراپ کر دیا گیا۔ ہیڈکوچ عاقب جاوید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ محمد رضوان کی جگہ سلمان علی آغا ٹی 20 ٹیم کے کپتان مقرر کر دیے گئے ہیں جبکہ شاداب خان نائب کپتان ہوں گے۔ نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں سلمان علی آغا ٹیم کی قیادت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ محمد رضوان...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے حالیہ دورہ آذربائیجان پر جائزہ اجلاس کرتے ہوئے دستخط شدہ مفاہمتی یادداشتوں و معاہدوں کو جلد عملی جامہ پہنانے کی ہدایت کر دی۔ جائزہ اجلاس میں وزیر اعظم نے وزارت تجارت کو پاکستان اور آذربائیجان کے مابین موجودہ تجارت کے حجم کو 2 ارب ڈالر پر پہنچانے کے لیے جامع لائحہ عمل پیش کرنے کی ہدایت کی۔ وزیرِ اعظم نے آذربائیجان کے صدر کی جانب سے پاکستان میں 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے اعلان کے حوالے سے نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کی زیر نگرانی کمیٹی بھی قائم کر دی۔ کمیٹی توانائی و بنیادی ڈھانچے کے شعبوں میں معاہدوں کے لیے تیاری یقینی بنائے گی۔...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم شہباز شریف نے حالیہ دورہ آذربائیجان کے دوران دستخط کی گئی مفاہمتی یادداشتوں (ایم او یوز) اور معاہدوں کو جلد عملی جامہ پہنانےکا حکم دے دیا۔ڈان نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان اور آذربائیجان کے باہمی تجارتی حجم کو 2 ارب ڈالر تک پہنچانے کے لئے جامع لائحہ عمل پیش کرنے کی ہدایت کی ہے، شہبازشریف نے وزیرخارجہ اسحٰق ڈار کی زیر نگرانی کمیٹی بھی قائم کردی، یہ کمیٹی توانائی و بنیادی ڈھانچے کے شعبوں میں معاہدوں کے لئے تیاری یقینی بنائے گی۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت حالیہ دورہ آذربائیجان پر جائزہ اجلاس ہوا، اس دوران وزیراعظم کو باکو میں منعقدہ مشترکہ بزنس فورم کے حوالے...
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق افطار میں شریک افراد نے کہا کہ رمضان المبارک میں جہاں مسلمان امن، بھائی چارے اور عبادت میں مشغول ہوتے ہیں، وہیں اسرائیل غزہ میں بھوک، قتل و غارت اور بربریت کو فروغ دے رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پوری دنیا میں غزہ میں اسرائیلی مظالم کیخلاف احتجاج جاری ہے۔ اس سلسلے میں امریکی عوام نے اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اسرائیلی سفارتخانے کے سامنے اجتماعی افطار کا اہتمام کیا، جس میں درجنوں افراد نے شرکت کرکے فلسطینی عوام سے یکجہتی کا اظہار کیا۔ یہ اقدام اسرائیل کے وحشیانہ مظالم اور غزہ کے معصوم روزہ داروں پر جاری محاصرے کے خلاف ایک خاموش مگر پُرزور پیغام ہے کہ دنیا بیدار ہو رہی ہے اور...
—فائل فوٹو ماہرِ موسمیات نے بتایا ہے کہ سندھ اور بلوچستان کے ساحلی علاقوں سے موسمِ سرما ختم ہو چکا ہے، اب کراچی سمیت سندھ اور بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں سردی کی لہر آنے کا امکان نہیں ہے۔انہوں نے بتایا ہے کہ پاکستان کے شمالی علاقوں میں برف باری کے باعث سرد ہوائیں ملک پر اثرانداز ہو سکتی ہیں، ملک کے شمالی اور بالائی علاقوں میں 3 سے 4 روز کے دوران سردی کی لہر اثر انداز ہو سکتی ہے۔ماہرِ موسمیات نے بتایا ہے کہ کراچی سمیت سندھ اور بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں 2 سے 3 روز کے لیے درجۂ حرارت میں کمی کا امکان ہے، شہرِ قائد میں آج رات سے 5 مارچ کے دوران رات کو...
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے حالیہ دورہ آذربائیجان پر جائزہ اجلاس کرتے ہوئے دستخط شدہ مفاہمتی یادداشتوں و معاہدوں کو جلد عملی جامہ پہنانے کی ہدایت کر دی۔ جائزہ اجلاس میں وزیر اعظم نے وزارت تجارت کو پاکستان اور آذربائیجان کے مابین موجودہ تجارت کے حجم کو 2 ارب ڈالر پر پہنچانے کے لیے جامع لائحہ عمل پیش کرنے کی ہدایت کی۔ وزیرِ اعظم نے آذربائیجان کے صدر کی جانب سے پاکستان میں 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے اعلان کے حوالے سے نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کی زیر نگرانی کمیٹی بھی قائم کر دی۔ کمیٹی توانائی و بنیادی ڈھانچے کے شعبوں میں معاہدوں کے لیے تیاری یقینی بنائے گی۔ وزیرِ اعظم نے آذری...
خیبر پختونخوا کی حکومت کو پرائیویٹ پبلشرز کے ساتھ درسی کتابوں کی چھپائی اور مشترکہ منافع کے معاہدوں سے روک دیا گیا۔ پشاور ہائی کورٹ میں من پسند پبلشرز سے درسی کتابوں کی چھپائی اور منافع کے اشتراک کے معاہدوں سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس وقار احمد اور جسٹس ثابت اللہ پر مشتمل بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت عدالت نے حکومت کو پرائیویٹ پبلشرز کے ساتھ معاہدے سے روک دیا اور فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جمعرات تک جواب طلب کرلیا۔ وکیل درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ چھٹی سے آٹھویں جماعت کی کتابیں چھپائی کے لیے من پسند پبلشرز کو دی گئیں، پرائیویٹ پبلشرز کو منافع میں شراکت داری کے معاہدے دیے جا رہے ہیں۔ وکیل درخواست گزار...
اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 26 نومبراحتجاج سے متعلق کیسز میں پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے گرفتاررہنما کو جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔ پی ٹی آئی کے گرفتار ایم پی اے علی شاہ کو انسدادِ دہشتگری عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے پراسیکیوشن کی جانب سے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئےعلی شاہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا۔ ایم پی اے علی شاہ کیجانب سے سردار مصروف ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ علی شاہ کی 2 مقدمات میں شناخت پریڈ کی رپورٹ تاحال جمع نہ کروائی جا سکی۔ علی شاہ کو 26 نومبر احتجاج پر تھانہ کوہسار میں...
اسلام آباد: تاجکستان نے گوادر اور کراچی کی بندرگاہیں استعمال کرنے، لاجسٹک مسائل حل کرنے اور پاکستان سے براہ راست پروازوں کی درخواست کردی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ رانا تنویر حسین سے تاجک سفیر نے ملاقات کی اور دو طرفہ تجارتی تعلقات پر اہم گفتگو کی۔ رانا تنویر حسین نے کہا کہ پاکستان اور تاجکستان کے تعلقات گہرے ہیں، تجارتی روابط مزید بڑھائیں گے، تاجک سفیر نے گوادر اور کراچی کی بندرگاہوں کے استعمال میں دلچسپی ظاہر کی ہے، تاجک سفیر نے لاجسٹک مسائل کے حل کی درخواست کی ہے۔ رانا تنویر حسین نے کہا کہ برادر ملک تاجکستان کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے، تاجکستان کی پاکستانی مصنوعات میں دلچسپی...

چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی ماہ رمضان میں اشیاء خوردونوش کی ارزاں نرخوں پر فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت
اسلام آباد(صغیر چوہدری )چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کا ماہ رمضان میں اشیاء خوردونوش کی ارزاں نرخوں پر فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت،ماہ رمضان میں قائم اسلام آباد کے سستے بازار میں اشیاء خوردونوش کی قیمتیں دیگر شہروں کی نسبت کم ہیں رمضان المبارک میں اسلام آباد میں آلو 54 روپے کلو جو کہ لاہور کی نسبت کم قیمت پر فروخت ھو رہا ہے،پیاز 73 روپے کلو جو کہ لاہور اور دیگر شہروں کی نسبت ارزاں اور کم ہیں وفاقی دارالحکومت میں ٹماٹر کی سرکاری قیمت 49 روپے کلو ہے جو کہ لاہور اور دیگر شہروں کی نسبت کم کیلا، شکری ، مسمی اور انار دیگر اشیاء بھی ملک کے دیگر شہروں...
پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کی ٹیم کے ہمراہ ایران کا رخ نہ کرنے کی وجہ سامنے آگئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق النصر کے اسٹار فٹبالر اے ایف سی چیمپئنز لیگ کے پری کوارٹر فائنل میچ کھیلنے کیلئے کرسٹیانو رونالڈو ٹیم کے ہمراہ تہران نہیں جاسکے، جس کی وجہ ایک کیس میں انہیں 99 کوڑوں کی سزا سنائی گئی تھی۔ رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایرانی معذور آرٹسٹ فاطمہ ہمامی نے اپنے پاؤں سے ایک پینٹنگ بنائی تھی جسے رونالڈو کو پیش کیا گیا تھا اور اس پینٹنگ پر انہوں نے خوشی سے معذور لڑکی کا ماتھا چومتے ہوئے پینٹنگ اپنے ہمراہ رکھ لی تھی۔ مزید پڑھیں: سال 2024 سب سے زیادہ پیسے کِس کھلاڑی نے کمائے؟ فہرست...
—فائل فوٹو پشاور ہائی کورٹ نے خیبر پختون خوا حکومت کو پرائیویٹ پبلشرز کے ساتھ درسی کتابوں کی چھپائی اور منافع کے معاہدے سے روک دیا۔درسی کتابوں کی چھپائی اور منافع کے معاہدوں سے متعلق کیس کی سماعت جسٹس وقار احمد اور جسٹس ثابت اللّٰہ نے کی۔عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کر کے جمعرات تک جواب طلب کر لیا۔دورانِ سماعت درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ چھٹی سے آٹھویں جماعت تک کتابوں کی چھپائی من پسند پبلشرز کو دی۔ عدالت نے حکمِ امتناع جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت جمعرات تک ملتوی کر دی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کنزیومر پرائس انڈیکس کے حوالے سے افراط زر میں مسلسل کمی پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا ہے کہ معیشت کی بہتری، کاروبار اور سرمایہ کاری کے فروغ کیلیے تمام ادارے مل کر کام کر رہے ہیں، امید ہے کہ افراط زر میں مزید کمی ہوگی۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت اپنا ایک سال پورا کر رہی ہے، اس موقع پر یہ ایک انتہائی اچھی خبر ہے، یہ امر انتہائی خوش آئند ہے کہ افراط زر فروری 2025 میں 1.5 فیصد پر آگیا جو ستمبر 2015 کے بعد سب سے کم شرح افراط زر ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ جولائی 2024 سے فروری 2025 تک افراط زر کی اوسط 5.9...
صوبائی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر برائے اعلیٰ تعلیم مینا خان آفریدی نے کہا کہ پی ٹی آئی اوراسکی قیادت بالخصوص بانی عمران خان اور بشریٰ بی بی کیساتھ گزشتہ دو سالوں سے فسطائیت جاری ہے، دو ہفتوں سے چیئرمین کیساتھ ملاقات کی اجازت نہیں دی جارہی۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کے شفاف ٹرائل اور ملاقاتوں کا سلسلہ بحال کرنے تک خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس اڈیالا جیل کے باہر منعقد کرانے کی تجویز سامنے آگئی۔ صوبائی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر برائے اعلیٰ تعلیم مینا خان آفریدی نے کہا کہ پی ٹی آئی اوراسکی قیادت بالخصوص بانی عمران خان اور بشریٰ بی بی کیساتھ گزشتہ دو سالوں سے فسطائیت جاری...
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ معیشت کی بہتری، کاروبار اور سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے تمام ادارے مل کر کام کر رہے ہیں، امید ہے افراط زر میں مزید کمی ہوگی۔ اپنے ایک بیان میں کنزیومر پرائس انڈیکس کے حوالے سے افراط زر میں مسلسل کمی پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت اپنا ایک سال پورا کر رہی ہے، اس موقع پر یہ ایک انتہائی اچھی خبر ہے، یہ امر انتہائی خوش آئند ہے کہ افراط زر فروری 2025ء میں 1.5 فیصد پر آگیا جو ستمبر 2015ء کے بعد سب سے کم شرح افراط زر ہے جب کہ جولائی 2024ء سے فروری 2025ء تک افراط زر کی اوسط 5.9 فیصد تک رہی، پچھلے...
لاہور میں سوتیلے باپ کو فائرنگ کرکے بیدردی سے قتل کرنے والے بیٹے کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم عتیق نے 3 روز قبل شاہدرہ ٹاؤن میں واقع گھر میں موجود سوتیلے باپ کو قتل کیا تھا۔ ملزم نے گھریلو نا چاقی اور جائیداد نے تنازع پر فائرنگ کی اور موقع سے فرار ہوگیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز کے نوٹس پر فوری ٹیم تشکیل دی گئی۔ ایس پی سٹی قاضی علی رضا کی سربراہی میں ٹیم نے ملزم کی تلاش شروع کر دی۔ اے ایس پی شاہدرہ عثمان عزیز میر اور ایس ایچ او شاہدرہ ٹاؤن پر مشتمل ٹیم نے قاتل کو گرفتار کیا۔ ملزم کی گرفتاری کے لیے فزیکلی ریڈ جدید ٹیکنالوجی اور ہیومین ریسورس سے...
دورہ نیوزی لینڈ کیلئے ٹی20 سیریز کے دوران آل راؤنڈر سلمان علی آغا اور لیگ اسپنر شاداب خان کو کپتان بنائے جانے کا امکان ہے۔ قومی ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر ٹوئٹ مداحوں کو آگاہ کیا کہ ون ڈے انٹرنیشنل کے دوران ہیڈکوچ عاقب جاوید عہدے پر برقرار رہیں گے، محمد یوسف کو بیٹنگ کوچ، اظہر محمود کو بالنگ کوچ اور محمد منصور کو فیلڈنگ کوچ تعینات کیا جائے گا۔ ون ڈے میں محمد رضوان کی کپتانی برقرار رہے گی انکے علاوہ سلمان علی آغا، بابراعظم، امام الحق، عبداللہ شفیق، طیب طاہر، عرفان خان، خوشدل شاہ، محمد وسیم، نسیم شاہ، عاکف جاوید، محمد علی، ابرار احمد، سفیان مقیم اور فہیم اشرف...

خیبرپختونخواہ کے وزیر تعلیم نے عمران خان کے شفاف ٹرائل تک اسمبلی کا اجلاس جیل کے باہر بلانے کی تجویزدیدی
خیبرپختونخواہ کے صوبائی وزیر تعلیم مینا خان آفریدی نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے شفاف ٹرائل تک اسمبلی کا اجلاس اڈیالہ جیل کے باہر بلانے کی تجویزدیدی، خیبرپختونخواہ کی صوبائی اسمبلی میں اظہارخیال کرتے ہوئے وزیر برائے اعلیٰ تعلیم کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اوراسکی قیادت اوربالخصوص بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کیساتھ گزشتہ دو سالوں سے فسطائیت جاری ہے۔ دو ہفتوں سے بانی پی ٹی آئی عمران خان کیساتھ ملاقات کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے مینا خان آفریدی نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقاتوں کی اجازت ملنے تک بھی اسمبلی کا اجلاس جاری رکھنے پر زوربھی دیا۔ انہوں نے...
صوبے کے سرکاری کالجوں میں بی ایس بلاکس کی تعمیر، اضافی کلاس رومز کی فراہمی اور سیکیورٹی سہولیات کی بہتری کے لیے منصوبوں کی منظوری دی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے ترقیاتی منصوبوں کے فروغ کے لیے ایک بڑا قدم اٹھاتے ہوئے پی ڈی ڈبلیو پی کے اجلاس میں 54 ارب روپے سے زائد مالیت کے 46 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی ہے۔ ان منصوبوں کا مقصد صوبے میں تعلیم، صحت، سیاحت اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی کو فروغ دینا ہے۔ صوبے کے سرکاری کالجوں میں بی ایس بلاکس کی تعمیر، اضافی کلاس رومز کی فراہمی اور سیکیورٹی سہولیات کی بہتری کے لیے منصوبوں کی منظوری دی گئی۔ مزید برآں، ضم شدہ علاقوں میں تعلیمی معیار کو...
دبئی(نیوز ڈیسک)متحدہ عرب امارات سے گزشتہ 16 ماہ کے دوران 10 ہزار 100 سے زائد پاکستانیوں کی ملک بدری اور 2024 میں 50 ہزار سے زائد پاکستانیوں کے ویزہ درخواستیں مسترد کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔میڈیارپورٹ کے مطابق پاکستانی شہریوں کے خلاف دنیا بھر کے کئی ممالک میں کریک ڈائون جاری ہے تاہم متحدہ عرب امارات نے اس سلسلے میں سب سے زیادہ پاکستانیوں کو ملک بدر کیا۔ وزارت خارجہ کے ذرائع کے مطابق متحدہ عرب امارات سے ستمبر 2023 سے جنوری 2025 تک ملک بدر کیے گئے پاکستانیوں کے اعداد و شمار سامنے آگئے۔ذرائع کے مطابق ستمبر 2023 سے جنوری 2025 تک 4 ہزار 740 سزا یافتہ پاکستانی قیدیوں کو ملک بدر کیا گیا، یہ پاکستانی شہری متحدہ...